English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :مٹھلی کے رہائیشیوں نے سرکاری اسکول کے تعمیراتی کاموں کے لیے رکن اسمبلی کو پیش کی یادداشت (مزید خبریں)

share with us

ماں اور دوبیٹیاں تالاب میں ڈوب کر ہلاک 

کنداپور 31؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ماں اپنی دو بیٹیوں سمیت تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کوٹا پولیس تھانہ حدود کے بیلور نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت بھارتی شیٹی (45)پرتھوی (21) اور پرجانا شیٹی (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماں نے دھان (چاول) چھ بوریوں میں بھر کر تالاب کے کنارے رکھے تھے ، بارش کی وجہ سے بیچ ضائع ہونے کے ڈر سے کل شام یہ تینوں بوریاں واپس لانے کے لیے گئے ، اس دوران بھارتی پیر پھسلنے کی وجہ سے تالاب میں گرگئی جس کو بچانے کے لیے پرتھوی آگے بڑھی لیکن جب دونوں ڈوبنے لگے تو ان کو بچانے کے لیے پرجانا نے تالاب میں چھلانگ لگائی اور تینوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی تیراکی نہیں جانتا تھا۔ جب ماں اور دو بیٹیاں رات تک بھی گھر نہیں لوٹے تو اہلِ خانہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ان کو تلاش کرنے کے لیے گئے۔ انہوں نے دیکھا نے دھان کے بیج کی بوریاں تالاب کے قریب ہی پڑی ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں شبہ ہوا اور تلاش کرنے پر تینوں کی لاشیں بازیافت ہوئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پرتھوی ایس ایم ایس کالج برہماور میں ڈگری کی طالبہ تھی جبکہ پرجانا بھنڈاکرس کالج کنداپور میں بی اے کی طالبہ تھی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں عوام جمع ہوگئے ، کچھ ہی دیر بعد پولیس اہلکار بھی جائے واردات پر پہنچے اور تمام تفصیلات حاصل کیں۔ کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

بائک چوری کے الزام میں دو نوجوان گرفتار 

کاپو 31؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) بائک چوری کرکے فرار ہونے کے الزام میں کاپو پولیس کی جانب سے دو نوجوانوں کو ادیاور میں حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمان نے کی شناخت ناصر (22) مقیم کڑپاڑی اور عبیداللہ (21) مقیم پڈواینا گدے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریش آچاریہ نامی شخص 29مئی رات دس بجے اپنی بائک کڑپاڑی کے شروا روڈ پر واقع کرشنا جنرل اسٹور کے قریب کھڑی کی تھی ، دوسرے روز مذکورہ جگہ پر بائک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہریش آچاریہ نے کاپو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بائک کی تلاش شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ ادیاور فاریسٹ گیٹ کے قریب دو لڑکے بائک پر گھوم رہے تھے، پوچھ تاچھ کے دوران معاملہ کی سچائی سامنے آئی اور پولیس نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا