English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی یونیورسٹی میں کشیدگی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے مزید بتایا کہ 21 سالہ سولہ سمدرم جس کا تعلق ہندوپور سے ہے اور وہ ایم سی جے سال اول کا طالبعلم ہے ، وہاں کے سابق طالبعلم 24 سالہ راج سمہا کے ہمراہ یونیورسٹی طالبہ کی عصمت ریزی کی ۔ طالبہ نے آج صبح اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیا کہ نشے کی حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمین عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے طالبہ کا بیان قلم بیان کرنے کے بعد اسے طبی معائنہ کے لئے میٹرنیٹی ہسپتال منتقل کیا ۔ اس واقعہ کی پتہ چلنے پر یونیور سٹی کے دیگر طالبات نے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔


نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون کے درمیان بات چیت

ہندو پاک تعلقات کے علاوہ لندن کانفرنس کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال 

نئی دہلی ۔03نومبر(فکروخبر/ذرائع )برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر ایک اہم بات چیت ہوئی جس دوران ہندو پاک تعلقات کے علاوہ لندن کانفرنس کے حوالے سے مختلف اہم معاملات پر خیالات کا تبادلہ ہوا جس دوران ڈیوڈ کیمرون نے نواز شریف کو لندن کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ذرائع کے مطابق اس ماہ کے آخر پر لندن میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جن میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کر رہیہ ہیں۔ کانفرنس میں افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کو درپیش چیلنجوں پر دنیا بھر کے 200سے زیادہ مندوبین اپنے خیالات اور تجاویز پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس اور دوسرے معاملات پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے اپنے پاکستای ہم منصب کو اپنی شرکت کانفرنس میں یقنی بنانے کی تاکید کی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق دونوں لیڈروں نے ہندو پاک تعلقات کے مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مانا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے ان تمام اہم پہلوؤں کا ذکر کیا ہے جو اس وقت جنوبی ایشیاء کو درپیش ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لندن کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندو پاک وزرائے اعظم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اور اس بات کے امکانات پائے جا رہے ہیں کہ دونوں لیڈر آپسی ملاقات کر سکتے ہیں حالانکہ اس حوالے سے ابھی نہ پاکستان اور نہ بھارت نے سرکاری طور کچھ نہیں کہا ہے۔ 


دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 2دسمبر کو طے 

7نومبر کو باضابطہ نوٹفکیشن جاری کی جائے گی

سرینگر۔03نومبر(فکروخبر/ذرائع ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پہلے مرحلے کے لیے نوٹفکیشن جاری کر دی ہے جب کہ اب دوسرے مرحلے کے لیے 7نومبر کو نوٹفکیشن جاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں دیوسر، ہوم شالی بگ، کولگام، نورآباد، لنگیٹ ۔ ہندواڑہ، لولاب، کرناہ، کپواڑہ، پونچھ حویلی، مینڈھر، سرنکوٹ، گلام گڑھ، ریاسی، گول ارناس ، ادھمپور، چنانی رام نگر شامل ہیں۔ ان تمام نشستوں کے لیے ووٹ 2دسمبر کو ڈالے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے نوٹفکیشن پہلے ہی جاری کر دی گئی ہے جب کہ ووٹ 25نومبر کو ڈالے جا رہے ہیں۔ جن سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں گریز، بانڈی پورہ، سونا واری، کنگن، گاندبل، نوبرا، لیہہ، کرگل، زانسکار، کشتواڑہ، اندروال، ڈوڈہ، بھدرواہ، رام بن بانہال شامل ہیں۔ا طلاعات کے مطابق 25دسمبر کو سرینگر میں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پانچ مراحل پر محیط شیڈول جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا وی ایس سمپت نے کہا کہ 87اسمبلی سیٹوں کے لیے 25نومبر، 2دسمبر،9دسمبر اور 20دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کمیشن نے پہلے مراحل کے لیے جہاں نوٹفکیشن جاری کر دی ہے جب کہ 14نومبر تک کاغذات حاصل کرنے کی آخری تاریخ ہو گی۔ 15نومبر کو مرحلے کے لیے داخل کئے گئے کاغذات کی جانچ ہو گی اور 17نومبر کو کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی۔


شاندار قومی اتحاد کانفرنس کاانعقاد

سہارنپور۔3نومبر(فکروخبر/ذرائع)اصلاح معاشر ہ سوسائٹی سہارنپور کی جانب سے قومی ایکتا کے مدنظر کے کل ( آج) دوپہر ۱۱بجے سٹی پیلیس سہارنپور میں ایک شاندار قومی اتحاد کانفرنس کاانعقاد کیا جارہاہے جسمیں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو خطاب کے لئے اصلاح معاشر ہ سوسائٹیسہارنپورکی جانب سے دعوت نامہ ارسال کر دئے گئے ہیں اصلاح معاشر ہ سوسائٹی سہارنپورکی جانب سے دعوت ناموں کی بابت اطلاع دیتے ہوئے اصلاح معاشر ہ سوسائٹی کے سربراہ مولاناحا رث نے بتایا کی اس شاندار قومی اتحاد کانفرنس کا اہم مقصد ہندو اور مسلم فرقہ کے درمیان آپسی میل ملاپ قائم رکھناہے۔اصلاح معاشر ہ سوسائٹی کے سربراہ مولاناحا رث نے بتایا کہ ہندوستان بہت سے مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے اور ہم سبھی اس ملک میں پیار سے رہتے ہیں مگر موقع پرست چندد افراد ہمارے اس اتحاد سے حدسد کی خاطر ہم فرقوں کے درمیان بلا ضرورت جھگڑا پیداکر دیتے ہیں جس وجہ سے پوری قوم الجھن میں آجاتی ہے اصلاح معاشر ہ سوسائٹی کے سربراہ مولاناحا رث نے بتایا کی آپسی پیا رمحبت کے مستقل قیام کی غرض سے ہی کل ( آج) دوپہر ۱۱بجے سٹی پیلیس سہارنپور میں ایک شاندار قومی اتحاد کانفرنس کاانعقاد کیا جارہاہے آپ بھی سے کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا