English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

جج کے پروموشن سے بڑھی شرجیل امام کی مشکلیں

دہلی فسادات کی سازش کے معاملے میں شرجیل امام، خالد سیفی اور دیگر ملزمین کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوگی۔ ضمانت معاملے پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ یعنی کبھی بھی فیصلہ سنایا جا سکتا تھا۔ لیکن اب اس معاملے کی دوبارہ سماعت کے فیصلے پر یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ از سر نو سماعت کی ضرورت کیا ہے؟ دراصل جس جج نے دہلی فسادات کی سازش معاملے میں شرجیل امام، خالد سیفی و دیگر ملزمین کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ

مزید پڑھئے

تلنگانہ انتخابات : راہل گاندھی نے جم کر وزیراعلی کے سی آر کو بنایا نشانہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں کالیشورم پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے خراب معیار اور بدعنوانی کے الزامات کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو میڈی گڈا (لکشمی) بیراج کا دورہ کیا اور کہا کہ کے سی آر اور ان کے خاندان نے کالیشورم لفٹ ایریگیشن اسکیم کو ’ذاتی اے ٹی ایم‘ کے طور پر استعمال کیا۔ راہل گاندھی جو اس وقت تلنگانہ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حیدرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جے شنکر بھوپال پلی کے امباتی پلی گاؤں میں واقع بیراج پہنچے۔ ریاستی کانگریس قائدین کے

مزید پڑھئے

گورنر عارف خان کے خلاف کیرلہ حکومت پہونچی سپریم کورٹ

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے خلاف کیرالہ حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ کیرالہ حکومت کا الزام ہے کہ گورنر کئی بلوں کو منظوری نہیں دے رہے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ گورنر عارف محمد خان کے پاس 8 بل زیر التوا ہیں، جنھیں ریاستی اسمبلی نے پاس کر دیا ہے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت گورنر کی منظوری کے لیے بل بھیجے گئے تھے لیکن گورنر انھیں منظوری نہیں دے رہے ہیں۔ گورنر پر الزام ہے کہ تین بل گزشتہ دو سالوں سے گورنر کے پاس پڑے ہوئے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 31 of 491  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا