English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد پر پٹرول بم پھنکا گیا اجین میں کشیدگی امتناعی احکام نافذ (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بیگم باغ میں مسلمانوں کی آبادی ہے یہاں مسجد کو نشانہ بنانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہونچ گئی ۔ جیسے پولیس ٹیم وہاں پہونچی اور تحقیقات کا آغاز کیا تو ایک ہجوم وہاں جمع ہو کر پولیس پر علاقہ کے مکانات سے سنگباری شروع کی ۔ پولیس نے کئی راونڈ آنسو گیس شل برسائے ۔ لاٹھی چارج کیا اور ہجوم کو منتشر کر کے صورتحال کو قابو میں کرلیا ۔ رات دیر گئے کی پولیس تلاشی مہم میں 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ صورتحال کشیدہ قابو میں ہے ۔ گڑبڑ زدہ علاقوں میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے


شبلی نعمانی نے مذہبی ،سماجی اور جدید تعلیم کو فروغ دینے کا کام کیا 

اعظم گڑھ۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع )ضلع پنچایت صدر ؍ صدر ضلع ایکی کرن سمیتی مینا یادو کی صدارت میں علامہ شبلی نعمانی یادگار صدی تقریب کے سلسلہ میں مذاکرہ کا پروگرام شبلی اکیڈمی میں ہوا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر نے کہا کہ ملک کی آزادی کے تحفظ کیلئے ہم سب کو متحد رہ کر آگے بڑھنا ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتیں ہمارے ملک کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شبلی نعمانی نے اردو ادب کے نظریہ کو فروغ دینے کا کام کیا۔ انہوں نے ملک کو آزاد کرانے میں اپنے قلم سے سماج کو بیدار کرنے اور جگانے کیلئے کام کرتے رہے۔علامہ نعمانی نے مذہبی اور سماجی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کو فروغ دینے کا کام کیا۔ ہندو مسلم اتحاد کے حامی اور خود دار شخص تھے۔ رکن اسمبلی عالم بدیع اعظمی نے مذاکرہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کنبہ میں اتحاد ہوتا ہے وہ کنبہ آگے بڑھتا ہے اسی طرح جو ملک متحد ہوتا ہے ۔وہی طاقتور اور خوشحال بنتا ہے۔ سابق ضلع پنچایت صدر حولدار یادو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع میں تین نام علامہ شبلی نعمانی ،راہل سانکرت یاین اور اجودھیا پرساد اہم ہیں۔ عظیم لوگوں کے بارے میں ، کاموں اور مقاصد وغیرہ کے بارے میں سبھی کو جاننا چاہئے ۔


مطلوبہ ملزم گرفتار 

اعظم گڑھ۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع )مہاراج گنج تھانہ میں درج مقدمہ نمبر ۱۴؍۲۸۲ سے متعلق ملزم ناگیندر سنگھ ولد نند لال سنگھ ساکن گوسائیں پور تھانہ مہاراج گنج اعظم گڑھ کو آج عوام کے ذریعہ روپین پور سے پکڑ کر مقامی پولیس کو سونپا گیا۔ ملزم کا پولیس نے مذکورہ مقدمہ میں چالان کر دیا۔


پارٹی کارکنان نئے عزم اور حوصلے سے کریں کام

مؤ ناتھ بھنجن۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع )ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی شہر کمیٹی کا ایک جلسہ روضہ واقع کوڑی بلڈنگ پر پارٹی دفتر میں ہوا ۔اس جلسے کی صدارت کامریڈ پرکاش سنگھ نے کیا ۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے قومی کونسل کے رکن، سابق ایم ایل اے کامریڈ امتیاز احمد نے الزام عائد کیاکہ مرکز ی حکومت ناگپور کے آر ایس ایس دفتر سے چلتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی انتخاب سے قبل بی جے پی نے عوام سے جو وعدے کئے وہ سب دھوکہ تھا ۔مہنگائی ،بدعنوانی سب اپنے عروج پر ہے ۔موجودہ وقت میں آلو ۲۸سے ۴۰روپئے فی کلو گرام قیمت پر فروخت ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کول انڈیا کے شیئر بیچنے جارہی ہے عوامی بینک اور بجلی پیدا کرنے کا کار خانہ (این ایس پی سی )کو بھی بیچنا چاہتی ہے ۔منریگا قانون کو بھی ختم کرنا چاہتی ہے جس کے سبب ۹کروڑ عوام بے روزگار ہو جائیں گے ۔انہوں نے پارٹی کارکنا ن سے نئے حوصلے کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی ہے ۔اسی سلسلہ میں شہر سکریٹری کامریڈ انیس احمد نے ایجنڈا اور سابقہ کارروائی پیش کی ۔اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا کہ شہر کے سبھی فرنٹوں کی کانفرنس نومبر ماہ میں ہونی طے ہے ۔جلسہ میں غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مؤ شہر میں پارٹی سیمینار ۷دسمبر کو منعقد ہو گا ۔اس جلسہ میں کامریڈ اقبال ہند ،کامریڈ رمیش ،کامریڈ شفیق ،کامریڈ ممتاز ، کامریڈ اقبال احمد ، کامریڈ ستیہ دیو یادو ، کامریڈ شمشاد ، کامریڈ نور الہدیٰ ،کامریڈ فیروز ، کامریڈ یوسف ، کامریڈ اطہر اور کامریڈ امتیاز ڈاٹ کام نے شرکت کی ۔


سڑک حادثہ میں باپ بیٹے کی موت 

بلیا۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے بلیا ضلع میں سڑک حادثہ میں ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ ایس پی پی کے مشرا نے بتایا کہ جمواؤ گاؤں میں کل رات رفیع احمد (۳۵) اور اس کے ۸ سالہ بیٹے کو ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مسٹر مشرا نے بتایا کہ مشتعل مقامی لوگوں نے بلتھرا روڈ پر آمد و رفت متاثر کر دی۔تقریباً ایک گھنٹے بعد اعلیٰ افسران کے سمجھانے سے جام ختم ہوا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ 


کرنٹ کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت 

بلیا۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں بلیا کے ریوتی علاقہ میں کل رات کرنٹ کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ریوتی علاقہ کے پچرکھیا موضع میں اٹھارہ سالہ اودھیش چودھری کے گھر کے اندر بجلی کا بورڈ اچانک خراب ہو گیا۔ وہ رات میں اسے درست کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران کرنٹ کی زد میں آگیا۔ نازک حالت میں کنبہ کے لوگ اسے فوراً صدر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 


لوٹ کی مخالفت کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کا قتل 

فیروزآباد۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں فیروزآباد ضلع کے ٹونڈلا حلقہ میں آج علی الصبح بدمعاشوں نے لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر ایک لڑکی کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اور دیگر پانچ افراد کو شدید طورپر زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح ڈھائی بجے نامعلوم بدمعاش بنا گاؤں کے رہنے والے سریش چندر کے مکان میں گھس گئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ اس کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے سریش، اس کی بیوی کشمیری دیوی ، بیٹی وینا (۱۵) ، بیٹے پرمود اور دو دیگر لوگوں رام نریش اور گیان دیپ کی لاٹھی اور سریا سے پٹائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں شدید طور سے زخمی سبھی لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران وینا کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 


پرتاپ گڑھ کے مختلف علاقوں میں چاول ملوں پر چھاپہ 

پرتاپ گڑھ۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں چاول ملوں پر مارے گئے چھاپہ میں ناجائز طریقہ سے رکھا گیا بیس لاکھ روپئے قیمت کا اناج برآمد کر کے تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لال گنج تحصیل کے ایس ڈی ایم جے ناتھ نے آج یہاں بتایا کہ علاقہ کی رائس ملوں میں سرکاری اجناس جمع کئے جانے کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے کل پولیس کی مدد سے لال گنج قصبہ میں دو مقامات پر شیتل مؤ، خالصا سادات موضع اور جلیسر گنج علاقہ میں واقع نجی گوداموں اور چاول ملوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ کے دوران تقریباً تین ہزار بوری اجناس برآمد کیا گیا جس کی قیمت تقریباً بیس لاکھ روپئے ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری اناج کی کالا بازاری کے الزام میں تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ 


پھانسی لگاکر لڑکی نے کی خود کشی

رائے بریلی۔2نومبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں رائے بریلی کے شہر کوتوالی حلقہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق تاہ نگر بڑا کھدرانا علاقہ میں کل رات ۲۲ سالہ سمبم اپنے کمرے میں سونے گئی تھی۔اس کی لاش کنبہ کے لوگوں کو آج دوپٹے سے پنکھے کے ہک سے لٹکتی ہوئی ملی۔ خود کشی کی وجہ سے پتہ نہیں چل سکا ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا