English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم مل کر استنبول میں القدس اور فلسطین کانفرنس کا انعقاد کریں،ترک وزیر خارجہ کی تجویز

share with us

برسلز:28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ چاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یورپی یونین کو تجویز دی ہے کہ وہ استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ القدس اور فلسطین کے حوالے سے مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرے تاکہ قضیہ فلسطین کا موثر حل نکالا جاسکے۔گزشتہ روز برسلز میں ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس میں احمد چاویش اوگلو نے کہا کہ یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے لیے ترکی میں القدس اور فلسطین کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ اس کانفرنس میں یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد بن العثیمین اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے شرکت کی۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم مل کر استنبول میں القدس اور فلسطین کانفرنس کا انعقاد کریں۔ ترکی اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دوسرے مندوبین نے ترکی کی اس تجویز سے اتفاق کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے موثر کوششیں جاری رکھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا