English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزارت آیوش کے مسلمانوں کو ملازمت نہ دینے کے معاملے میں صحافی گرفتار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مذکورہ رپورٹ معروف انگریزی جریدہ ملی گزٹ کے ۱۶۔۳۱ مارچ ۲۰۱۶ کے شمارے میں شائع ہوئی تھی اور اس کا دنیا بھر میں چرچا ہوا تھا۔ رپورٹ کے شائع ہونے کے فوراً بعد کوٹلا مبارکپور پولیس اسٹیشن نے مذکورہ جرنلسٹ سے کئی دن مسلسل پوچھ تاچھ کی تھی۔ کئی دن بعد اور سارے اصلی کاغذات اپنے قبضے میں لے کر پولیس نے اس شرط کے ساتھ شرما کو چھوڑا تھا کہ کیس ختم ہونے تک وہ دہلی یا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے ہیں۔اس کے بعد ۱۱ اپریل کو کوٹلا مبارک پور پولیس نے ملی گزٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے بھی کافی دیر پوچھ تاچھ کرکے د فعہ ۱۶۱ کے تحت ان کا بیان لیا۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ اسی درمیان پریس کاؤنسل آف انڈیا نے بھی سووموٹو(بذات خود ) نوٹس لیتے ہوئے ملی گزٹ کے خلاف ’’جعلی خبر ‘‘ چھاپنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت آیوش نے آج تک ملی گزٹ کو کوئی بیان یا تردیدی خط جاری نہیں کیا ہے حالانکہ ملی گزٹ نے مذکورہ رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد اگلے شمارے میں ہی یہ بات صاف طور سے کہہ دی تھی کہ اگر وزارت آیوش کا کوئی تردیدی بیان پرچے کو موصول ہوتا ہے تو وہ اسے بھی چھاپنے کو تیار ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت آیوش نے متعدد صحافیوں کو یہ جواب دینے سے انکار کیا ہے کہ اگر ملی گزٹ کی رپورٹ غلط ہے تو صحیح کیا ہے اور مذکورہ وزارت نے کتنے مسلمانوں کو اب تک ملازمت دی ہے۔ ملی گزٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ وزارت آیوش کا جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ اور پریس کاؤنسل کا سووموٹو اقدام آزادئ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ وزارت آیوش کو آخر کیوں مقدمہ بازی کی جلدی ہے جبکہ اس نے ملی گزٹ کو کوئی بیان یا جواب یا وضاحت دینے کی زحمت نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے مزید کہا کہ صحافت اور صحافیوں کا دفاع کرنے کے بجائے پریس کاؤنسل نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حکومت وقت کا دفاع کرنے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے۔


26/11 ممبئی حملہ معاملہ سید ذبیح الدین کی دو بارہ جیل میں تفتیش 

ممبئی ۔ ۱۴؍ مئی( فکروخبر/ذرائع) 26/11 ممبئی حملے میں سازش کے تحت پھنسایا گیا بے قصور نو جوان سید ذبیح الدین جس کے کیس کی سماعت ممبئی کی خصوصی عدالت میں جاری ہے ،امریکی شہری ڈیوڈ کولمن ہیڈ لی کی گواہی کے با وجود ممبئی کرائم برانچ اور استغاثہ کو ابھی تک یقین نہیں ہے کہ سید ذبیح الدین کے خلاف مضبوط کیس بن پایا یا نہیں ۔ممبئی کی خصوصی عدالت سے با ضابطہ تحریری طور بذریعہ در خواست دوبارہ تفتیش کرنے کی التجاء کی گئی تھی جس پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی لیگل ٹیم نے پر زور مزاحمت کرتے ہوئے کئی قانونی نکات اٹھائے تھے جس پر عدالت نے یہ حکم دیاکہ دوران تفتیش دفاعی وکیل مو جود رہیں گے ۔ عدالت کے حکم کے مطابق ممبئی سینٹرل جیل آرتھر روڈ کے خصوصی چیمبر میں ڈی سی بی کرائم برانچ ممبئی کے افسران نے جمعیۃ کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان کی مو جودگی میں سید ذبیح الدین سے دوبارہ تفتیش کی ۔اس مو قع پر نامہ نگاروں کی جا نب سے یہ سوال کر نے پر کہ سید ذبیح الدین سے تفتیش میں کیا پو چھا گیا ؟ایڈوکیٹ تہور خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ چونکہ یہ معاملہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں چل رہا ہے اس لئے اس سلسلے میں مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ 


جالون میں اجتماعی عصمت دری کے بعد لڑکی کا قتل

جالون۔14مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں جالون کے کونچ علاقے میں ایک دوشیزہ کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کونچ علاقے میں نیو پٹیل نگر کے جتیندر نامی نوجوان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ پڑوسی کے گھر گھس گیا اور 16 سالہ دوشیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا۔ واردات ہ کے بعد دونوں ملزم فرار ہو گئے ۔ اس سلسلے میں جتیندر اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔


سہارنپور میں لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر موبائل کے تاجر کا قتل

سہارنپور۔14مئی(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سہارنپور کے صدر مارکیٹ کے علاقے میں کل دیر رات بدمعاشوں نے لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر موبائل کے تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہمانشو اروڈا رات تقریبا 11 بجے اپنی دکان بند کرنے کے بعد دہلی روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے ۔ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا اور ان کا روپے بھرا بیگ چھیننے لگے ۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ سنگین حالت میں مسٹر اروڈا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔قاتلوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔


آراضی معاملے میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

پرتاپ گڑھ۔14مئی(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے بیس کلومیٹردور تھانہ ماندھاتہ علاقے کے شوبھی پور گاوُں میں آج صبح ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر ایک شدید زخمی ہے ۔ تھانہ انچارج انسپکٹر راج کشور نے بتایا کہ گاؤں کے رادھے شیام اور مستقیم کے مابین آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر بانس کے درخت ہیں۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت ہوا جب مستقیم بانس کاٹ رہا تھا کہ رادھے شیام اپنے بیٹوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور فائرنگ شروع کردی ۔ اس حادثے میں مستقیم (45) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ابصار (30) شدید طور پر زخمی ہے جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے الہ آباد منتقل کردیا ہے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔ 


پٹودی اور سہواگ کے نام پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پویلین

نئی دہلی۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)مشہور کرکٹ کھلاڑی مرحوم نواب منصور علی خان پٹودی اور وریندر سہواگ کے نام پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کرکٹ پویلین کا نام رکھا جائے گا۔معروف فلم اداکارہ شرمیلا ٹیگور کل شام چار بجے جامعہ میں اپنے شوہر منصور علی خان پٹودی کی یاد میں اس پویلین کا افتتاح کریں گی۔ وہ وریندر سہواگ کی موجودگی میں ان کے نام پر بنے پویلین کا بھی افتتاح کریں گی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور یونیورسٹی کے تمام ڈین اور مختلف شعبوں کے سربراہ بھی موجود رہیں گے ۔نواب پٹودی 21 سال کی عمر میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان بنے تھے ۔ وہ 1968 میں وزڈن میں سال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے تھے ۔1961 سے 1973 تک انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ 1961 میں انہوں نے دہلی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنے کرکٹ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ وریندر سہواگ نے ، جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لئے مشہور ہیں ، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن کیا تھا، اور 2001 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے تھے ۔


مالیاتی خدمات کے محکمے نے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا

نئی دہلی۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)وزارت مالیات کے محکمہ مالیات کے فائبر کلب نے لائنس کلب آف پیتم پورہ کے اشتراک سے مقامی جیون دیپ بلڈنگ میں ایک خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔اس کیمپ کا افتتاح وزارت مالیات کے محکمہ مالیات کی سکریٹری محترمہ انجلی چھب نے کیا۔بعد ازاں اس کیمپ میں 101 یونٹ خون کا عطیہ جمع کیا گیا۔کیمپ میں خون عطیہ کرنے والوں میں ، محکمہ مالی خدمات کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے افسران میں جناب آلوک ٹنڈن ، پنکج جین اور محترمہ انّا رائے ۔ڈائریکٹر کے عہدے کے افسران میں محترمہ پریہ کمار ، محترمہ سدھو پلئی اور منیش گپتا ،فائبر کلب کے صدر اشوک کمار ڈوگرہ ، لائن آنند جین ، پریزیڈینٹ لائن انل گوئل ،پروجیکٹ چیئر پرسن لائن وکاس گرگ ، اجے گپتا اورسکریٹری ارون مہندرو، خازن رمیش سچدیو ا اور فائبر کلب کے دیگر ممبران او رآس پاس واقع دفاتر کے سینئر افسران شامل ہیں۔


یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں نتیجوں کا اعلان کل ہوگا

الہ آباد۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے سکینڈری ایجوکیشن بورڈ ل دوپہر یہاں دسویں اور بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان کرے گا۔
بورڈ کی سکریٹری شیل یادو نے آج یہاں بتایا ہے کہ ہائی اسکول اور انٹرمیجیٹ کے نتائج کا اعلان ایجوکیشن ڈائرکٹر اور بورڈ کے چیئرمین امرناتھ ورما ساڑے بارہ بجے کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 37،49،977 طلبا نے دسویں کا امتحان دیا تھا جبکہ 12 ویں کلاس کے لئے 30،71،892 طلبا امتحان میں بیٹھے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹWWW.UPM SP.NIC.IN اور WWW.UPM SP RESULTS.UP .NIC.IN پر دیکھے جاسکتے ہیں۔بورڈ کے امتحان اس سال 18 فروری کو ریاست بھر کے 11،580 مراکز پر ہوئے تھے ۔کوئی دوسرا شخص طالب علم کی جگہ امتحان میں نہ بیٹھے اس کے لئے بورڈ نے پہلی مرتبہ طلبا کے لئے اسمارٹ بار کو ڈوالے ایڈمٹ کارڈ جاری کئے تھے جن میں طالب کا نام ، تصویر پتہ اسکول کا نام تمام کوائف درج تھے اور ہال کے اندر داخل ہونے سے پہلے امتحان دینے والے کی جانچ کی جاتی تھی۔


زخمی جنگلی جانوروں کی بہترین پناہ گاہ بن گیا ہے عجائب گھر کا اسپتال 

لکھنو۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)نواب واجد علی شاہ زندہ عجائب گھر نایاب اور زخمی جنگلی جانوروں کیلئے ایک بہترین جگہ قرار پا گئی ہے۔ جمعرات کے روز نایاب قسم کے چار باز کے بچے یہاں لائے گئے ہیں۔ خصوصی مہم اور جد وجہد کے بعد لائے گئے باز کے یہ بچے بیحد چھوٹے ہیں۔ ان کو عجائب گھر کے مویشی اسپتال میں رکھا گیا ہے اور ان کی بیحد سخت دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ یہ نایاب قسم کے باز کے بچے کسی پیڑ کے ٹوٹ کر گرنے سے زخمی حالت میں زمین پر گرے پڑے ہوئے ملے تھے۔ اس کی اطلاع پاکر عجائب گھر کے ذریعہ انہیں اپنے یہاں لاکر ان کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا گیا۔ عجائب گھر کے ڈائریکٹر انوپم گپتا نے بتایا کہ یہ باز کے بچے کچھ ہی روز قبل پیدا ہوئے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال عجائب گھر کے اسپتال میں سینئر اور ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ پتنگ کے مانجھے سے زخمی ایک نایاب قسم کا سفید گدھ بھی زخمی حالت میں عجائب گھر لایا گیا تھا۔ اب تک متعدد زخمی جنگلی جانوروں کو عجائب گھر کے اسپتال میں لاکر ان کی جان بچائی جاچکی ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ کچھ عرصے قبل ایک باگھدن میلانی علاقے سے زخمی حالت میں عجائب گھر لائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ تیندوا، فشنگ کیٹ، جنگل کیٹ، لکڑ بگھا، کچھوے اور اجگر وغیرہ بھی لائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مور اور چیل کو بھی خصوصی آپریشن کے بعد یہاں لایا گیا اور ان کا علاج کرکے ان کی دیکھ بھال کی گئی۔


غازی پور تھانے کی حوالات سے فرار ہوگیا چور

لکھنو۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)غازی پور تھانے میں چوری کے معاملے میں بند ایک چور پولیس والوں کو دھوکا دے کر فرار ہوگیا۔ جمعرات کی روز دیر رات کو ہوئے اس واقعہ کو مقامی پولیس جمعہ کے روز دیر رات تک چھپائے رہی۔ اس معاملہ میں ڈیوٹی پر تعینات ایک سپاہی کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ سی او غازی پور دنیش پور نے بتایا کہ غازی پولیس نے جمعرات کے روز رات کے وقت انل نام کے ایک چور کو پکڑا تھا۔ اسے تھانہ میں بنی حوالات میں رکھا گیا تھا۔ دیر رات میں رفع حاجت کے بہانے انل ڈیوٹی پر تعینات سپاہی کو دھوکہ دے کر بھاگ نکلا۔ تھانے سے چور کے فرار ہونے پر وہاں ہنگامہ مچ گیا۔ تھانہ میں موجود پولیس والوں نے اس کو کافی تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ صبح ہونے پر اس بات کی اطلاع تھانہ انچارج آلوک منی کو دی گئی۔ ایس او نے خاموشی کے ساتھ اس معاملے میں ڈیوٹی پر تعینات سپاہی کے خلاف رپورٹ درج کی اور کسی کو بھی کچھ نہیں بتایا۔ جمعہ کے روز رات کے وقت میڈیا کو اس واقعہ کا سراغ ملا۔ توپولیس افسران اس معاملے میں کچھ بھی کہنے کو تیارنہیں ہوئے فی الحال اب اس معاملہ میں ڈیوٹی پر تعینات سپاہی کے خلاف کارروائی یقینی تصور کی جا رہی ہے۔


مظفر پور میں کرنٹ لگنے سے تین ہلاک،6زخمی

مظفر پور۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار کے ضلع مظفر پور میں مجھولیہ پولس تھانہ کے اتراوہی ٹولا علاقے میں ایک ہائی وولٹیج تار ٹوٹکر گرنے سے اس کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے ایک خاتون اور ایک لڑکی سمیت تین افرا د کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مجھولیہ گاؤں کے اتراوہی ٹولاعلاقے میں کل رات ایک ہائی وولٹیج تار ٹوٹکر ایک گھر پرگر گیاجہاں کچھ لوگ کھلے برآمدے میں سورہے تھے ۔جن میں کچھ لوگ اس تار کی زدمیں آکر جھلس گئے جن میں تین کی موت ہوگئی اور دیگر چھ بری طرح زخمی ہوگئے ۔پولس ذرائع نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی جاچکی ہیں اورریاستی بجلی محکمے کے افسروں کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تار ٹوٹ کر گرتی ہی محلہ میں کچھ دیر کے لئے افرا تفری مچ گئی تھی۔


بہار تاجر کاگولی مار کر قتل

بھاگلپور۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع بھاگلپور کے براری تھانہ علاقے کے سرکھیکلا علاقے میں آج صبح ایک کراناتاجر کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تاجر شیلندر چودھری (55) روزکی طرح آج صبح بھی اپنااسٹور کھولنے کے لئے جا رہے تھے اسی وقت ان کی دکان کے نزدیک ہی پہلے سے گھات لگائے نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ اس واقعہ میں تاجر شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد تمام بدمعاش موقع پر سے فرار ہو گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں تاجر کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے ۔معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔


آئی ٹی آئی میں طالب علم کے قتل معاملے میں ترنمول لیڈر گرفتار

کلکتہ۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے بامن گاچھی میں تین دن قبل گائے اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک بھیڑ کے ذریعہ آئی ٹی آئی میں زیر تعلیم کوشک پروکیٹ کی ہلاکت کے معاملے میں پولس نے ترنمول کانگریس کے لیڈر تاپس ملک کو گرفتار کیا ہے ۔9مئی کو کوشک کو شام میں ایک بھیڑ نے گائے چوری کے الزام میں گھیر لیا اور پٹائی شروع کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا ۔اس معاملے میں پولس نے اس معاملے میں ایک خاتون سمیت چار افرادکو گرفتار کیا ہے ۔ترنمول کانگریس لیڈر اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے ۔وہ اب تک فرار تھا پولس نے اس کو آج گرفتار کرلیا ہے ۔


ایم ایل سی منورما دیوی نے عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی

گیا۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)بہار میں مکمل طور پر شراب بندی کے قانون کی خلاف ورزی کے معاملے میں مفرور برسراقتدار پارٹی جنتادل یونائٹڈ (جے ڈی یو)سے معطل قانون ساز اسمبلی کی رکن منورما دیوی نے عدالت میں عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی ہے ۔عطل ایم ایل سی کی جانب سے آج عدالت میں عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی گئی۔عدالت 16مئی کو عرضی پر سماعت کرے گی۔اس سے پہلے شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں منورما دیوی کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ گیا شہر کے مشہور آدتیہ سچدیوا قتل معاملے کے ملزم اور ایم ایل سی منورما دی دیوی کے بیٹے راکی یادو کی گرفتاری کے لئے پولس جب گیا شہر کی اے پی کالونی پہنچی تو ان کے گھر سے شراب کی کئی بوتلیں برآمد کی تھیں۔پولس نے بعد میں ان کے گھر کو سیل کردیا ۔اس کے بعد سے ہی ایم ایل سی منورما دیوی فرار ہیں اور پولس ان کی گرفتاری کے لئے گیا ضلع کے مختلف ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے ماری رہی ہے ۔


کیرالہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف انسپکٹر کا قتل

کوژي کوڈ۔14مئی(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ کے ضلع کوژی کوڈ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات سرحدی محافظ دستہ (بی ایس ایف) کے ایک انسپکٹر کو اس ساتھی نے ہی گولی مارکر قتل کردیا۔پولس نے بتایا کہ بی ایس ایف کے 407 بٹالین میں تعینات رام گوپال مینا (35) کو اس کے ساتھی اومیش پرساد سنگھ نے رات گیارہ بجے کچھ زبانی تکرار کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ اومیش پرساد سنگھ اترپردیش کا باشندہ ہے ۔ یہ جوان مغربی بنگال میں تعینات اپنی یونٹ سے یہاں آئے تھے اور یہاں 16 مئی کو ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے کوٹکال اسلامک اکیڈمی میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔پولس نے بتایا کہ واردات کے بعد اومیش پرساد فرار ہے ، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ '

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا