English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ایک لاکھ سے زائد کلو فطرہ کی تقسیم

share with us

امسال تیسری دفعہ مسقط اور قطر میں مقیم بھٹکلیوں کی طرف سے وہاں کی مقامی جماعتوں نے فطرہ وصول کرکے روانہ کیا،مقامی طور پر تقریباً ۶۵ہزارکلو(۶۵۰کوئنٹل)چاول وصول کیاگیا،اس طرح تقریباًایک لاکھ سے زائدکلو فطرہ چاول کنداپور،شیرورو کرمنجیشورسے بشمول بھٹکل ہوناور اور کمٹہ تک کے۱۴۲۰(چودہ سو بیس)خاندانوں میں تقسیم کیا گیا،اوسط ہر خاندان کو۵۰ کلو اور زیادہ سے زیادہ بعض نادار اور معذور بڑے خاندانوں کو ۱۰۰ کلو(ایک کوئنٹل)چا ول دیا گیا،مجموعی طور پر جمع وتقسیم شدہ چاول کی قیمت۳۳لاکھ روپئے سے زیادہ تھی،امسال مقامی طور پر چاول کی وصولی سابقہ سالوں سے زیادہ رہی ،اسی طرح بھٹکل کے ایک سوسے زائدخاندان والوں کے نام امسال ان کی مالی استطاعت یا دیگر وجوہات کی بناپر کم کردیئے گئے ،اسی طرح گذشتہ تین سالوں سے تقسیم فطرے کے حلقے کو وسعت دیتے ہوئے جنوب میں کنداپور کے آس پاس کرمنجیشور ،ناگور ،بسرور،کنڈلور ،ماوین کٹے ،ہل گیری کے۱۸۹خاندانوں میں اور شمال میں کمٹہ کے آس پاس منکی ناخدا محلہ، ہوناور ،روشن محلہ ،ٹونکہ ،کمٹہ ،کاگل ،ہبن گیری ،بیٹکلی،گڈکاگل، اگرگون ،کیمانی ،الکار میں بھی فطرے کی تقسیم عمل میں آئی۔
حسب سابق امسال بھی تمام حلقوں میں از سر نو سروے کیا گیااور اس سلسلہ میں رمضان المبارک میں فطرہ کمیٹی کی مشاورتی نشستیں مرکزی فطرہ کمیٹی کے دفتر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل اور مولانا علی میاں کالونی میں مولانا علی میاں مسجد میں منعقد ہوئیں ، بھٹکل میں اجتماعی طور پر فطرہ کی تقسیم کا یہ مستحسن کام الحمدللہ گذشتہ۳۱سالوں سے جاری ہے اور الحمدللہ اس میں ہر سال ترقی ہورہی ہے،اس سلسلہ میں خلیج میں مقیم بھٹکل جماعتوں اور مختلف محلوں واسپورٹس سینٹر وں کے نوجوانوں کے تعاون اور مقامی علماء ونوجوان کی خصوصی دلچسپی کوفراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سال جمع وتقسیم فطرہ کا جائزہ لینے او ر اس کام کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلہ میں فطرہ کمیٹی کے ممبران کی جائزہ میٹنگ مع عصرانہ حسب سابق مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے علی پبلک اسکول کے محتشم عبد الغنی کانفرنس ہال میں۸/شوال المکرم۴۳۷ ؁۱ ھ مطابق ۱۶/جولائی ۲۰۱۶ء ؁ بروز بدھ بعد نماز عصر منعقد ہوئی جس میں خلیجی ممالک میں مقیم دبئی ،ابوظبی ،جدہ ،ریاض ،منطقہ شرقیہ ،مسقط اور بحرین میں قائم بھٹکل مسلم جماعتوں کے ذمہ داران کے علاوہ بھٹکل میں قائم مرکزی تعلیمی وسماجی اداروں جماعتوں ،تنظیم ،انجمن اور جامعہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران ،عمائدین اور شہر کے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
رپورٹ
محمد منصور ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا