English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانیت کے لئے جینا اور اس کے لئے تگ و دو کرنا بہترین کام : مولانا مقصود عمران رشادی

share with us

یہ ایسی خدمت ہے کہ اس کے سامنے دسرے کام اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی اور چیز نہیں ہے۔اورسب سے بڑھ کر اس بات کا لحاظ رکھنا چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ ہمارے اخلاق بھی بہتر ہونے چاہیے جس سے انسانیت کی خدمت بہتر طریقے سے ہوسکتی ہے ۔ وزیر صنعت آروی دیش پانڈے نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں کا یاد رکھتے ہوئے ہماری نئی نسل کو ان کے بارے معلومات فراہم کرانا چاہیے۔ وہ جو کام کرگئے ہیں ان کو یاد رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب جوکاکو شمس الدین صاحب اور جناب ایس ایم یحیے صاحب نے صرف بھٹکل کی ترقی کے لیے کام نہیں کیے ہیں بلکہ ہمارے پورے ضلع اور ہماری ریاست کے لیے کام کیے ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی کہ اچھے طریقے سے روپئے کمانے چاہیے لیکن ان میں معاشرہ کے حقوق نہیں بھولنا چاہیے ۔ ہماری کمائی میں ہم ان لوگوں کا بھی خیال رکھنے کی فکر کی جائے جن کے پاس روپئے پیسے نہیں ہیں اور تعلیم کے لیے خرچ کرناتو بہت بڑی خدمت ہے جس سے تمام لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس عمارت کو عطیہ کرنے والے جوکا کو خاندان کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان یہ کام قابلِ تعریف ہے اور میں حکومتِ کرناٹکا کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر مرحوم جوکاکو شمس الدین کی خدمات پر تصنیف کردہ جناب آفتاب کولا صاحب کی کتاب کا اجراء مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کیا۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس عمارت کے افتتاح پر انجمن کو دلی مبارکبادی بھی پیش کی۔ اس موقع پر سابق صدر انجمن جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کو ادارہ انجمن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔ پروگرام کی صدارت انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے کی جبکہ استقبالیہ کلمات انجمن کے سکریٹری جناب قاسمجی انصار نے پیش کیے ۔ اس موقع پر مرحوم جوکاکو شمس الدین کے فرزند جناب ڈاکٹر طیب جوکاکووغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا