English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام میں کمل کھلا ، کیرالہ سے کانگریس بے دخل ،بنگال میں ممتا، تمل ناڈو میں جے للتا کی واپسی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جبکہ اےآئي يوڈي ایف نے تیرہ سیٹوں پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔مغربی بنگال کے 294 اسمبلی سیٹوں کے نتائج کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کرشمہ برقرار رہا ہے اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کو دو سو گیارہ سیٹیں ملی ہیں۔ لیفٹ اور کانگریس اتحاد کو چھہتر جبکہ بی جے پی کو چھ سیٹیں ملی ہیں۔ ایک سیٹ دیگر امیدوار کے ہاتھ آئی ہے۔تمل ناڈو میں انتخابی پنڈتوں کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی جے للتا کا جادو برقرار ہے۔ ان کی پارٹی انا ڈی ایم کے نے اب تک ایک سو اٹھائیس سیٹیں جیت لی ہیں اور پانچ سیٹوں پر وہ آگے چل رہی ہے۔ وہیں ڈی ایم کے، کانگریس الائنس کو چھیانوے سیٹیں ملی ہیں اور تین پر وہ سبقت بنائے ہوئے ہے۔کیرالہ میں بائیں جمہوری محاذ کانگریس کو بے دخل کرکے ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کر رہا ہے۔ سی پی ایم نے اٹھاسی سیٹیں جیت لی ہیں۔ دوسری طرف، یوڈی ایف، کانگریس اتحاد کو پچاس سیٹیں ملی ہیں اور ایک سیٹ پر وہ آگے چل رہی ہے۔ وہیں کیرالہ میں بی جے پی نے کھاتہ کھولا ہے اور اس کی جھولی میں ایک سیٹ آئی ہے۔


سب سے زیادہ بنگلہ دیشی سیاح ہندوستان آئے 

نئی دہلی۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)اس سال اپریل کے دوران کل پانچ لاکھ 99 ہزار غیر ملکی سیاح ہندوستان کے دورے پر آئے ، جن میں سب سے زیادہ بنگلہ دیشی تھے ۔ ان سیاحوں کے آنے سے 11637 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی حاصل ہوئی۔ گزشتہ سال اپریل کے دوران کل پانچ لاکھ 42 ہزار سیاح آئے تھے ۔ اس طرح اس سال اس مدت کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں10.7 فیصد اضافہ ہوا۔ بنگلہ دیش کے بعد امریکہ اور برطانیہ کے سب سے زیادہ سیاح رہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس ماہ کے دوران بنگلہ دیش سے 18.09 فیصد، امریکہ سے 12.24، برطانیہ سے 9.58، سری لنکا 3.71، ملائیشیا سے 3.23، چین سے 3.14، آسٹریلیا سے 3.05، جرمنی سے 3.02، فرانس سے 2.86 اور کینیڈا سے 2.83 فیصد سیاح آئے ۔ اس کے علاوہ کچھ دیگر ممالک کے سیاح بھی یہاں آئے ۔


زمین تنازع میں بھائی کا قتل

گیا۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں گیاضلع کے بھدبر تھانہ علاقہ میں زمین تنازع میں آج صبح ایک شخص نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر بڑے بھائی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔پولیس نے بتایا کہ چہرہ پارا گاوں کا رہائشی نارائن پرساد کا چھوٹے بھائی کیلاش مہتو کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں کیلاش نے آج صبح اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر نارائن کی لاٹھی سے جم کر پٹائی کی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں نارائن پرساد کی بیوی منور ما دیوی کے بیان پر کیلاش مہتو، اس کی بیوی آشاد یوی، بیٹے شیہ کمار اور سٹی کمار سمیت چھ لوگوں کے خلاف نامزد معاملہ درج کرایا گیا ۔ قتل کے بعد ملزم فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔


گیا میں بس ۔ ٹرک میں ٹکر، 14زخمی

گیا۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں گیا ضلع کے بارہ چٹی تھانہ علاقہ میں آج صبح بس اور ٹرک میں ٹکر ہوجانے سے چود ہ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کی طرف سے مسافروں کو لے کر آرہی بس نے جی ٹی روڈ پر سلیبٹا گاوں کے نزدیک ایل پی جی سلنڈر لے جارہے ٹرک میں پیچھے سے ٹکر ماردی ۔ حادثہ میں چودہ مسافر زخمی ہوگئے ،ان میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو بارہ چٹی ابتدائی طبی مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔


مہاراشٹر لیجائے جانے والے 25 بچے آزاد : دس گرفتار

شیوہر۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں اس ضلع کے سٹی تھانہ علاقے سے آج پولیس نے بچہ مزدوری کے لئے مہاراشٹر لیجائے جانے والے 25 کمسن بچوں کو آزاد کراکر دس ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش ناتھ مشرا نے یہاں بتایا کہ یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ بچوں کو لیکر مہاراشٹر جانے والے ہیں۔ اسی بنیاد پر ان کی قیادت میں نواب ہائی اسکول کے نزدیک محاصرہ کرکے ایک ٹرک پر سوار 25 بچوں کو آزاد کرالیا گیا، جن کی عمر 12 سے 15 برس کے درمیان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر سے دس دلالوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔مسٹر مشرا نے بتایا کہ آزاد کرائے گئے تمام بچے اس ضلع کے تریانی تھانہ علاقے میں واقع کوٹا گاؤں کے باشندے ہیں۔ ان کے گھر والوں سے رابطہ قائم کرکے انہیں ان بچوں کو سونپنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں دو مہاراشٹر کے منی ممبئی کے باشندے ہیں جبکہ آٹھ بہار کے مختلف اضلاع کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔


آسام میں تودے گرنے سے 10افراد ہلاک

گوہاٹی۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)جنوبی آسام کی وادی براک میں کل رات سے تودے گرنے کے تین حادثوں میں نابالغ اور خواتین سمیت 10افراد کی موت ہوگئی ہے ۔شدید بارش کی وجہ سے ندیوں میں آئے سیلاب میں مزید دو افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ہے ۔یہاں موصول مقامی رپورٹوں کے مطابق کریم گنج ضلع کے راکھل بستی علاقے میں تودے گرنے کے حادثے میں ایک جوڑے اور ان کے تین بچوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ہیلاکنڈی کے بلائی پور میں تودے گرنے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔اسی ضلع کے رام چوندری علاقے میں ایک دیگرشخص کی بھی تودے گرنے سے موت ہوگئی۔ریاست میں گزشتہ چند روز سے شدید بارش ہورہی ہے جس سے مختلف علاقوں میں تودے گرنے کے حادثے پیش آرہے ہیں۔تودے گرنے کی وجہ سے لمڈنگ۔سلچر سیکشن میں ریلوے ٹریفک بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔اسی درمیان دما ہساؤ ضلع کے ماہر میں سیلاب میں ایک بچے کے بہہ جانے کی رپورٹ ہے جبکہ کاچر ضلع کے کاٹی گوراہ میں بھی سیلاب میں ایک شخص کے بہہ جانے کی خبر ہے ۔


صحافی کے قتل کے خلاف طلبہ کا خاموش جلوس

چھپرا۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار کے سیوان میں سینئر صحافی کا قتل کرنے والے مجرموں کی جلد گرفتاری کے مطالبے کے سلسلے میں آج یہاں طلبہ نے خاموش جلوس نکالا۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ صبح بڑی تعداد میں کئی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ نگر پالیکا چوک پر اکٹھا ہوئے اور سیوان کے سینئر صحافی راج دیو رنجن کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کے سلسلے میں خاموش جلوس نکالا۔ذرائع نے بتایا کہ طلبہ کا جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نگر پالیکا چوک پر ختم ہوا۔جلوس میں ان طلبہ کے ٹیچر اور ملازمین بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ 13مئی کی رات بدمعاشوں نے ایک قومی ہندی روزنامے کے سیوان بیورو چیف راج دیو رنجن کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ریاستی حکومت نے اس قتل کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو سے کرانے کی سفارش کی ہے ۔


بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے سینئر لیڈر گرفتار

ڈھاکہ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش پولس نے حزب اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) کے ایک سینئر لیڈر کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولس نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری جنرل اسلم چودھری کی گرفتاری اتوار کے روز میڈیا میں یہ رپورٹ شائع ہونے کے بعد کی ہے کہ انہوں نے ہندوستان میں اسرائیل کے سیاسی مشیر سے ملاقات کی تھی۔ پولس نے بتایا کہ اس نے اسلم چودھری کی گرفتاری حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں کی ہے ۔ مسٹر چودھری نے اسرائیلی سیاست داں سے ملک کے باہر ذاتی طور پر ملاقات کی تھی۔ مسٹر چودھری نے ، جو چٹاگانگ کے تاجر ہیں، حکومت کے خلاف سازش کرنے کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں اسرائیلی نمائندے سے ملاقات اپنے کاروبار کے سلسلے میں کی تھی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے لئے اسرائیل کا سفر بھی ممنوع ہے ۔ 


آگرہ : سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

آگرہ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے آگرہ کے شمس آباد علاقے میں کل دیر رات ہوئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے آج بتایا کہ بڑا گاوں کے نزدیک کل دیر رات تیز رفتار سے آرہے ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔ اس حادثے میں بائک پر سوار ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر بری طرح زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش ایا جب بدلا پور کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آگرہ میں اپنے ایک بیمار رشتہ دار کی عیادت کے لئے آرہے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ زخمی دونوں افراد کو علاج کے لئے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ۔


لکھنؤکی پہلی خاتون ایس ایس پی

لکھنؤ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)محترمہ منزل سینی کی آزادی کے بعد سے ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی )کے عہدے پر پہلی خاتون ایس ایس پی کی حیثیت سے تقرری کی گئی ہے ۔لیڈی سنگھم کے نام سے مشہور انڈین پولس سروس(آئی پر ایس )کی افسر محترمہ سینی کا شمار پولس کے تیز طرار افسروں میں ہوتا ہے ۔ریاست کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ اآف پولس کے عہدے پر تعینات محترمہ سینی کو پیر کو لکھنؤکی ایس ایس پی بنایا گیا تھا۔آزاد کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آئی پی ایس اور پرووینشیل پولس سروس(پی پی ایس )کی کسی خاتون افسر کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس بنایا گیا تھا۔لیکن پیر کی رات میں ہی محترمہ سینی کے تبادلے کا حکم جلد بازی میں منسوخ کردیا گیا جبکہ لکھنؤ کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ راجیش پانڈے کو ہٹاکر ان کی تقرری کرنے کے لئے ویٹنگ افسروں کی فہرست میں رکھا گیا ۔اس حکم کو بھی جاری ہوئے 24گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ انتظامیہ نے اپنے حکم میں ایک با ر پھر ترمیم کرتے ہوئے محترمہ منزل سینی کو ہی لکھنؤ کی ایس ایس پی بنانے کا حکم جاری کردیا اور اس طرح لکھنؤکو پہلی خاتون ایس ایس پی مل گئی ہے ۔


چار قاتلوں کو عمر قید

پرتاپ گڑھ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کے ایک معاملے میں چار مجرموں کو عمر قیداور بائیس بائیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق عمری کوتیلا گاوں کا رہائشی نریندر کمار یادو نے دو جنوری 2009کو باگھرائے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے والد مہاراج دین کھیت میں گئے تھے ۔ اس دوران گاوں کے رہنے والے رمیش گوتم رام سیوک یادو، رام سینگھ او رموہن لال یادو نے پھاوڑے مار کر ان کے والد کا قتل کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج اجے سنگھ کی عدالت نے سماعت کے دوران کل شام چاروں ملزمین کو مہارج دین کے قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔عدالت نے ملزمین پر 22-22 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔


اسکولوں کے آس پاس پیزا کی فروخت پر پابندی

آگرہ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن (سی بی ایس ای)سے منسلک اسکولوں کے اندر اور دو سو میٹر کے دائرے میں چپس، سموسہ ،چاکلیٹ، پیزااور برگرسیمت دیگر کئی جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بورڈ نے اسکول انتظامیہ کو اس سے متعلق احکام جاری کرکے مکمل طور پر اسے نافذ کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اسے یقینی بنانے کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ کو دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے ٹیچرس ،گارجین ،طلبہ اور کینٹین آپریٹر سمیت سات سے 10لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی بچوں کو اچھا اور صحت مند کھانا فراہم کرانے کو یقینی بنائے گی۔یہ کمیٹی طے کرے گی کہ اسکول کینٹین میں کھانے پینے کا سامان کس طرح تیار کیا جائے ۔ ذرائع نے بتا یا کہ بچوں کا لنچ باکس دیکھکر گائڈ لائن کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں طے کرنے کی ذمہ داری بھی اس کمیٹی کی ہوگی۔باقاعدہ بچوں کا قد ،وزن اور باڈی ماس انڈیکس( بی ایم آئی) بھی چیک کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کو باقاعدہ طور پر ینوٹریشن ایجوکیشن اور بیداری پروگرام بھی چلانے ہیں تاکہ بچوں میں اچھی عادتیں پیدا ہوسکیں۔قابل ذکر ہے کہ خاتون اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے حال ہی میں ملک کے اسکولوں اوران کے اطراف میں ایک سروے کرایا تھا۔''ہائی فوڈس ان فیٹ سالٹ اینڈ شوگر(ایچ ایف ایس ایس )اینڈ پرموشن آف ہیلدی اسنیکس اس اسکول آف انڈیا''کے نام سے سروے کی رپورٹ آنے کے بعد سی بی ایس ای نے اسکولوں کے اندر اور دوسو میٹر کے دائرے میں جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔غذائی مادوں میں ایچ ایف ایس ایس کی زیادتی مستقبل میں ٹائپ ٹو ڈایبٹیز ،ہائپر ٹینشن ،ڈائسلیپڈیمیا،کرونک اور ہائپر انسولینیمیا جیسی سنجیدہ بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔یہ بچوں کے جسمانی اور ذہنی ارتقا میں بھی رکاوٹ پیدا کرسکتی ہیں۔


قتل کے چاروں ملزموں کو عمر قید کی سزا

پرتاپ گڑھ۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)۱تر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ڈسٹرکٹ سیشن جج ایف ٹی سی اجے سنگھ کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے قصوروار ثابت ہونے پر چاروں ملزموں کو کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ باگھراے علاقے کے موضع عمری کوٹلا مہندا پور چھپیاء میں 21 جنوری 2009 کو مہرانی دین اور اسکے بھائی جیا لال کو رمیش گوتم ،رام سنگھ ،رام سیوک یادو اور موہن لال یادو نے لاٹھی ڈنڈے اور فرسہ سے مار کر زخمی کر دیا تھا اس واقعہ میں مہرانی دین کی موت ہو گئی تھی۔مقتول کے بیٹے نریندر کمار یادو نے رمیش گوتم سمیت چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ میں قتل اور قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔فاضل عدالت نے وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر رمیش گوتم سمیت چاروں ملزمان کو عمر قید اور22۔22 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔


فیض آباد میں لڑکی کی عصمت دری، ملزم فرار

فیض آباد۔19مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے فیض آباد کے عنایت نگر میں ایک لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولیس نے آج بتایا کہ عنایت نگر تھانہ میں ایک لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے کہ آدیتیہ نامی ایک نوجوان نے گھر میں داخل ہوکر اس کے ساتھ عصمت دری کی ۔ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا ہے ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔


دوروز کی بھوک ہڑتال کے بعد سادھوی سنہستھ اسنان کے لئے روانہ

بھوپال۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اجین میں ہورہے سنہستھ میں جانے کے مطالبے کے سلسلے میں دو روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کچھ دیر پہلے سنہستھ کے لئے روانہ ہوگئی۔مالے گاؤں بم دھماکوں میں این آئی اے سے کلین چٹ پا چکی سادھوی پرگیا کو سنہستھ میں جانے کی اجازت عدالت سے ملنے کے بعد بھی انتظامیہ انہیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر وہاں جانے کی اجازت میں آنا کانی کر رہا تھا۔جس کی وجہ سے وہ خراب صحت کے باوجود دو روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھی۔طویل مشقت کے بعد انتظامیہ نے کل رات انہیں سنہستھ لے جانے پر اتفاق ظاہر کیا،اس کے بعد آج انہیں شپرا اسنان کیلئے لے جایا گیا ہے ۔اسپتال ذرائع کے طابق سادھوی پرگیا کو تقریباً ساڑھے 11بجے اجین لے جایا گیا ہے ۔ان کے ساتھ کافی تعداد میں پولس دستہ،سکیورٹی گارڈکی سہولت سے آرستہ ایمبولنس،ڈاکٹروں کا عملہ اور دیگر ضروری سامان بھیجا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ انہیں شپرا اسنان کے بعد مہاکلیشور مندر میں درشن کرائے جائیں گے ۔انتظامیہ نے دونوں پروگرام مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس بھوپال لانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔خراب صحت سے جوجھ رہی سادھوی پرگیا کی ریڈھ کی ہڈی میں تکلیف بتائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ انہیں آپریشن کی بھی ضرورت ہے ۔دوروز سے بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کا گلوکوز لیول کم ہونے کے ساتھ انہیں کمزوری بھی آگئی تھی۔ایسے میں زیادہ وقت تک بھوک ہڑتال ان کی صحت پر اور خراب اثرات ڈال سکتی تھی۔


بارودی سرنگ دھماکے میں پولس کا ایک جوان زخمی

ناراین پور۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ کے ضلع ناراین پور میں نکسلیوں کے ذریعہ لگائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے ڈسٹرکٹ پولس فورس کا ایک جوان آج شدید طور پر زخمی ہوگیا۔پولس ذرائع کے مطابق چھوٹے ڈونگر تھانہ کے تحت گرام امدئی میں ڈسٹرکٹ پولس کیمپ سے جوانوں کا دستہ سڑک کے تعمیر کاموں کے لئے روانہ ہوا۔کچھ ہی دور چلنے کے بعد نکسلیوں نے ایک بارودی سرنگ میں دھماکہ کردیا۔اس میں ڈسٹرکٹ پولس کا ایک جوان نریندر چودھری شدید طورپر زخمی ہوگیا۔اسے علاج کے لئے ہیلی کاپٹر سے رائے پور لے جایا گیا ہے ۔بتایا جاتاہے کہ دھماکے کے بعد دونوں طرف سے کچھ دیر تک فائرنگ ہوئی۔اس علاقے میں مزید پولس دستے روانہ کئے گئے ہیں۔


بلیا میں تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت

بلیا۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بھیم پورا علاقے میں دو بچوں کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کے مطابق باہر پور گاؤں کا رہنے والا انش یادو(4)اپنے ننیحال شاہ پور ٹیٹیہا گاؤں آیا ہوا تھا۔کل شام وہ راجیندر ٹھاکر کے بیٹے چھوٹک (05) کے ساتھ کھیلنے گھر سے باہر نکلا۔کھیلتے کھیلتے دونوں بچے خاکی بابا کی کٹیا کے نزدیک واقع تالاب میں گر گئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔کافی دیر بعد بچوں کا پتہ نہ چلنے پر گھر کے لوگوں نے ان کی تلاش شروع کی۔کچھ دیر بعد چھوٹک کی لاش تالاب میں تیرتی نظر آئی۔تلاش کرنے پر انش کی لاش بھی تالاب میں مل گئی۔


پنجاب نیشنل بینک کو 5367.14کروڑ روپے کا نْقصان

نئی دہلی۔19مئی(فکروخبر/ذرائع)غیر منفع بخش اثاثہ (این پی اے ) میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے پنجاب نیشنل بینک کو 31 مارچ کو ختم مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 5367.14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے . مالی سال 2014-15 کی اسی سہ ماہی میں اس نے 306.56 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ نقصان میں ہونے کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کو کوئی منافع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج یہاں ایک میٹنگ کے بعد بینک نے سہ ماہی اور سالانہ مالیاتی اعداد و شمار جاری کئے ۔ اس کے مطابق، بینک کا مجموعی این پی اے 31 مارچ 2015 کے 25694.86 کروڑ روپے (کل قرض 6.55 فیصد) سے بڑھ کر 31 مارچ 2016 کو 55818.33 کروڑ روپے (12.90 فیصد) پر پہنچ گیا. خالص این پی اے بھی 4.06 فیصد سے بڑھ کر 8.61 فیصد پر پہنچ گیا۔ سہ ماہی کے دوران اس کی کل آمدنی بھی 13455.65 کروڑ روپے کے مقابلے میں 1.33 فیصد گھٹ کر 13276.19 کروڑ روپے رہ گئی۔پورے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر بنیاد پر بینک کو 3689.77 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ مالی سال 2014-15 میں اس 3399.60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا تھا۔ اس دوران اس کی کل آمدنی میں 5.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے . یہ 54884.42 کروڑ روپے سے بڑھ کر 57780.47 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا