English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں حماس کے خلاف کریک ڈاؤن،متعددرہنما و کارکن گرفتار

share with us

غرب اردن میں بھی اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران حماس رہنماؤں کو نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کردیا


رام اللہ:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں جماعت کے متعد اہم رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جماعت کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ تلاشی کی آڑ میں گھروں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔غرب اردن کے شہروں طولکرم، نابلس ، بیت لحم اور رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران حماس رہ نماں کو نقدی اور طلائی زیورات سے بھی محروم کردیا۔ نابلس سے حماس کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے نابلس میں راس العین، رفیدیا، مغربی کالونی اور دیگر مقامت پر چھاپے مارے۔تلاشی کے دوران نابلس سے گرفتار حماس رہنماؤں کی شناخت عزالدین بکر بلال، سابق اسیر مجاھد عاشور، احمد جمعہ البوبلی، سابق اسیر انس محمود جود اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔طولکرم میں تلاشی کی کارروائی میں حماس رہ نما اور سابق اسیر رافت ناصیف کے گھر میں لوٹ مار کی گئی۔بیت لحم میں حماس کے رکن اور صحافی قتیبہ قاسم کے گھر سے 5000شیکل کی رقم لوٹ لی گئی۔قابض فوج نے بیت لحم میں ایک دوسری کارروائی کے دوران حماس رہنما حسن الوردیان کے گھر سے 50ہزار شیکل مالیت کی رقم لوٹ لی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا