English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی سی سی ورلڈ کپ : میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانےوالے کے ساتھ کیا ہوا ؟

share with us

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے بیچ ورلڈکپ کا میچ اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا جب فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح بھارت میں بھی فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند ہر رہی ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا معاملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ورلڈکپ کے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ موضوع بحث ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی کپ کرکٹ کی سرگرمیوں کے درمیان ایڈن گارڈنز اچانک عالمی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں کھیل دیکھنے آئے چار شائقین نے دو بار فلسطینی پرچم لہرایا۔ شیدائیوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرہ بازی بھی کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھنڈا گیٹ پر بھی آویزاں ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ منگل کے روز ہی سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ اس وقت بین الاقوامی سیاست کے اسٹیج پر سب سے بڑا موضوع ہے۔

گذشتہ 26 دنوں سے غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ ہلاک ہونے والے فلسیطنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا