English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو گھنٹے میں سات دکانوں پر چوری کی وارداتیں (مزید ساحلی خبریں)

share with us

دکان کی اشیاء ادھر ادھر بکھرنے سے اس بات کا شبہ ہے کہ چوروں نے سونے کے زیورات کے لیے کافی جدوجہد کی جس کے بعد بھی وہ ان کے ہاتھ نہیں لگے، اس لیے کہ دکان مالک روزانہ شام کو سونے کے زیورات اپنے ساتھ گھر لے جایا کر تا تھا۔ بعض چاندی کے زیورات تھیکیٹے بس اڈے کے پیچھے چند جھاڑیوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ کرشنا کی ملکیت والی میڈیکل دکان سے چوروں نے پندرہ ہزار جبکہ اس کے مخالف سمت میں واقع ہارڈویر کی دکان سے تین ہزار روپئے نقدی لوٹ لیے ہیں۔ وجایا لکشمی ٹریڈرس دکان جو کہ منجو ناتھ موگاویرا کی ملکیت میں آتی ہے چوروں نے اس دکان سے تین ہزار روپئے نقدی جبکہ سریناتھ کی ملکیت والی شاردھا الیکٹریکل سرویس کی دکان اور موہن کی ایکادھنتا آٹو الیکٹریکل کی دکان کے شٹر بھی توڑ چور اندرا داخل ہونے میں کامیاب رہے لیکن وہاں ان کو کوئی نقدی نہیں ملی۔ مہالنگیشورا مندر کے قریب واقع ایک اور دکان ںے چور ایک ہزار روپئے نقدی ، سیگریٹس ، کولڈ ڈرنکس ، بسکٹس اور دیگر کھانے کی اشیاء لوٹ لی ہیں۔ کامپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ان وارداتوں میں چھ افراد شامل ہیں جو دکانوں کے شٹرس توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے اور نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی ہیں۔ ان چھ میں سے ایک شخص اہم شاہراہ پر دوڑنے والی گاڑیوں پر نظر رکھے ہوئے تھا جبکہ پانچ لوٹنے میں مصروف تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے یہ وارداتیں صرف دو گھنٹے میں انجام دی گئیں ہیں۔ ڈاگ اسکواڈ کے عملہ نے جائے واردات کے معائنہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹس ماہرین بھی جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اڈپی ڈی وائی ایس پی کمارا سواجی ، برہماور سرکل انسپکٹر سری کانتھ ، کوٹا ایس ائی کبل راج اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ 


حادثاتی طور پر دلہن کنویں میں گرکر ہلاک 

بیلتنگڈی16؍ جولائی (فکروخبرنیوز) حادثاتی طور پر ایک دلہن کے کنویں میں گرکر ہلاک ہونے کی وارادات اجیرے علاقے کے پارلے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک دلہن کی شناخت سویتا (26) بابو نائک اور گلابی کی بیٹی مقیم انے کوڈینگے ، اجیرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تیس فٹ کنویں میں وہ پانی کھییجنے کے دوران اس کاپیر پھسل کر وہ کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئی۔ بیلتنگڈی فائر سرویس کے اہلکاروں نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کنویں سے نکالنے میں تعاون کیا ۔ ذرائع کے مطابق اگلے مہینے اس کی شادی ہونے والی تھی ۔ بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا