English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : گوشت کی تھیلی مندر میں پھینک کر پرامن ماحول میں قدغن کی ناکام کوشش(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس دوران شہری پولیس تھانہ کی پی ایس آئی مس ریوتی عملہ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچی اور حالات کو پرامن رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گوشت کی تھیلی اپنے ساتھ لے گئی جس کو لے کر جمع ہجوم مزید مشتعل ہوگیا۔ شہر کے ڈی وائی ایس پی انوپ کمار شیٹی نے بھی مندر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
مشتعل ہجوم شہری پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے : واقعہ کے منظر عام پر آنے سے ناراض مشتعل ہجوم ایک مختصر جلوس کی شکل میں شہر کے پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس سے فوری طور پر پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرانے کا مطالبہ کرنے لگے۔انہوں نے تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے مشتعل ہجوم میں موجود کرشنا نائک اور سنیل نائک نے الزام لگایا کہ شہر میں اس اسے قبل کئی واردات پیش آئی ہیں، اور پولیس کی جانب سے صحیح کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شرپسنداپنی شرارت سے باز نہیں آرہے اور یکے بعد دیگر ے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ شرپسندوں کی فوری گرفتاری نہ کیے جانے پراحتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ 

پرمود متالک نے بھٹکل پہنچ کر معاملہ کو مزید گرمانے کی کوشش کی 

ایسے ہی گرم ماحول میں شہر کے سفر پر موجود شری رام سینا کے صدر پرمود متالک بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش کی اور اپنی عادت سے مجبور بھٹکلی مسلمانوں کے خلاف آگ اُگلتے ہوئے معاملہ کو مزید گرمانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحیح کارراوئی نہ کیے جانے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات منظر عام پر آتے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر کئی سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہوئی ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خودکشی معاملہ نے حکومت کی ناکامی ظاہر ہورہی ہے اور محکمۂ پولیس میں ہورہی بدعنوانی منظر عام پر آچکی ہیں۔ حکومت اُن پر کئی اہم شہروں میں داخلہ پر پابندی عائد کرکے ہندو تنظیموں کے خلاف محاذ کھولنے کی کوشش کررہی ہے اور ان کو بند کرنے کی ناکام سازش رچ رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کشمیر میں چل رہے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے برہان وانی کی قتل کے واردات کے تناظر میں مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس طرح کے کئی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والی باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے حالیہ مندر کے احاطہ میں منظر عام پر آنے واقعہ پر پولیس کو فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کی بھی مانگ کی ۔ 


کاسرگوڈ : سی پی ایم کے سرگرم کارکن کے قتل معاملہ میں چار آر ایس ایس کارکن گرفتار 

کاسرگوڈ 18؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سی پی ایم کے سرگرم کارکن دھنراج کے قتل معاملہ میں پولیس کی جانب سے آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتارشدہ ملزمین کی شناخت وشاک (21) سکیش (24) پرجیت لال (21) اور انوپ (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنور کے قریب پیانور علاقے میں حالیہ انتخابات کے بعد دو سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوئے حملے کے نتیجہ میں دومختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو لیڈروں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ سی پی ایم لیڈر دھنراج کے گھر گذشتہ پیر کی رات چند افراد داخل ہوئے اور اس پر حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ اس واقعہ کے چند ہی منٹوں بعد مخالف سیاسی جماعت کے ایک اور لیڈر رام چندرا کے گھر چند افراد داخل ہوگئے اور اس کے اہلِ خانہ کے سامنے حملہ کرتے ہوئے اس کو قتل کردیا تھا۔ ان وارداتوں کے بعد پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کل سی پی ایم لیڈر دھنراج کے قتل معاملہ کے الزام میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لیاہے۔ پولیس اس معاملہ کو سیاسی رخ پر تحقیقات کرنے جارہی ہے لیکن بعض ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق معاملہ کو دیگر اندام سے دیکھا جائے گااور اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔ گرفتار شدہ ملزمین کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ 


مڈی کیری : عدالت نے کے جے جورج اور دد افسران کے خلاف شکایت درج کرانے کا حکم دیا 

مڈی کیری 18؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مشرقی منگلو رکے ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کے خودکشی معاملہ پر مڈیکیری کی جے ایم ایف سی عدالت نے پولیس کو وزیر کے جے جورج ،پرنب موہنتی اور اے ایم پرساد کے خلاف شکایت درج کرانے کا حکم دیا ہے۔ڈی وائی ایس پی کے خودکشی معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعتوں اور عوام کے ایک گروہ نے شدید طور پر احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ وزیر اور افسران کے خلاف کیس درج کرانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے سی بی آئی اور بعد میں عدالت کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے کر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی کوشش کی تھی۔ آج عدالت کی جانب سے پولیس کو وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جورج ، پرنب موہنتی اور اے ایم پرساد کے خلاف کیس درج کرانے کاحکم دیا ہے۔ عدالت کے اس حکم نامے کے بعد مخالف سیاسی جماعت کے لیڈر جگدیش شٹرنے فوری طور پر وزیر کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے اور دونوں آئی پی ایس افسران کو برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ سیاسی جماعتوں میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کے لیڈران نے حکومت پر دباؤ بناتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر کے جے جورج کو فوری استعفیٰ دینے کی مانگ بھی کی ہے۔دوسری جانب ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کورٹ کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے حکم کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ مشرقی منگلور کے ڈی وائی ایس پی اے ایم گنپتی نے خود کشی سے قبل ایک مقامی نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو اس کے ذمہ دار وزیر کے جے جورج ،اے ڈی جی پی (انٹیلی جنس ) اے ایم پرساد اور لوک آیوکتہ آئی جی پی پرنب موہنتی کو ذمہ دار ٹہرایا تھا۔ 


کاسرگوڈ : لاری او راسکوٹر کے آپسی تصادم میں خاتون جاں بحق 

شوہر اور چھ ماہ کی معصوم بچی زخمی 

کاسرگوڈ 18؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کار اور لاری کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک خاتون کے جاں بحق اور دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات آج شام منجیشور میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت منیبہ( 25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی افراد کی شناخت جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر عباس (32) اور اس چھ ماہ کی بچی نصیبہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد اپلا سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے اس دوران ایک تیز رفتار مچھلی سے لدی لاری اسکوٹر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے منیبہ زمین پر آرہی اور لاری کی زد میں آنے سے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ کا ذمہ دار لاری ڈرائیور کوٹہرایا جارہا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


مندر کا درشن کرکے لوٹ رہا شخص پانی میں ڈوب کر ہلاک 

سبرامنیا 18؍جولائی (فکروخبرنیوز) مندر کا درشن کرکے لوٹ رہے ایک شخص کے ندی میں نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے کی ورادات کمباردھارا گھاٹ کے قریب سبرامنیا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت ٹیکسی ڈرائیور ڈی آر سبرامنیا (31) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نیل منگلا علاقے سے سبرامنیا مندر کا درشن کرنے آیا ہوا تھا ۔ جب یہ غسل کرنے کے ارادے سے ندی میں اترا تو بارش کی وجہ سے ندی کے تیز بہاؤ کی زد میں آنے سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت اس کے ساتھی چائے پینے کے لیے قریب میں واقع ایک اسٹال گئے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق شام تک بھی اس کی لاش کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ پتور فائر بریگیڈ عملہ نعش تلاش کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ سبرامنیا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا