English   /   Kannada   /   Nawayathi

خون خرابے کی پیداوار ہیں اعظم خاں: اشوک سنگھل کا متنازعہ بیان(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے.وشو ہندو پریشد کے لیڈر مسٹر سنگھل نے کہا کہ ہزاروں سالوں کی تاریخ میں ہندو سماج نے کبھی بھی جہادی فطرت کا تعارف نہیں دیا. انہوں نے کہا کہ ہندو معاشرے کی قوت برداشت کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ رام جنم بھومی کو توڑ کر وہاں مسجد بنائے جانے کے بعد بھی ساڑھے چار سو سال تک وہ توہین برداشت کرتا رہا.انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ رام مندر کی تعمیر خدا کا کام ہے اور ان ہی کے حکم سے کام ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بھی مندر کی تعمیر کے کام میں معاون بنیں گے.


راہل نے کہا، نہرو کے خیالات کو تاریخ سے حذف کرنے کی کوشش

نئی دہلی۔18نومبر(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پنڈت نہرو کے خیال موجودہ وقت کی سیاست میں بھی متعلقہ ہیں لیکن کچھ لوگ اسے تاریخ سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں.کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 125 ویں جینتی پر سائنس عمارت میں منعقد دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ نہرو کے خیالات کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.انہوں نے کہا کہ انجام کی پرواہ کیے بغیر اپنی بات پر قائم رہنا نہرو سے سیکھ جائے گی. وہ کمزور اپوزیشن کو بھی اہم مانتے تھے، لیکن آج ایسا نہیں. راہل نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے دوران پنڈت نہرو کے جیل سے نکلنے کے بعد چرچل نے بھی کہا کہ انہوں نے نفرت اور خوف پر فتح حاصل کر لی تھی.کانگریس نائب صدر نے نہرو کو کوٹ کرتے ہوئے کہا، انہوں نے نین? جیل سے نکلنے کے بعد برطانوی حکومت یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ ان کے دماغ سے اب نفرت اور غصہ ختم ہو چکا ہے.راہل گاندھی نے کہا کہ نہرو کا خیال ایک سیکولر اور روادار ملک کا تھا. انہوں نے اپنی تقریر میں گنگا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی روح ہے.


جعلی کرنسی نوٹوں اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں اضافے کے خدشات 

ہوائی اڈوں پر بھی نگرانی سخت، تمام ریاستوں کو چوکسی برتنے کی ہدایت 

سرینگر۔18نومبر(فکروخبر/ذرائع) مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر اور اترا کھنڈ میں انتخابات کے پیش نظر جعلی کرنسی نوٹوں اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے ان ریاستوں کو اس سلسلے میں چوکسی برتنے کے لیے کہا ہے جب کہ شہری ہوائی بازی کی وزارت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی جہازوں میں نگرانی کا نظام سخت کریں۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر اور اترا کھنڈ کوآغاہ کیا ہے کہ وہ جعلی کرنسی نوٹوں اور ہتھیاروں کی سمگلنگ پر کڑی نگاہ رکھیں۔ ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت کرنے کے لیے شہری ہوابازی کے وزارت کو اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے کہا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق مرکزی سرکار نے کو خبردار کیا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت تباہ کرنے کے سلسلے میں سرحد پار سے برابر نقلی نوٹ بھیجے جا رہے ہیں جب کہ اس سلسلے میں اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ انتخابات کے پیش نظر دھندے میں ملوث گروہ زبردست سرگرم ہو گئے ہیں۔ یو این این کے مطابق نئی دہلی میں وزارت داخلہ اور دیگر کئی ایجنسیوں کے مطابق ملک میں اس وقت 20کروڑ کے نقلی کرنسی کے نوٹ گھوم پھر رہے ہیں۔ریاست میں بھی سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ حالیہ کئی مہینوں سے اس دھندے میں ملوث گروہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ یو این این کے مطابق جعلی کرنسی نوٹوں کی سمگلنگ میں اب نئے روٹوں کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ 


عوام کو اب محض بیانات سے بہلایا نہیں جا سکتا/ ڈاکٹر جتندر 

بی جے پی جموں وکشمیر کو خوشحال ریاست بنا کر ہی دم لے گی/رام لال 

سرینگر۔18نومبر(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اب جاگ چکے ہیں اور وہ پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے آگے آرہے ہیں تاکہ ریاست کو مسائل سے چھٹکارا دلا کر ہی خوشحال بنایا جا سکے۔ یو این این کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ عوام کو اب محض بیانات سے بہلایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جاگ چکے ہیں اور وہ بی جے پی کو کامیاب بنا کر رہاست کو خوشحال بنانے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بھاری جیت یقینی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کا تعاون کافی مثبت نظر آرہا ہے جس کے نتیجے میں بی جے پی کو کامیاب بنا کر ہی رہے گی۔ ادھر یو این این کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام لال نے کہا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے ریاست جموں وکشمیر ترقی کی نئی منزل پر پہنچ جائے گی۔ رام لال نے کہا کہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت زندگی گزارنے کے لیے روزگار فراہم کیا جائے گا کیونکہ ابھی تک ان کا مختلف سیاسی جماعتوں نے کھوکھلے نعروں سے استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو دنیا میں ایک شاندار اور ترقی سے بھو پور خطے کے طور پر لایا جائے گا۔ یو این این کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ ریاست جن مسائل سے دوچار ہیں اسے نکالنے کے لیے بی جے پی وسیع اور منصوبہ بند پروگرام سامنے لائے گی۔ 


5برسوں بعد بھارت اور چینی فوج کی مشترکہ فوجی مشقیں

لداخ سمیت تمام سرحدی تنازعات حل کرنے کا عزم 

سرینگر۔18نومبر(فکروخبر/ذرائع)بھارت اور چینی فوج سے وابستہ حکام نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ بہت جلد لداخ اور دوسرے سرحدی معاملات حل ہوں گے۔ یو این این کے مطابق 5برسوں بعد دونوں ملکوں سے وابستہ فوجیوں کے درمیان مشترکہ مشقیں ہوئیں جس دوران اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ چینی فوج کا ایک خصوصی طیارہ سینکڑوں لبریشن آرمی سے وابستہ اہلکاروں کو لیکر کل پونے ایر پورٹ پر اترا جس کے بعد مذکورہ فوجیوں نے پونے سے 80کلو میٹر دور ایک خصوصی مقام پربھارتی فوجیوں کے ساتھ مشقیں کیں۔ اس دوران دونوں ملکوں سے وابستہ اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی افسروں نے امید ظاہر کی کہ لداخ سرھدی تنازعے کے باوجود فوجیوں نے آپسی تال میل کے تحت مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران لداخ اور دوسرے سرحد ی معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مشقوں کا سلسلہ بند پڑا تھا تاہم گزشتہ برس پاکستان اور چین کے درمیان فوجی مشقوں کے بعد پہلی بار اب بھارت اور چینی فوج نے مشترکہ طور مشقیں کیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا