English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنہستھ : سادھوؤں میں خونیں جھڑپ ، جم کر گولیاں اور تلواریں چلیں(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تاہم دوسرے گروپ نے احتجاج کرنے والے سادھوں کو سمجھاکر اکھاڑے سے واپس بھیج دیا ، مگر تھوڑی دیر بعد سادھو ں کا دوسرا گروپ تقریبا 50 ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور اس نے مبینہ طور پر دوسرے گروپ پر حملہ بول دیا۔اسی درمیان کسی سادھو کے ذریعہ گولی چلنے سے افراتفری مچ گئی اور پھردیکھتے ہی دیکھتے سادھو سنتوں میں جم کر مار پیٹ ہوگئی، جس میں دھاردار ہتھیاروں کا بھی کھل کر استعمال کیا گیا۔خونیں جھڑپ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیجا۔گولی لگنے سے زخمی اوم پوری اور دھاردار ہتھیار سے زخمی راجندر پوری کو مادھو شہراسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔زخمی سنتوں میں راہل پوری (25)، راجیش پوری (62)، ناگ بابا، بھولاپوري (70)، سناتن پوری (30)، ناگیندر پوری (40)، راگھو پوری (35) شامل ہیں۔

آگرہ میں پولیس کی بھرتی میں دوسرے امیدوار کی جگہ دوڑ لگانے پہنچا نوجوان گرفتار

آگرہ۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے آگرہ میں پولیس کی بھرتی کے لئے دوڑ لگانے کے لئے پہنچے ایک فرضی امیدوار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پولیس لائن کے پریڈگراونڈ میں ایک ماہ سے پولیس کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ فیروزآباد کے سنت نگر کے باشندے اوم پرکاش کے بیٹے برجیش کو دوڑ میں شامل ہونا تھا ۔ سودے بازی کے بعد پریم سنگھ کا بیٹا پارس اس کی جگہ پر دوڑ لگانے کے لئے میدان میں پہنچ گیا۔ شک ہونے پر ٹیم نے دستخط اور فوٹو اور امیدوار ملاکر دیکھ تو وہ فرضی پایا گیا۔ ٹیم نے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ 50 ہزار روپے کے لئے اصل امیدوار کی جگہ پر میدان میں دوڑ لگانے پہنچا تھا اگر وہ پاس ہوجاتا تو اسے یہ روپے امیدوار کی طرف سے مل جاتے ۔ ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔


کار کے کھائی میں گرنے سے تین پولیس اہلکار ہلاک

دہرادون۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )اتراکھنڈ میں ٹہری گڑھوال کے سوڑپانی کے نزدیک آج ایک کار کے گہری کھائی میں گرجانے سے اس میں سوار تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔انسپیکٹر جنرل آف پولیس گڑھوال رینج سنجے گنجوال نے بتایا کہ کل اسمبلی میں منعقدہ خصوصی سیشن میں کئی اضلاع سے پولیس دستے بلوائے گئے تھے ۔ان میں ٹہری ضلع کے ہنڈولہ کھال کے تھانہ انچارج نریندر ٹھاکر ،سپاہی سچن اور خاتون سپاہی نیل کمل بھی چامل تھیں۔یہ تینو صبح کار سے واپس لوٹ رہے تھے ،اسی وقت سوڑپانی کے نزدیک ان کی کار گہری کھائی میں گر گئی۔حادثہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ہلاک شدگان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس لائن لے جائی گئیں،جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اتراکھنڈ کے گورنر ڈاکٹر کرشن کانت پال نے حادثے پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو صبر دینے کی دعا کی ۔


تبت میں زلزلے کے جھٹکے 

نئی دہلی۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )تبت میں آج درمیانی سطح کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ہندستانی محکمہ موسمیات کے مطابق صبح چھ بج کر 46 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریختتر پیمانے پر 5.5 تھی۔زلزلے کا مرکز 32.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 95.0 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی 10 کلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔


کال ڈراپ معاملے میں موبائل آپریٹروں کو سپریم کورٹ سے راحت

نئی دہلی ۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے کال ڈراپ کے خلاف چارج لگانے کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آج راحت دے دی۔عدالت عظمی نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم کرتے ہوئے سیلولر آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا کی اپیل کو تسلیم کرلیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی ٹیلی کوم ریگولیٹری ٹرائی نے کال ڈراپ کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر چارج لگانے کا حکم دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے درست ٹھہرایا تھا۔ سیلولر آپریٹر ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے حکم کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔


مالیہ کو ملک بدر کرنے پر برطانیہ نے معذوری ظاہر کی

نئی دہلی۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )برطانیہ نے شراب کے تاجر اور کنگ فشر ایر لائنس کے مالک وجے مالیہ کو ملک بدر کرنے کی ہندوستان کی درخواست پر معذوری ظاہر کرتے ہوئے ان کی حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایاکہ برطانیہ کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ 1971 کے معاہدہ کے تحت ملک میں رہنے کے لئے ویلڈ پاسپورٹ رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ حالانکہ ان کے خلاف الزامات کی سنگینی کے مدنظر باہمی قانونی امداد یا حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے ۔خیال رہے کہ مالیہ ملک کے مختلف بینکوں کا تقریباً نو ہزار کروڑ روپیہ ڈوبا کر خاموشی سے ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں ۔مالیہ نے پچھلے دنوں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔


کے بی سی سے آمدنی کے معاملے میں امیتابھ کو نہیں ملی راحت

نئی دہلی۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے ٹیلی ویزن شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' سے ہوئی آمدنی کو چھپانے کے معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو آج زبردست دھچکا دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کو 2001-02 کی مدت میں ان کے انکم ٹیکس کے ری اسسمنٹ کی اجازت دے دی ۔ عدالت عظمی نے اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کی اپیل تسلیم کرلی ۔ ہائی کورٹ نے صدی کے عظیم اداکار بگ بی کو راحت دی تھی اور مالی سال 2001-02 میں کے بی سی سے ہوئی آمدنی کے ری اسسمنٹ سے انکم ٹیکس محکمہ کو روک دیا گیا تھا ۔ اس کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔


ٹیپو سلطان کے دور حکومت کے ادبی کارناموں پر مزید تحقیق کی ضرورت

محمد علی مہکری کے کلیات قصائد ’’گنج شائگاں‘‘ کی رسم اجراء سے الحاج قمر الاسلام اور ممتاز دانشوروں کا خطاب

حیدرآباد 12 ؍مئی (فکروخبر/ذرائع) ادارہ الانصار کے ایک پریس ریلیز کے مطابق اردو مسکن خواجہ شوق ہال میں سہ روزہ جشن ادب کے دوسرے دن 8؍مئی کی شام حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے گورنر فلک شکوہ محمد علی مہکری آصف خانہ زاد کے کلیات قصائد ’’گنج شائگاں‘‘ کی رسم اجراء ڈاکٹر قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق واقلیتی بہبود کرناٹک اور جناب سید عمر جلیل پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ الحاج قمر الاسلام نے حضرت محمد علی مہکری کے کلیات قصائد کے مرتب ڈاکٹر راہی فدائی اور ناشر الانصار پبلی کیشنزجناب اسد ثنائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان کے دور حکومت کی سماجی اور ادبی تاریخ اور دکنی زبان کے شہ پاروں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ حکومت کرناٹک نے اس مقصد کے لئے ٹیپو سلطان ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے اور بیجاپور کی ایک طالبہ کے ریسرچ پراجکٹ کے لئے (12)لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ انھوں نے بیدر کے تاریخ مدرسہ محمود گاواں کو اس زمانے کی دکن کی ایک عظیم یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء حصول تعلیم کے لئے آتے تھے۔ انھوں نے کرناٹک میں فروغ تعلیم کے لئے سرسید احمد خان ایجوکیشن سنٹر اور گلبرگہ یونیورسٹی میں لسانی اقلیتوں کے لئے خصوصی چےئر کے قیام کی منظوری کا بھی ذکر کیا۔ قمر الاسلام نے مہکری خاندان کے موجودہ وارث جناب فضل اللہ مہکری کو اپنے جد اعلیٰ محمد علی مہکری کے کلیات اور حالات زندگی کی تدوین و اشاعت کے لئے زرکثیر خرچ کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ اور اردو کی ادبی سرگرمیوں میں حیدرآباد کی مرکزی کردار کو قابل فخر قرار دیا۔ جناب عمر جلیل پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ نے کہا کہ انتظامی مصروفیات کے سبب ادبی مطالعہ کا سلسلہ ایک عرصہ سے مسدود ہے۔ آج ایک اہم کتاب کی رسم اجراء میں شرکت کے بعد انھیں یہ احساس ہورہا ہے کہ اردو ادب کے مطالعہ کے بغیر ہم اپنے مذہب اور تہذیب و تمدن سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ادب کا مطالعہ اور ادبی محفلیں خیالات کو معراج عطا کرتی ہیں۔ انھوں نے گنج شائگاں کی اشاعت پر مرتب‘ مہکری خاندان اور ناشر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک عظیم کارنامہ قرار دیا۔
جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جناب اسد ثنائی نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں گنج شائگاں کے متن کی خواندگی کے اشکال کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر راہی فدائی کی تحقیقی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مولوی جناب بشارت علی اختر نے مہکری صاحب کی حمد‘ نعت اور منقبتوں کو مخصوص ترنم میں پیش کرکے سماں باندھ دیا۔
نئی نسل کے نقاد و محقق ڈاکٹر اقبال خسرو قادری (ایڈیٹر سہ ماہی۔۔۔) نے گنج شائگاں پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکنی متون کی تدوین بے حد مشکل کام ہے۔ ڈاکٹر راہی فدائی نے بے حد دقت نظر سے کام لیتے ہوئے اس کی تدوین کی ہے۔ یہ ایک بنیادی کام ہے اس کتاب کی بنیاد پر اس موضوع پر ایک اور تحقیقی کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ کتاب میں بظاہر جو اسقام نظر آتے ہیں وہ زیادہ تر سہو نظر یا سہو کاتب کی وجہ سے ہیں۔ ویسے بھی قدیم مخطوطوں کا مطالعہ آسان نہیں ہے۔ قدم املا‘ بوسیدہ دیمک زدہ کاغذ جگہ جگہ مٹے مٹے الفاظ کی وجہ سے قرأت ممکن نہیں ہوپاتی۔ ایک ایک لفظ کی صحت کے لئے بڑی مغزماری کرنی پڑتی ہے۔ تب جاکر قدیم متنوں خصوصاً دکنی متنوں کی تدوین ہوپاتی ہے۔ صرف یہ ایک بات ہزار داد و تحسین کے قابل ہے۔ ممتاز ادیب و صحافی جناب حامد اکمل (ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس‘ گلبرگہ) نے گنج شائگاں پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکن میں بہمنی عادل شاہی اور قطب شاہی حکومتوں کے دور میں خصوصاً حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اور ان کے سلسلہ کے بزرگوں ‘نثر نگاروں اور شعراء نے دکنی اردو کو ارتقا کی منزلیں طے کروائیں اور جس تخلیقیت کا مظاہرہ کیا وہ اس دور کی فارسی زبان کے ادبی مزاج اور معیار سے کسی طرح کم نہیں تھا۔ دکنی شعراء نے ہندومسلم تہذیب‘ مقامی روایات ‘ تہوار ‘ تلمیحات‘ استعارے اور تشبیہات کو فروغ دیا جس سے آنے والی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب کی بنیاد پڑی۔ محمد علی مہکری آصف خانہ زاد کے کلیات گنج شائگاں کی تخلیق کو کوئی ڈھائی سو سال گذرچکے ہیں ‘ اس میں دکنی تہذیب کی ؁خوبیاں جھلکتی ہیں۔ حمدیہ ‘ نعتیہ‘ منقبتی قصائد میں انھوں نے اپنے جذبات و احساسات عقیدت و ارادت کا نہ صرف فنکارانہ اظہار کیا ہے بلکہ مسلک اہل سنت کو شعری پیکر عطا کیا ہے۔ جناب حامد اکمل نے سودا اور دکنی شعرا کی قصیدہ گوئی کے محمد علی مہکری کے خصوصی حوالے کے ساتھ تقابل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوان طلباء کو اس پر تحقیق کا مشورہ دیا۔
ممتاز محقق و ماہر دکنیات پروفیسر نسیم الدین فریس (مولانا آزاد یونیورسٹی) نے کہا کہ سید محمود حسین نے کہا تھا کہ محمد علی مہکری کی غزلیں قصائد کے مقابلے میں کمزور ہیں۔ لیکن وہ یہ بات محسوس نہیں کرسکے کہ مہکری کی غزلوں میں قصائد کی شان و شوکت پائی جاتی ہے‘ جو اردو غزلوں کے لئے منفرد چیز ہے۔ انہوں نے کیا کہ محمد علی مہکری کا لہجہ گجری دکنی سے متاثر ہے بعض گجری الفاظ کا بے تکلف استعمال ملتا ہے۔ یہ خانوادۂ مہکری کے گجرات سے نسبی تعلق کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد رحمت یوسف زئی نے کہا کہ محمد علی مہکری کے قصائد ‘ قصیدہ کی بنیادی روایت سے ہٹ کر ہیں۔ ان میں تشبیب‘ گریز‘ عرض مدعا وغیرہ نہیں ہیں۔ سب سے حیرتناک بات یہ ہے کہ انھو ں نے طویل طویل تر قصیدہ میں کسی قافیہ کا استعمال دوبار نہیں کیا ہے اس سے زبانپر ان کی قدرت اور گرفت کا احساس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر راہیؔ فدائی نے اس مخطوطہ کی زبان فہمی میں جو محنت کی ہے اس کا ہم اندازہ نہیں لگاسکتے۔ ان کا مقدمہ بھی ہر طرح سے مکمل ہے۔
گنج شائگاں کے مرتب ڈاکٹر راہی فدائی نے ‘مہکری خاندان کے بزرگوں کے مدفن‘ ان کے حالات اور واقعات کی تلاش میں اپنے طویل اسفار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرمتھا کہ ہر مقام پر اچانک کوئی نہ کوئی شخص آجاتا تھا جو مہکری خاندان کے بزرگوں کی مزارات تک ان کے گروپ کی رہنمائی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گنج شائگاں کا مسودہ (250) سال تک پوشیدہ رہا۔ انھوں نے ایک مرتبہ کتب خانہ لطیفیہ ویلور کا معائنہ اس نیت سے کیا کہ کوئی نادر مخطوطہ ان کے ہاتھ آجائے‘ جب انھوں نے بسم اللہ کہہ کر ایک مخطوطہ اٹھایا تو وہ گنج شائگاں تھا۔ کتب خانے کے منتظم کی اجازت سے انھو ں نے اس کی زیراکس نقول حاصل کیں۔ اس کے کچھ دنوں بعد پتہ چلا کہ اصل مخطوطہ اب کتب خانہ لطیفیہ میں موجود نہیں ہے۔ مہکری خاندان کے موجودہ سربراہ فضل اللہ مہکری سے انھوں نے ربط پیدا کرے گنج شائگاں اور مہکری خاندان کی تاریخ کی ترتیب کی خواہش ظاہر کی تو انھوں نے اسے قبل کیا اور تحقیق و اشاعت پر زر کثیر صرف کیا‘ تحقیق سے متعلق اسفار میں حضرت مولانا مصطفےٰ جیلانی رفاعی کی رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا اور اسد ثنائی کی نگرانی میں اس کی اشاعت عمل میں آئی۔ راہی فدائی نے قصیدہ نگاری میں محمد علی مہکری کے مقام و مرتبہ کے تعین کے لئے ریسرچ کروانے کی حامد اکمل کی تجویز کی حمایت کی اور دکنی محققین اور جامعات کے اساتذہ کو اس پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ رسم اجراء میں حضرت مولانا مصطفےٰ جیلانی رفاعی اور حضرت سید حیدرپاشاہ قادری (سجادہ نشین نیلنگہ) نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ دیگر مہمانوں میں کرناٹک کے کانگریسی قائدین جناب عادل سلیمان سیٹھ‘ جناب لعل احمد بمبئی سیٹھ شامل تھے۔ اساتذہ ‘محققین اور شائقین ادب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب اسد ثنائی نے نہایت بصیرت افروز اور دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ انہی کے شکریہ پر یہ یادگارتقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔


سپول میں ٹرک سے کچل کر دو نوجوان ہلاک

سپول۔12مئی (یو این این ) بہار میں سپول ضلع کے سنہیشور تھانہ علاقے میں آج صبح ٹرک سے کچل کر دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوان سنہیشور سے پپرا کی طرف جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہے ٹرک نے دونوں کو کچل دیا ۔ حادثہ میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں کی عمر 20-22سال ہے ۔ ان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور اور خلاصی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک کو ضبط کرلیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سپول صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔


آندھی سے مکان پر درخت گرجانے سے لڑکی کی موت

چھپرہ۔12مئی (فکروخبر/ذرائع) بہار میں ضلع سارن کے نیا گاؤں تھانہ علاقے میں گذشتہ شب تیز آندھی آنے سے ایک مکان پر درخت گرجانے کی وجہ سے ایک لڑکی ہلاک و تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق تیز آندھی کی وجہ سے شوبھے پور گاؤں کے رہنے والے جے رام ساہا کے گھر پر ایک بہت بڑا درخت گرگیا ۔ اس حادثہ میں ان کی بیٹی پوجا کماری (15) کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو سون پور کے ریفرل اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔


بہار میں ایم ایل سی کا گھر سیل، گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری

گیا۔12مئی (فکروخبر/ذرائع)بہار میں جنتا دل یو سے معطل ایم ایل سی منورما دیوی کے گھر سے شراب برامد ہونے کے معاملے میں ان کی گرفتاری کے لئے آج گئی پولیس اور ایکسائزمحکمہ کی ٹیم نے ایم ایل سی کی گھر کو سیل کردیا۔سینئر پولیس افسر گریما ملک نے بتایا کہ ڈی ایس پی آلوک کمار سنگھ کی قیادت میں گئی تین تھانوں کی پولیس اور ایکسائزڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے رام پور تھانہ علاقہ کے اے پی کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آج صبح چھاپہ مارا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل سی کے گھر پر نہیں ملنے کے بعد ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے ان کا گھر سیل کردیا۔محترمہ ملک نے بتایا کہ سات مئی کو طالبعلم ادیتیہ راج کے قتل کے معاملے میں ان کے بیٹے آٹھ مئی کو گرفتار کرنے آئی پولیس نے اے پی کالونی میں واقع ایم ایل سی کے گھر سے چھ بوتل شراببرآمد کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ منورما دیوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں ۔


پورنیہ میں بس الٹنے سے ایک عورت ہلاک دس سے زائد زخمی

پورنیہ۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )بہار میں اس ضلع کے کے ۔ ہاٹ تھانہ علاقے میں آج ایک پرائیویٹ بس کے الٹ جانے سے ایک عورت ہلاک اور دس سے زائد دیگر مسافر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مدھے پورہ سے مسافروں کو لے کر پورنیہ آنے والی ایک پرائیویٹ بس ون بھاگ پل کے نزدیک اچانک سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک عورت کی موقع پر ہی موت ہوگئی او دس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے ۔ ہلاک شدہ عورت کی عمر 40 برس ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پورنیہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت نازک ہے ، حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بس کو ضبط کرلیا ہے ۔


دربھنگہ میں تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکوں کی موت

دربھنگہ۔12مئی (فکروخبر/ذرائع)بہار میں اس ضلع کے سنگھوارا تھانہ علاقے میں ایک تالاب میں ڈوبنے سے آج دو بچوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رامپورہ مرزا پور جگنی گاؤں کے کچھ لڑکے دوپہر کے وقت گاؤں میں واقع تالاب میں نہانے گئے تھے ۔ اسی دوران گہرے پانی میں چلے جانے سے محمد ذیشان (13) اور محمد برکت علی (18) کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاؤں والوں کی مدد سے لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجدی گئی ہیں۔


ٹھاکر گنج میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرائی، ۲کی موت

لکھنو۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )ٹھاکر گنج علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں دولوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ راہگیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد کار میں پھنسے تین افراد کو باہر نکال کر ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ تھانہ انچارج ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ کار ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ رفتار تیز ہونے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر حادثہ کی شکار ہو گئی۔ پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب ملیح آباد علاقے میں امتحان دینے جا رہی دو طالبات کو پیچھے سے آرہی بے قابو کار نے ٹکر مار دی جس سے دونوں طالبات شدید طور سے زخمی ہو گئیں۔ مقامی گاوٓں والوں اور گھر والوں نے انہیں سی ایچ سی میں داخل کرایا ہے۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑکرموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بالاگنج چوراہے کے نزدیک منگل کی دیر رات تقریباً ۰۳:۲۱بجے کا رنمبر یو پی ۲۳جی ایم ۶۸۷۹ درخت سے ٹکراگئی۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پراخچے اڑ گئے۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے اس میں اناوٓ کے ۲۳سالہ رئیس، دوبگا کاکوری کے ۵۳ سالہ رضوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور ۸۲سالہ محمد عامر پیچھے بیٹھے ۰۳سالہ محمد امین اور ۲۳سالہ اسلم شدید طو ر سے زخمی ہو گئے۔ چیخ وپکار سن کر دوڑے راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کار میں پھنسے لوگوں کو کافی مشقت کے بعد باہر نکالا اور ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ یہاں سے علاج کے بعد سبھی کو دوسرے اسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ موضع تلن کے اجے کمار سنگھ کی بیٹی ۶۱سالہ اپرنا اپنے پڑوسی گاوٓں گدیا کھیڑا کے رام سیوک کی بیٹی ۳۱سالہ پونم دیوی کے ساتھ الگ الگ سائیکل سے امتحان دینے سسپن واقع سرسوتی بال ودیا مندر اسکول جا رہی تھیں۔راستے میں رحیم آباد گہدوں مارگ پر تلن پلیاکے نزدیک رحیم آباد کی طرف سے آرہی تیز رفتار آئی۰۱کار نمبر یو پی ۲۳سی آر ۵۱۳۲نے پیچھے سے زبردست ٹکر مار دی جس سے یہ دونوں اچھل کر کار کے شیشے سے ٹکراتے ہوئے سڑک پر جا گریں اس حادثہ میں دونوں طالبات شدید طور سے زخمی ہو گئیں۔ مقامی گاوٓں والوں نے دوڑ کر کار کو روک لیا۔ موقع پاکر ڈرائیور گاڑی چھوڑکر فرار ہو گیا۔ گھر والوں نے بیہوشی کی حالت میں انہیں ملیح آباد سی ایچ سی میں داخل کرایا۔


عالمی معیار کا بنے گا قیصر باغ بس اڈہ

لکھنو۔12مئی (فکروخبر/ذرائع )قیصر باغ بس اسٹیشن کو عالمی معیار کا بنایاجائے گا۔ وزیر نقل وحمل (آزاد چارج) یاسر شاہ نے یہ اعلان یہاں بدھ کو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ راجدھانی کے قیصر باغ بس اسٹیشن کو عالمی معیار کا بس اسٹیشن بنانے کیلئے کابینہ کی مہر لگ گئی ہے۔ اس بس اسٹیشن پر ایئر پورٹ جیسی سہولت مسافروں کو ملے گی۔ حکومت نے اس کیلئے بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے چار ماہ میں کام مکمل ہونے کی امید ظاہر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ۴۴بس اسٹیشنوں پر مسافرسہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ بس اسٹیشن پر وائی فائی کی سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر نقل وحمل یاسر شاہ نے بتایا کہ مالیاتی سال کے اختتام تک روڈویز کے بس بیڑے میں کافی اضافہ کیا جائے گا۔ ابھی حال ہی میں ۰۵۷نئی بسیں آئی ہیں اور جلد ہی مزید ۰۰۵۱ بسیں لائے جانے کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی رجسٹرڈ بسوں اور والوو بسوں کی تعداد میں اضافہ کیاجا رہا ہے۔ ساتھ ہی لوہیا بسوں کو سبھی دیہی علاقوں سے جوڑا جائے گا۔ وزیر نقل وحمل نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے روڈویز کارپوریشن کی بسوں کووقت پر چلایا جا سکے اس کیلئے نظام الاوقات بنا لیا گیا ہے اور اسی کے مطابق ہی بسیں چلائی جارہی ہیں۔ گذشتہ دس برسوں سے یہ بندوبست نافذ نہیں تھا مسافروں کی سہولت کیلئے ۳۰۲نئی بسوں کے ساتھ ریپڈ لائن سروس شروع کی جا رہی ہے۔ یہ بس روزانہ مقررہ وقت سے روانہ ہو کر متعینہ وقت پر ہی واپس آئے گی۔ یہ خدمات یومیہ مسافروں کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا