English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کے جوہری معاہدے سے گلو خلاصی ممکن نہیں:فرا نسیسی صدر

share with us

ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے ، اتحادی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ خطرناک ہے،عمانویل ماکروں 


واشنگٹن:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سیخطاب میں واضح کیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اتحادی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ خطرناک ہے۔ انہوں نے امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان کی انوینٹری تکثریت کے اعادہ پر بھی زور دیا۔صدر ماکروں نے کہا کہ اتحادی ملکوں کے درمیان تجارتی بنیادوں پر کشمکش مناسب نہیں۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کی طرف تھا جن میں وہ بعض ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ کا اشارہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں۔فرانسیسی صدر کے خطاب کے دوران کانگریس کیارکان تین منٹ تک تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کرتے رہے۔ صدر عمانویل نے کہا کہ فرانس اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ بہت گہری ہے اور ہمارے رابطے کبھی بھی متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران امریکا اور فرانس دونوں دہشت گردی سے متاثر 
ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا