English   /   Kannada   /   Nawayathi

سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وہ اقرا پبلک اسکول یادگیر میں اردو کے مایہ ناز شعر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر انجمن اردور تر قی ہند ضلع یادگیر و کل ہند مجلس تعمیر ملت کی ضلعی شاخوں کے اشتراک سے منعقدہ عالمی یوم اردو پروگرام سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ،انہوں نے آ گے کہا کے علامہ اقبال کو انگریزوں نے سر کے خطاب سے نوازنے کا اعلان کیا ، جب اطلاع ملی تو علامہ اقبال نے یہ خطاب لینے سے انکار کیا ،اور کہا کے وہ سب سے پہلے اسکے استاد محترم کو شمس العلما کا خطاب دیا جائے پھر انہیں سر کے خطاب سے نوازا جائے ،اسطر ح انگریزوں نے پہلے علامہ اقبال کے استاد محتر م کو شمس العلما نے خطا ب سے نواز بعد علامہ اقبال کو سر کے خطاب سے نوازا گیا ، ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن تر قی اردو ہند ضلع یادگیر نے اس موقع پر کہا کے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ عالمی یوم اردو پروگرام میں جس طر ح اقرا ء اسکول کے طلباء و طالبات نے اقبال کے کلام کو پیش کیا اور اقبال کے سوانح حیات پر تقاریریں کی، ان طلباء کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے، قابل مبارک باد ہیں اسکول کے انتظامیہ و اساتذہ جنہوں نے بچوں کو اقبال کے کلام کو پیش کر نے میں اہم رول ادا کیا ، انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کے انجمن اردو تر قی ہند ضلع یادگیر کی جانب سے اس سال سے یادگیر کے اردو میڈیم سے یس یس یل سی میں نما یا ں کا میا بی حاصل کر نے طلباء کو تہنیت پیش کی جا ئے اور ایوارڈٖ دیا جا ئے ، سید شمس العالم حسینی فرزند سجادہ نشین بارگاہ جلا لیہ گلسرم وو پر نسپال جو اہر ڈی ایڈ کا لج نے اپنے خطاب میں فر ما یا کے علامہ اقبال صرف ایک شاعر نہیں بلکہ ایک معروف قانون دان، مصنف، سیا ست دان اور مسلم صوفی رہے ہیں، انکی پیدائش ۹ نو مبر ۱۸۷۷ کوآزادی سے قبل متحدہ ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں ہو ئی،اور آپکا انتقال ۲۱ اپریل ۱۹۳۸ کو لا ہور میں ہوا،یوم عالمی اردو پروگرام منانے سے یقیناًعلامہ اقبال کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے گا، صدر جلسہ الحاج خواجہ فرید الدین چیرمین اقراء مینارٹی چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کے علامہ اقبال اردو ہی نہیں بلکہ فارسی اور انگزیزی میں بھی شاعری کر تے تھے ، انہوں نے آگے کہا کے ہمیں انگریزی ، کنڑا ، اردو تینوں زبانوں کو سیکھا نے چا ئے ،انگریزی زبان پر مہارت حاصل رکھنے سے ہماری قابلیت کا اندازہ ہوتا ہے ، اور ریاستی زبان کنڑا پر عبور حاصل کر نے سے تمام سرکاری کا موں میں آسانی ہو گی ، اور اردو زبان جو دنیا کی سب سے میٹھی زبان ہے اس کے سیکھنے سے ہم میں تہذیب ، ادب اور اخلاق کو فروغ ملے گا ، اس سے قبل پروگرام کا آ غازتنویر فا طمہ کی قراء ت کلام سے ہوا، حمد عبدالر حمن اور نعت جبین فا طمہ نے پیش کیا ،خسنہ انجم، طحہ بن جا بر، محمد اویس ، رومن فا طمہ، نے تقاریر فر ما ئی ، آمینہ اینڈ گروپ نے قومی ترانہ سارے جہاں سے ہندوستاں ہمارا، ام الخیر اینڈ گروپ نے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ، اور نکہت پروین نے نظم چشتی نے جس زمین میں پیغام حق سنا یا ، بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کئے،پروگرام کے دیگر مہمانان میں محمد متین عینی معاون معلم خواص پورہ اسکول شاہ پور وعہدیدار اردو ٹیچرس کو نسل ضلع یادگیر نے شرکت فر ما ئی، نو جوان صحافی وپروگرام کے کنوینر سید ساجد حیات نے نظامت کے فر ائض کے انجام دئے، خطبہ استقبالیہ محمد اکبر ہیڈ ماسٹر اقراء پبلک اسکول نے دیا ، محمد عمران آ نوری پر نسپال اقرا ء پی یو سی کا لج نے آ خری میں شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اسکولی طلباء کے طالبات ، تدریسی و غیر تدریسی عملہ، اولیا ئے طلبا کے علاوہ دیگر لو گو ں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔


اُردو ڈی ایڈ کالج بیدر کے شاندار نتائج

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔پرنسپل انڈین اُردو ڈی ایڈ کالج بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ امسال انڈین ڈی ایڈ کالج کے نتائج سابق کی طرح شاندار 98فیصد آئے ہیں ۔4طالبات کے نتائج ڈسٹنکشن سطح پر آئے ہیں ۔ان طالبات کے نام اس طرح ہیں صبا فاطمہ بنت کلیم الدین 84.5فیصد‘نازنین فاطمہ83.7فیصد‘ثنا جبین 81فیصد‘روہیلہ صبا 81.4فیصد ہیں ۔ ان کے علاوہ امتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام اس طرح ہیں ادیبہ 79.6فیصد ‘حنا فاطمہ78.6فیصد‘ اسری ناہید 78.1فیصد‘افشاں خانم 77.7فیصد ‘شمس فاطمہ 77.7فیصد‘ شائستہ انجمن 76.1فیصد‘نازنین بیگم 74.7فیصد ‘محمد ابو بکر 74.7فیصد‘ سید ثمرین جہاں 74.5فیصد ہیں ۔انڈین اُردو ڈی ایڈ کالج کے سکریٹری جناب محمد عزیز خان نے کالج ہذا کے شاندار نتائج پر نہایت ہی مسرت کا کیا اور کالج ہذا کے اسٹاف اور طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤ ں اِطہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے دعا کی ۔


محمد عزیز قریشی کے اچانک سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس 

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔جنرل سکریٹریاڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ آج اڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر کا بضمن جناب محمد عزیز قریشی کے اچانک سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اور ایک تعزیتی قرار دا دمنظور کی گئی۔کمیٹی کا احساس ہے کہ مرحوم کی بے لوث خدمات بطورِ خاص عیدگاہ بیدر اور مسجدِ الہی بیدر ناقابلِ فراموش ہیں۔ موصوف ہمیشہ دینی ‘ملی اور مذہبی معاملات میں پیش پیش رہتے تھے ۔ اراکین اڈھاک کمیٹی دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔اور پسماندان کو صبرِ جمیل عطاکرے۔***


 

گاوان چوک میں یک رخی راستہ کے نظم کے باعث تجارت ٹھپ

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔گاوان چوک تا درزی گلی ایک رخی راستہ کے خلاف جملہ131تاجرین نے ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدر ‘ایس پی بیدر ‘ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر اور انسپکٹر ‘پرنسپل سیشن جج بیدر‘ انسپکٹر آف جنرل آف پولیس گُلبرگہ‘ پرنسپل سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ بنگلور‘ڈائریکٹر جنرل اینڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس بنگلور‘وزیر داخلہ ریاستِ کرناٹک‘ وزیر اعلی کو روانہ کی ہیں ۔یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ گاوان چوک تا درزی گلی کارنر ایک رُخی راستہ کے نظم کے باعث اس اہم شاہراہ پر واقع تاجرین کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ایک رُخی راستہ سے تجارت پر بہت زیادہ اثر پڑنے کی وجہ سے یہاں کے تاجرین کو اپنے خاندان کی کفالت کرنے میں کافی دشواری ہورہی ہے ‘کیونکہ مذکورہ روڈ پر اشیائے ضروریہ کے علاوہ پارچہ جات اور دیگر چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجرین کی تجارت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اس مصروف ترین سڑک پر ایک رُخی راستہ کئے جانے سے مذکورہ روڈ سنسان نظر آرہی ہے ۔ کیونکہ قلبِ شہر بیدر کی واحد اہم شاہراہ ہے جہاں روزانہ عوام کی چہل پہل اور اشیائے ضروریہ و دیگر اشیاء کی خرید و فروخت کیلئے مشہور و معروف ہے ۔موٹر گاڑیوں ‘آٹو رکشاؤں اور دیگر موٹر گاڑیوں کی ایک رُخی راستہ پر پابندی سے یہ سنسان نظر آرہی ہے ۔اس روڈ پر ایک رُخی راستہ کا نظام ہٹانے کیلئے یہاں کے تاجر اس سے قبل بھی ایس پی بیدر کو ایک یادداشت دئیے تھے۔مگراس پر کوئی مثبت عمل نہیں ہوسکا ۔لہذا 131تاجرین نے دستخط کرتے ہوئے یادداشت مذکورہ بالاذمہ داران کو دے کر مطالبہ کیا ہے کہ اگر17؍نومبر تک گاوان چوک تا درزی گلی کارنر ایک رُخی راستہ ہٹایا نہیں جاتا ہے تو18؍نومبر کو 131تاجرین راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے ایک رُخی راستہ کی مُخالفت کریں گے ۔


 

بی پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کیلئے 2014ء سے اجناس خوردنی گیارنٹی اسکیم شروع

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔محکمہ فوڈ اینڈ سپلاء ضلع بیدر کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب یکم ؍نومبر تا10نومبر کے اے اے وائی اور بی پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کیلئے 2014ء سے اجناس خوردنی گیارنٹی اسکیم شروع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ جاریہ مہینے میں دیہی علاقوں میں اے پی ایل راشن کارڈگیرندو کو بھی کیروسین تیل تقسیم کیا گیا۔انتودیا انا اسکیم کے تحت فی کارڈ ایک روپئے کے حساب سے 29کیلو چاول اور ایک روپیے کے حساب سے 6کیلو گیہوں دیا جائے گا۔ بی پی ایل کارڈ گیرندوں کیلئے ایک رکن ہونے پر 6کیلو چاول ‘2رکن ہونے پر 14کیلو چوال‘ 2رکن والے راشن کارڈ گیرندوں کو6کیلو گیہوں‘3 یا اس سے زیادہ ممبر س کے راشن کارڈ گیرندوں کو ایک روپیے فی کیلو حساب سے 10کیلو گیہوں‘ دیا جائے گا۔ اسی طرح اے اے وائی اور بی پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کو 1یا2ممبر ہوں تو3لیٹر فی لیٹر18روپیے کے حساب سے اور اس سے زائد ممبرس ہوں تو فی کارڈ5لیٹر تیل دیا جائے گا ۔دیہی علاقوں کے اے پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کو2لیٹر تیل دیا جائے گا۔شہری علاقوں میں اے پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کو کوئی تیل نہیں دیا جائے گا۔***


 

طلباء کی صحیح تعداد اور اساتذہ کی تعداد حاصل کرنے کیلئے ایس ایم ایس (SMS)بسیڈ اٹنڈینس سسٹم شروع

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت کے بموجب بیدر ضلع کے تمام سرکاری و امدادی پرائمری و ہائی اسکول کے میر معلمین کیلئے سال2013-14سے ضلع بیدر انتظامیہ و بیدر ضلع پنچایت کی جانب سے اسکولوں میں دوپہر کاکھانا حاصل کرنے والے طلباء کی صحیح تعداد اور اساتذہ کی تعداد حاصل کرنے کیلئے ایس ایم ایس (SMS)بسیڈ اٹنڈینس سسٹم شروع کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت ضلع بیدر کے تمام سرکاری و امدادی اسکولوں کے میر معلمین ہر دن مدارس میں حاضررہ کر دوپہر کا کھانا کھانے والے طلباء کی تعداد اور حاضر رہنے والے اساتذہ کی تعداد سے متعلق لازمی طورپر SMSکے توسط سے این آئی سی ڈپٹی کمشنر دفتر بیدر کے ٹیلی فون نمبر9342504799پر روانہ کریں اور صحیح معلومات فراہم نہیں کئے تو ایسے مدارس کے میر معلمین کے خلاف کریمنل کیس درج کئے جائیں گے۔ اور SMS روانہ کرنے والے مدارس کو ہی دوپہر کاکھانے کی اسکیم کے تحت اجناس اور امداد جاری کی جائے گی ۔متعلقہ تعلقہ جات کے بی ای او ز‘ بی آر سی‘سی آر سی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرس ‘محکمہ تعلیماتِ عامہ کے تمام عہدیداران اپنے اپنے حدود میں آنے والے مدارس کو ہدایت دیتے وقت SMS حاضری صحیح ہے ‘اس بات کا ہے‘اس بات کا معائنہ کریں اور اس میں فرق دکھائی دے تو فورا چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت دفتر بیدر کو رپورٹ کریں۔


 

جناب محمد کفایت اُللہ صدیقی صدر ایم کیچیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام حیات کلینک کا آغاز

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔جناب محمد کفایت اُللہ صدیقی صدر ایم کے چیرٹیبل ٹرسٹ کے فرزند ڈاکٹر محمد ہدایت اُللہ نے متذکرہ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام حیات کلینک کا آغاز کیا ہے۔حیات کلینک ہاسپٹل کا افتتاح جناب محمد کفایت اُللہ صدیقی نے کیا۔اس موقع پر دعا کی گئی اور شیرینی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر مجلس بیدر نے کہا کہ گاوان چوک تا مسلم چوک روڈ پر دواخانہ کی ازحد ضرورت تھی ۔حیات ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد یہاں کی عوام کو دوردراز جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔ڈاکٹر ہدایت اُللہ صدیقی نوجوان تجربے کار ڈاکٹر ہیں ۔اپنی طبی صلاحیتوں سے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔اس موقع پر معززینِ شہر اور ڈاکٹرس وکلاء ‘انجینئرس ‘صحافی برادری اور دواخانہ کے اطراف و اکناف کی عوام کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔***


 

امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم تعلیم کا انعقاد 

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔ امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم تعلیم کا انعقاد سرکاری اُردو پرائمری اسکول رنگریز گلی بیدر میں محترمہ نصرت بیگم صاحبہ صدر معلمہ کی صدارت انعقاد عمل میں آیا۔۔ جلسہ کا افتتاح آدم رسول متعلم جماعت ششم کے قرأت کلام پاک سے ہوا۔ طلباء نے مختلف پروگرام پیش کئے۔ اس جلسہ میں جناب عبدالمبین سکریٹری مولانا ابوالکلام آزاد یوتھ کلب درگاہ پورہ بیدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔جناب محمد عمران ممبر یوتھ کلب ، نور محمد معلم ، محترمہ رُت رینو کا معلمہ ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر جناب محمد ظہیر الدین بابر معلم نے مولانا ابولکلام آزاد کی زندگی اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مبین مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ جلسہ کی کاروائی محترمہ مدثر فاطمہ معلمہ نے چلائی۔ اور جلسۂ کا اختتام محترمہ انور جہاں بیگم معلمہ کے شکریہ پر ہوا۔


 

’’قومی یومِ تعلیم ‘‘ کا انعقاد 

بیدر۔11؍نومبر(فکرو خبرنیوز)۔روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول کمٹھانہ ویدر میں مولاناابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کو ’’قومی یومِ تعلیم ‘‘کے طورپر منایا گیا ۔ اس موقع پر محمد شفیع الدین صدر روشن ایجوکیشن ٹرسٹ نے کہا کہ تعلیم سے جس قوم کا رشتہ جڑ جاتا ہے وہ قوم زندہ جاوید رہتی ہے۔تعلیم ایک اکائی ہے جس کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ۔ہمارا ہر حافظ‘ ڈاکٹر‘ انجینئر یا دیگر تعلیم حاصل کرے اور تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ پیش نظر رکھے کہ کہ ہماری علمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی نشوونما بھی ہو۔ تعلیم ہی وہ نسخہ کیمیاء ہے جو قوموں کی تقدیر کو بدل کر انھیں بامِ عروج پر پہنچاتی ہے۔ اور کہا کہ طلباء وقت کی قدر کریں۔مسلسل کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔ مثبت سوچ اور طلباء اپنے کردار میں سدھار لائیں۔ انھوں نیکہا کہ طلباء میں زاہد کی عبادت اور مجاہد کی محنت ہو تو یہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا