English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : دو کلو سونا اور زعفران اسمگل کرتے ہوئے دو افراد دھر لیے گئے (مزید ساحلی خبریں)

share with us


مڈگاؤں ۔ منگلور ٹرین منگلور میں پٹری سے اترگئی 

منگلور 16؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مڈگاؤں ۔ منگلور ٹرین (70105) کا ایک ڈبہ منگلورجنکشن پر پٹری سے اترے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جب ٹرین منگلور جنکشن سے منگلور سینٹرل جانے کے لیے تیار تھی تو اس وقت ایک ٹرین کا ڈبہ پٹری سے اترگیا۔بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ٹرین پر گیارہ مسافر سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرین کو معطل کردیا ہے اور مسافروں کی جانب سے خریدے گئے ٹکٹ کی قیمت بھی لوٹا دی گئیں ہیں۔ اس حادثہ کی وجہ سے منگلور سے لکمانیہ تلک (کرلا ممبئی ) جانے والی ٹرین بھی معطل کردی گئی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ کئی اور ٹرینوں کی اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ 


بے قابو تیزرفتار اسکور پؤ کار کھائی میں گرتے ہوئے گھر کی چھت پر الٹ گئی ، ڈرائیور محفوظ 

منگلور 16؍ جولائی (فکروخبرنیوز) تیز رفتار اسکور پؤ کار بے قابو ہوکر کھائی میں گرتے ہوئے وہاں واقع ایک گھر کی چھت پر الٹنے کی سنگین واردات الال کے سنکولیگے اہم شاہراہ 66 پر کل شام پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ کار منگلور ایرپورٹ پر اپنے کسی عزیز کو چھوڑنے کے بعد کیرلا کی جانب جارہی تھی ۔ اس دوران ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کار کھائی میں گرتے ہوئے وہاں موجود ایک گھر کی چھت پر الٹ گئی ۔ کار ڈرائیور محفوظ بتایا جارہا ہے کہ لیکن اس حادثہ کی وجہ سے گھر کی چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لا پرواہ ڈرائیونگ کے وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا