English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ امام شافعی ؒ ،آزاد نگر بھٹکل کے زیرِ اہتمام جلسہ سیرۃ النبی ﷺ

share with us

اس موقع پر مولانا مقبول صاحب نے اپنے خطاب میں مکاتب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور زندگی کو آپ ﷺ کی سنت پر ڈھالنے کی تلقین کی اسی طرح مولانا خواجہ معین الدین ندوی صاحب نے بھی انسان کی پہنچان بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی تو جانور بھی گذارتا ہے مگر انسان کی زندگی اسے ہٹ کر ہونی چاہئے ، اسلام میں زندگی گذارنے کے پورے طور وطرائق بیان کئے گئے ہیں اسی کے مطابق زندگی گذرے گی تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہے، اسی طرح مولانا یونس صاحب نے خطاب کرتے ہوئے مکاتب سے اپنے بچوں کو جوڑے رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہمارا کوئی بھی بچہ مکاتب سے محروم نہ ہو کیوں کہ اس سے دین کی بیداری پید اہوتی ہے اور گھر گھرمیں قرآن کی تلاوت کی آوازیں آتی ہیں اور جس گھر میں اللہ کے کلام کی تلاوت ہوتی ہے وہ گھر پُرنور ہوا کرتی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ تلاوتِ قرانِ پاک سے آغاز ہونے والے اس اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا، اور آخر میں طلباء کی ہمت افزائی کے لئے انعامات سے بھی نوازا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا