English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : کالج کی طالبہ کو فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں نوجوان گرفتار (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو جواب نہ دینے پر سبق سکھانے کی دھمکی بھی دے ڈالی تھی۔ پولیس تھانہ میں پنیت کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس مزید دو ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔ 

کانگریس کارکن کو زدکوب کیے جانے کے معاملہ میں پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دیں 

ملزم بی جے پی ایم ایل اے اور اس کے ملزمین رشتہ دار فرار 

بیلگاوی 12؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) فیس بک پر متنازعہ تحریر پوسٹ کرنے کے الزام میں کانگریس کارکن وویک شیٹی اور اس کی ماں پر ہوئے حملہ میں بی جے پی ایم ایل اے راجو کاگے اور اس کی رشتہ داروں کو پولیس تلاش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایم ایل اے اور اس کے ملزمین رشتہ دارپولیس تھانہ میں اپنے خلاف معاملہ درج کیے جانے کی خبر سننے کے بعد سے فرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وویک شیٹی نامی کانگریس کارکن پر الزام ہے کہ اس نے کاگواڈ ایم ایل اے کے خلاف فیس بک پر متنازعہ تحریر پوسٹ کی تھی جس کے بعدطیش میں آکر ایم ایل اے کے رشتہ داروں نے وویک اور اس کی ماں پر حملہ کردیا ۔ صبح کے وقت ملزمین وویک کے گھر میں گھس آئے اور اس کے کمرہ میں داخل ہوکر اس کا پیرپکڑ کر سیڑھیوں سے کھینچتے ہوئے نیچے لے آئے اور بری طرح زدوکوب کیا۔ اس حملہ کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوچکی تھی جس کی بنیاد پر پولیس تھانہ میں مذکورہ بی جے پی ایم ایل اے اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ، معاملہ درج ہونے کی خبر پاکر ادھر ایم ایل اے اپنے ملزم رشتہ داروں کے ساتھ فرار بتائے جارہے ہیں اور ان کی تلاش کرنے کے لیے پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ واردات منظر عام پر آنے کے بعد جب مذکورہ ایم ایل کو اس تعلق سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے صاف طور پر اس سے اپنا پلو چھاڑنے کی کوشش کی اور واردات پیش آنے کا علم بھی ہونے کی بات کہی تھی۔ 

ایک خاندان کے چار افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک 

بیلتنگڈی 12؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ایک ہی گھر کے چار افراد تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی بھیانک واردات ندا نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت رحیم (30) اس کی بیوی روبینہ (25) یاسمین (23) اور ثوبان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ چاروں کا تعلق پاکیرانا کٹے، کاپو سے بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد کجارو نامی علاقہ سے گھر لوٹنے کے دوران ایک تالاب میں اترگئے ۔ اس دوران یہ بھیانک حادثہ پیش آیا اور پانچ میں سے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ میمونہ نامی خاتون کو بچالیا گیا ہے اور اسے بیلتنگڈی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بیلتنگڈی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا