English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین اداراجات بیدرکی سلور جوبلی کا سلسلہ وار لیکچرپروگرام جاری (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کہ گلبرگہ میں شاہین کا یہ تیسرا سال ہے پہلے ہی بیاچ میں الحمداللہ 6اسٹوڈنٹس کو میڈیکل اور کئی اانجینئر نگ میں مفت داخلے کے مستحق قرار دیئے گئے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل اور سب کا محنت کا نتیجہ ہے۔ آنے والے نئے سال کے بارے میں کہا کہ% 85 سے زائد نشانات حاصل کرنے والوں کو فری داخلہ دیا جائے گا۔جماعتِ دہم کے فوری بعد Bridge Course شروع کیا جائے گا۔اور جو طلباء و طالبات بریج کورس میں مفت داخلہ ہوگا اور انھیں فیس میں50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ جناب عبد القدیر سکریٹری شاہین اداراجات بیدر نے تفصیلی طور پر اپنے مقصد کو بیان کیا اور کہا کہ بیدر کے ساتھ ساتھ گلبرگہ کا بھی اتنا ہی اہمیت رکھتا ہے ۔شاہین ادارہ جات سے سینکڑوں فارغ التحصیل طلباء آج دنیا بھر میں میڈیکل‘ انجینئرنگ ‘اور مُختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔شاہین ادارہ جات کا قیام کا مقصد ہی ملت کے نو نہالوں کی تعلیمی آبیاری کیلئے جدوجہد کرنا اور تعلیمی میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے ۔ انھوں نیکہا کہ ماضی کتنا تابناک تھا ہم کو مستقبل کو بھی درخشاں کرنا ہے ۔اس کیلئے طلباو اور اولیائے طلباء کا تعلیمی اداروں سے بہتر تعاون سب سے بڑی ضرورت ہے۔ پروفیسر عبدالرب ڈپارٹمنٹ آف اردو گلبرگہ یونیورسٹی کے تحت مس مستقیم نے شاہین اداراجات پر ایم ۔ فل کا مقالہ لکھا ہے جس کا رسم اجراء جناب مبارک کاپڑی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اور ساتھ ہی شاہین پی یو کالج گلبرگہ کی جانب سے جناب عبد القدیر سکریٹری شاہین اداراجات بیدرکی پچیس سالہ خدمات پر خراجِ عقیدت کے طور پر جناب مبارک کاپڑی کے ہاتھوں مو منٹو پیش کیا گیا۔مبارک کاپڑی اپنے مخصوص انداز تقریباً3 گھنٹے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حصولِ تعلیم کیلئے بلند حوصلوں اور بلند مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیمی سفر کیا جاتا ہے تو یقیناًطلباو کامیابی کی بلند پروازکرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں مادی اعتبار سے تو بڑی حد تک کامیابی کے روشن امکانات مل جاتے ہیں ‘مگر انسانی و اخلاقی لحاظ سے زیادہ تر مایوسی ہی ہاتھ لگتی ہے۔تعلیمی اداروں میں طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی دلچسپی ضروری ہے ‘تجربہ اور تحقیق کے میدان میں طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھو ں نے کہا کہ طلباء کو کاپی پیسٹ کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔آخر میں جناب عبد القدیر سکریٹری شاہین اداراجات بیدر کے شکریہ پرپروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ 


کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ ڈاکٹر الحاج قمرالاسلا م کی گلپوشی

بیدر۔19؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔ریاستی وزیر اوقاف، اقلیتی بہبود ، بلدیات وانچارج وزیر گلبرگہ چیرمین حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ ڈاکٹر الحاج قمرالاسلا م کو تاریخی جامع مسجد محمد آباد بیدر کی مجلس انتظامی کی جانب سے گذشتہ دنوں جامع مسجد بیدر آمد کے موقع پر بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ واضح رہے کہ تاریخی شہر بیدر کی عطمت رفتہ کی یادگار جامع مسجد کی شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے کئی کام تکمیل طلب ہیں ۔ جس میں اندرون مسجد قدیم حصہ کی مرمت وآہک پاشی تزئین نو کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے اور جس کیلئے کثیر رقم درکار ہے انتظامی کمیٹی کے ایک اجلاس میں غور وخوص کے بعد طئے کیا گیا کہ الحاج قمر الاسلام کے وزیر اوقاف بننے کے پیش نظر مذکورہ منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے مقصد کے تحت گذشتہ مہینوں کمیٹی کا ایک وفد وزیر موصوف سے ملاقات کیا اور کم از کم 20تا25لاکھ روپیئے رقم ترجیح بنیاد پر جاری کرنے پر زور دیاتھا۔ قمر الاسلام نے وفد کو زیادہ سے زیادہ رقم جاری کرنے کا تیقن دیا۔اس طرح جملہ22لاکھ روپیئے منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے12لاکھ روپیئے جاری کردوئیے مزید 10لاکھ روروپیے اگلے مہینے میں جاری کرنے کا تیقن دیا جس پر انتظامی کمیٹی جامع مسجد کی جانب سے وزیر موصوف سے کثیر رقم جاری کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا یہاں جامع مسجد بیدر میں انتظامی کمیٹی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ واضح رہے کہ جاری کی گئی رقم اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے جس سے مسجد کے قدیم اندرونی حصہ میں اہم اور ضروری کاموں کو بہتر انداز میں تکمیل کیا جائے گا۔انتظامی کمیٹی کی جانب سے اگلے مہینے میں اندرون قدیم مسجد مذکورہ بالا کاموں کا آغاز کرنا طئے کیا گیا قمر الاسلام صاحب کے ساتھ اسپیشل آفیسر جناب نثار احمد پرسنل پی اے بنگلور کے علاوہ جناب محمد ابراہیم جناب محمد زاہد سابق میر سٹی کارپوریشن گلبرگہ عادل سلیمان سیٹھ کے علاوہ گلبرگہ کے دیگر قائدین موجود تھے انتظامی کمیٹی کے صدر جناب الحاج سید سراج الدین انجینئر صدرجناب قادر پاشاہ قادری سیکریٹری جناب محمد عمر خازن ،جناب الحاج اختر محی الدین انجینئر ، جناب جاوید احمد گتہ دار ،جناب حبیب الرحمن ،جناب اعجاز تنویر، جناب نبی قریشی، جناب حبیب الدین ،جناب شیخ حاجی ،جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ ،جناب خواجہ جناب شیخ سلیم گتہ دار جناب ، عبدالرشید ،جناب محمد سلیمان، جناب سید فاروق علی ، وغیرہ اراکین انتظامی کمیٹی کے علاوہ جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی ، جناب الحاج محمد ابراہیم ،جناب احمد محی الدین ربانی، جناب الحاج سلیم الدین ، جناب نثار احمد پانی منتری کے علاوہ معزیزین شہر و نوجوانوں نے کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود رہے۔ ***


وزڈم اور شاہین ادارہ جات کے باہمی اشتراک سے ممبئی میں خصوصی پروگرام

بیدر۔19؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔وزڈم اور شاہین ادارہ جات کے باہمی اشتراک سے ماہرتعلیم جناب مبارک کاپڑی ممبئی کا خصوصی پروگرام اُردو ہال میں منعقد کیاگیاجس میں وزڈم ادارہ جات کے طلباواساتذہ اور سرپرستگان شریک رہے۔ موصوف نے طلبہ کی انتہائی قربانی، مقصدِ تعلیم اور اسلامی نقطہ نظر کو واضح کیااور بتایاکہ جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر نہیں ہوسکتے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دنیا کی رہنمائی کیلئے پیدا کیاہے۔ رہنمائی کافرض علم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ طلبہ مطالعہ کیسے کریں ؟یاد کیسے رکھیں؟دورانِ مطالعہ پنسل کااستعمال اور پنسل کاجادوئی اثر کیسے ہوتاہے اس کی بابت باتیں بتائیں ۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ اپنی طاقت سے زیادہ کا خواب دیکھیں اور منفی سونچ یا چھوٹے مقاصد نہ رکھیں ۔ طالبات سے کہاکہ اگر وہ اسلامی دائرہ میں رہتے ہوئے ٹاپ کریں تو اسکول یا کالج جائیں ورنہ گھر میں بیٹھی رہیں ۔ جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادارہ کے ذمہ دار ان کی محنت سے طلبہ کی تقدیر نہیں بدلتی جب تک کہ طلبہ اپنی کامیابی کیلئے خود محنت نہ کریں ۔ محمدآصف الدین صاحب سکریڑی وزڈم ادارہ جات نے جناب مبارک کاپڑی ممبئی اور جناب عبدالقدیر صاحب کی گلپوشی اور شالپوشی کی اور وزڈم ادارہ جات کے قیام کامقصد بتاتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم، دینی تربیت ، اور اسلامی کلچر آج بے حد ضروری ہے ۔ اسی غرض سے اس طرح کے شخصیات کاپروگرام رکھاجاتاہے۔ طالب علم محمد ابراھیم کی قرأت سے پروگرام کاآغاز ہوا۔ شیخ محمد رفیق نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جبکہ جناب اسداللہ صاحب ہیڈماسٹرنے اظہارتشکرکیا۔جناب کمال الدین شمیم مؤظف ہیڈماسٹر ، اقبال الدین انجینئر اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے شریک رہے۔ جناب محمد مدارپرنسپل وزڈم کالج، استاذ مفتی افسرعلی ندوی ، سلیم سر، شائستہ میڈم ، پریم سر، اسٹیون سر، رویندر سر، نے شرکت فرمائی۔ جناب امجدسر نے انتظامات کی نگرانی کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا