English   /   Kannada   /   Nawayathi

تقویٰ کے ساتھ علم حاصل کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو ہرانہیں سکے گی (مزید خبریں )

share with us

انھوں نے شاہین ادارہ جات بیدر کے تعلیمی کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ تعلیمی بیداری کارواں ریاست اور بیرون ریاست اقدار پرمبنی معیاری تعلیم کامحرک بنے۔جناب مبارک کاپڑی ممبئی نے اپنے خصوصی لیکچر میں تاکید کی کہ ہم دین کی روشنی میں تمام تردنیوی تعلیم حاصل کریں ۔ تقویٰ کے ساتھ علم حاصل کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو ہرانہیں سکے گی ۔ انھوں نے مسلمانون اور پارسی کاتقابل کرتے ہوئے کہاکہ ایک مسلمان نے اپنی بیوی کی یاد میں تاج محل بنایا اور ایک پارسی نے اپنی بیوی کی یاد میں ممبئی میں جے جے اسپتال تعمیر کیا۔ ایک مسلمان نے شالیمار باغات بنائے اور ایک پارسی نے آسام میں چائے کے باغات لگوائے جس سے آج ہزاروں لوگ روزی کماتے ہیں ۔ انھوں نے مسلمان بادشاہوں پر تنقید کی کہ انھوں نے سائنس پر توجہ نہیں دی ۔ مثال میں بتایاکہ اکبر کے نورتنوں میں بیربل جیسا مسخرا تھالیکن کوئی سائنسدان نہیں تھا۔ مبارک کاپڑی نے بتایاکہ 40%نشانات حاصل کرنے والا بچہ 4زبانیں سیکھ سکتاہے اور اگر مثالی لڑکا ہوتووہ 18زبانیں سیکھے گااور اگرمسلمان زبانیں نہیں سیکھیں گے تو برادران وطن میں دین کاکام کس طرح کرسکیں گے۔ موصو ف نے یہ بھی کہاکہ زکوۃ کے ذریعہ قوم کے اندر تعلیمی انقلاب بپا کیاجاسکتاہے۔ جمعہ کے خطبوں اور مساجد کو تعلیمی بیداری لانے کے لئے استعمال کرناچاہیے ۔جناب مبارک کاپڑی نے حکیم عقیل احمد کی تازہ کتاب ’’تعلیمی منصوبہ بندی‘‘ کی رسمِ اجراء انجام دی ۔ جبکہ سید سعیداحمد (پونہ) کی سرسید احمد خان پر ڈی وی ڈی کی بھی رسمِ رونمائی عمل میں آئی ۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں بتایاکہ 25سال قبل شاہین ادارہ 16بچوں کے ساتھ شروع کیاگیاتھا آج 11ہزار ریاست اور بیرون ریاست کے طلباء کی خدمات کررہاہے ۔اس کے لئے خصوصیت کے ساتھ شہریا ن بیدر کا غیر معمولی تعاون ادارہ کو حاصل رہا۔ پروگرام کاآغازننھی طالبہ امتہ الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔رنگ مندر اولیائے طلباء اور طلباء سے کھچا کھچ بھرا ہواتھاجبکہ شہ نشین پر مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داران جیسے چن بسپا ہالہلی ، بابو میاں ، مسیح الدین ، اختراحمدخان ، نثاراحمد، محمد سلیم الدین اربن ، منصوراحمدقادری انجینئر ، سید سعید (پونہ) محمد اسمٰعیل ، سید عقیل احمد، محمد آصف الدین ، سید سہیل احمد، عبدالغفار سیٹھ ، محمدنجم الدین انجم، خاورقادری اور خلیل سیٹھ موجود تھے۔ ***


اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول میں یومِ اطفال

بیدر۔16؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول میں آج پنڈت جواہر لال نہرو کی یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ اطفال منایا گیا ۔ اس موقع پر محمد شفیع الدین روشن صدر روشن ایجوکیشن ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بچے اس ملک کامستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی کردار کو بھی فروغ پانا ضروری ہوتا ہے‘ اور زندگی کو روشن اور تابناک بنانے کیلئے زندگی کا خاص مقصد ہو اور حصولِ علم کیلئے مسلسل جدوجہد کرنے کیلئے غور و فکر اور تحقیق و سنجیدگی ضروری ہیں ۔ اللہ تبارک تعالی انسانوں میں سب سے زیادہ اُس شخص کو عزیز رکھتا ہے جو انسانوں کی خیر خواہی چاہتے ہیں ۔ماں باپ اور اساتذہ کی سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کریں ۔ اور اگر انھیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھرو کو بہترین تربیت گاہ بنائیں ۔ اس پروگرام کا افتتاح صبح 9بجے عمل میں آیا۔جس میں جماعتِ چہارم کے محمد کیف نے اُردو زبان میں اپنے خیالات کا اِظہار کیا‘ جماعتِ چہارم کے دوسرے طالبِ علم نے انگریزی زبانمیں نہایت ہی اچھے انداز میں خطاب کیا ‘ دونوں طلباء نے پنڈت جواہر لال نہرو کی حالاتِ زندگی بیان کی ۔جماعت دہم کی طالبہ بشری نے کنڑا زبان میں اپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔ اس کے ساتھ ہی تمام بچوں کیلئے کھیل کھلائے گئے جس میں کوئیز ہائی اسکول طلباء کیلئے منعقد کئے گئے تھے ۔***


گاوان چوک تا درزی گلی شہر کی اہم شاہراہ پر ایک رُخی راستہ کو ہٹانے کا مطالبہ

بیدر۔16؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔گاوان چوک تا درزی گلی شہر کی اہم شاہراہ پر ایک رُخی راستہ کو ہٹانے کے مطالبہ کو لے کر بارہا یہاں کے تاجرین مطالبہ کررہے ہیں اور اس جانب کئی مرتبہ یادداشت دے کر مطالبہ کیا گیا ہے ۔بیدر کے سابق رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے اس سلسلہ میں گاوان چوک تا درزی گالی شاہراہ کے تاجرین سے ملاقات کرتے ہوئے پھر ایک مرتبہ ان کی شکایت پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایک رُخی راستہ کو ہٹانے کیلئے بیدر ٹرافک سرکل انسپکٹر اور مجلس بلدیہ کے کمشنر کو گاوان چوک طلب کرکے اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے کی بات کی۔ اور بتایا کہ اس ایک رُخی راستہ کے نظام سے یہاں کے تاجرین کی تجارت پر اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے تاجرین کافی پریشان ہیں ۔ٹرافک سرکل انسپکٹر نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ امتحانات چل رہے ہیں اور آفیسرس اس امتحان میں مصروف ہیں لہذا دو یوم کے بعد ایس پی بیدر سے بات کرکے اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا تیقن دیا ۔جناب محمد رحیم خان نے کہا کہ شہر کی اس اہم شاہراہ پر میوہ فروش بنڈیوں کو سڑک کے ایک رُخ ٹہرنے کا انتظام محکمہ بلدیہ کی جانب سے کیا جانا چاہئے جس پر کمشنرمجلس بلدیہ نے بتایا کہ وہ سڑک پر ایک سفید لائین ڈالیں گی اس لائین کے اندر ہی میوہ فروش بنڈیوں کے تاجر اپنی بنڈیوں کو ٹہراکر تجارت کرسکتے ہیں جس سے ٹرافک میں خلل نہیں ہوگا۔اس موقع پر مذکورہ سڑک پر تجارت کرنے والے سینکڑوں تاجرین جمع تھے ۔ جو اس مسئلہ کے حل کی فکر میں ہیں اور انھوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ہے تو وہ راستہ روکو احتجاج ضرور کریں گے ۔اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر بھی موجود تھے جنھو ں نے اس سڑک کے تاجرین کی ایک مرتبہ قیادت کرتے ہوئے ایس پی بیدر کو اس مسئلہ کے حل کیلئے یادداشت دی تھی ۔انھوں نے کہا کہ قدیم شہر کی اس اہم سڑک پر تاجرین کافی پریشان ہیں اس مسئلہ کا حل جلد جلد کیا جائے تو بہتر ہے ۔صدر بیدر سٹی کانگریس الحاج محمد متین سیٹھ‘الحاج محمد ظہور احمد سکریٹری باغبان کمیٹی‘محمد ارشد کرانہ مرچنٹ ‘اور اس سڑک پر مشہور تاجرین موجود تھے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا