English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر بلدیہ وارڈ نمبر1میں ترقیاتی کاموں کی شروعات(مزید اہم ترین خبریں )

share with us


اقبال الدین انجینئر نے جامع مسجد ہلی کھیڑ(کے) میں خطاب کیا

بیدر۔13؍نومبر(فکرو خبر نیوز)۔اللہ کبھی نہیں ایسا کرتاکہ مچھلی مانگنے والے کو سانپ دے دے۔ لہٰذا قرآن سے بھی وہی روشنی پاتا ہے جس کے اندر پیا س ہوتی ہے۔ اورقرآن پڑھنے سے پہلے جس کو معلوم ہوتاہے کہ قرآن پانچ باتوں پر مشتمل ہے جس پر یقین کئے بغیر ہمیں قرآن سمجھ میں نہیں آتا۔ یعنی حلال ، حرام ، محکم، متشابہہ اور امثال ۔ ان خیالات کا اظہار اقبال الدین انجینئر نے جامع مسجد ہلی کھیڑ(کے) میں اپنے خطاب میں کیا۔ موصوف نے مضبوط رشتہ اور مضبوط خاندان کی کامیابی کی بنیاد یہ بتایاکہ شوہر پر لازم ہے کہ وہ بیوی کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے۔ اور بیوی اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت اور گھر کی نگران بن کر زندگی گزارے ۔ تب ہی مضبوط رشتہ پائیدار ہوتاہے اور مضبوط خاندان کی بنیاد پڑسکتی ہے۔ اس سے والدین کے حقوق، بھائی بہنوں میں صلہ رحمی ، مہمانوں اور پڑوس کے حقوق اور وراثت کے حقوق ، پردے کے حقوق پر عمل پیرا ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ موصوف سے مصلیان مسجد نے یہ جاننا چاہاکہ کوئی ازدواجی جوڑا سرکاری نوکری کرتے ہوئے دین کی تبلیغ کا قائد بن کر ان اوصاف پر قائم رہ سکتاہے۔ اقبال الدین انجینئر نے جواب دیاکہ جو لوگ یہ ذمہ داری اٹھارہے ہیں اور جن لوگوں نے ان پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے ان ہی سے پوچھیں توبہتر ہے کیونکہ حدیث قدسی کامفہوم ہے کہ نماز، روزہ وغیرہ اسلام کے ارکان میں سے ہیں لیکن اللہ حساب کتاب تمام اسلامی احکامات کے لے گا۔ اور جسے چاہے بخش دے گا اور جسے چاہے سزادے گا۔ 


گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول اوراد(ایس) میں جشن ’’یوم تعلیم‘‘

بیدر۔13؍نومبر(فکرو خبر نیوز)۔گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول اوراد(ایس) میں مولانا ابوالکلام آزادکایوم پیدائش جشن ’’یوم تعلیم‘‘کے طورپر بڑی ہی دھوم دھام سے منایاگیا۔جلسہ کی صدارت عالی جناب وحیدمرادہیڈماسٹر نے انجام دی ۔ مہمانان خصوصی میں جناب زاہد میان چیرمین ایس ڈی ایم سی اردو اور رویندر ریڈی چیرمین ایس ڈی ایم سی کنڑا اور کنڑااسکول کی صدر معلمہ لکشمی مٹھ شریک رہے۔ کنڑا کے طلباء نے بھکتی گیت اور ثنابیگم طالبہ پنجم نے گیت اور صبابیگم طالبہ ہفتم نے تقریر کی ۔ جناب وحیدمرادصدر مدرس نے اپنے صدارتی کلمات میں بچوں کو مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی پر سیر حاصل معلومات دیں ۔ اور کہاکہ مولانا آزاد کا شمار ہندوستان کے ممتازقومی لیڈروں میں ہوتاہے۔ وہ ایک سیاسی رہنما ، مجاہد آزادی ہی نہ تھے بلکہ ایک تعمیری سوچ رکھنے والے شعلہ بیان مقرر اور بیدار ذہن کے مالک تھے۔ بے مثال مفکر ، مدبر، مفسرقرآن ، دانشور ، ادیب وصحافی تھے۔ علم کاسمندر، قوم کے علمبردار ملک کے سچے سپاہی تھے۔ آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو ملک وقوم کی بھلائی کے لئے استعمال کیا۔ آج ہمارے ملک کو ایسے ہی لیڈروں کی ضرورت ہے۔ بچو!آپ بھی ایسے ہی بننے کی کوشش کریں ۔ جلسہ ’’یوم تعلیم‘‘ میں فاطمہ ٹیچر ، یاسمین ٹیچر ، لئیق ٹیچر، فرحین ٹیچر، اشفاق سر، شیلندر سر، ایس یم جوشی ، سر ، اومیش سر، گیتاٹیچر موجود تھے۔سندھیا ٹیچر کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ ***


دیونہلی کے پاس10ہزار 500ایکر اراضی حصہ میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی سرمایہ کاری

بیدر۔13؍نومبر(فکرو خبر نیوز)۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاقہ میں کرناٹک کو پُر وقار سلیکن ویلی سے اور بھی زیادہ پروان چڑھا کر اس علاقہ میں نمبرون مقام حاصل کرے گا۔ انھو ں نے کہا کہ آئی ٹی پالیسی جاری کرنے والا کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے ‘سافٹ وئیر کے علاقہ میں کرناٹک اب بھی اول ہے۔ بنگلور میں ہی سینکڑوں آئی ٹی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست کے دوسرے درجہ کے شہروں میں آوی ٹی کی ترقی و توسیع کو فروغ دینے کیلئے حال ہی میں ’’آئی4‘‘ پالیسی جاری کی ہے۔ ریاست میں ڈیٹا انالیسس ‘کلاؤڈ کمپیوٹنگ‘ اور موبلیٹی کے میدان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جارہا ہے۔ اس کیلئے ریاستی حکومت نئے چیلنجوں کے مطابق وقت پر اپنی آئی ٹی پالیسی میں تبدیلی کررہی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ دیونہلی ے پاس10ہزار 500ایکر اراضی حصہ میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی سرمایہ کاری زون کی ترقی کی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں2072ایکر اراضی پر قبضہ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس زون میں تقریبا20بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اس سے1.2 ملین راست و2.8ملین بلواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہاں سے کُل40بلیم ڈالر کا کروبار ہونے کی اُمید ہے۔ انھو ں نے کہا کہ ملک کے کُل آئی ٹی برآمدات میں کرناٹک کا حصہ30فیصد ہے2014-13ء میں اس علاقہ میں کُل 1.8لاکھ کروڑ روپیے کا کاروبار ہوا۔ ملک میں کُل30لاکھ سافٹ وئیر کارمک ہیں جن میں سے10لاکھ کرناٹک سے ہیں ۔جی ڈی پی میں آئی ٹی علاقہ کا 70فیصد شراکت ہے۔اس موقع پر ریاست کے آئی ٹی کے وزیر مسٹر ایس آر پاٹل ‘کرشگوپال‘ آر چندر شیکھر‘ آئی ٹی بی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سکریٹری شریونش کرشنا‘ ڈائریکٹر تنوشری دیو‘ برمن‘ وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا