English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال بند کرے،مندوب انسانی حقوق 

share with us

چار ہفتوں کے دوران احتجاج کرنے والے42 فلسطینیوں کو قتل اورزخمیوں کی آزاد تحقیقات کرائی جائیں ،زید بن رعد


نیویارک:28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی مندوب شہزادہ زید بن رعد الحسین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چار ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے چار ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے42 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا