English   /   Kannada   /   Nawayathi

عقاب ہیو مینٹی سروس (کپڑا بینک) کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

share with us

اس کیمپ میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے ہا ئی لینڈ اسپتال مینگلورسے ہڈیوں کے ماہر امراض اور ہاتھ اور پیروں کے علاج کے ماہر اطباء کی ٹیم بھٹکل پہنچی تھیجس میں ڈاکٹر جلال الدین ، ڈاکٹر رضوان ،ڈاکٹر صفوان وغیرہ شامل ہیں ۔اس کیمپ کی دوسری کڑی شام 5بجے رابطہ ہال میں منعقد کی گئی ،جس میں اسکولس اور کالج کے طلباء اور دیگر لو گوں کے لیے ڈاکٹروں نے ہنگامی (ایمر جنسی) حالات میں ابتدا ئی طبی امداد کے تعلق سے مفید باتیں سامنے رکھیں۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد ندوی نے کہا کہ ہم جس میدان میں بھی جائیں اسلام کی پو ری شنا خت کے ساتھ ہمیں رہنا چا ہئے ،ہم زندگی کے کسی بھی شعبہ سے منسلک ہو ں ہمیں اپنے دین پر بحال رہتے ہو ئے اسلا می وضع قطع کے ساتھ رہتے ہو ئے کام کر نا چا ہئے ، اور انسا نیت کی خدمات کا جذبہ ہمارے اندر مو جود ہو نا چا ہئے ، ہم انسانیت کی خدمت کر نے والے بنیں ، مو لا نا نے بہت سارے ڈاکٹروں کی مثال دیکر ان کی سراہنا کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہر ایک کو چا ہئے کہ وہ ہر میدان میں اسلا می شنا خت کے سا تھ رہتے ہو ئے اپنے اخلاق سے اسلامی تعلیمات کو عام کریں ، اور اپنے اس پیشہ کے ذریعہ بھی وہ اسلام کے اور انسانیت کے پیغام کو دوسروں تک پہنچا نے کی کو شش کریں ، اس کے علا وہ ڈاکٹر جلال اور دیگر ڈاکٹروں نے اس تعلق سے بھی مفید معلومات بیان کیں ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز مو لوی ذکا ء اللہ بنگا لی ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جب کہ ادارہ کا تعارف اورنظامت کے فرائض مولوی ابو طلحہ ندوی نے انجام دئے ،ملحوظ رہے کہ اس موقع پرقاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی ،جناب عنا یت اللہ شاہ بندری اور جناب نذیر قاسمجی وغیرہ مو جود تھے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا