English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا فیصد 73.52 ، بوتھوں کے باہر نظر آئیں لمبی قطاریں

share with us

بھٹکل 07؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کی بقیہ 14 سیٹوں کے لیے آج پارلیمانی انتخابات ہوئے جس میں مجموعی طور پر73.52 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

اتراکنڑا ضلع میں سابق اسمبلی اسپیکر کرناٹک وشویشور کاگیری اور ڈاکٹر انجلی نمبالکرآمنے سامنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں 73.52 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

بھٹکل میں بھی آج پرامن پولنگ ہوئی۔ کہی بھی کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

گرمی کی وجہ سے صبح سات بجے سے قبل ہی ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ بوتھ میں قطار میں کھڑی نظر آئی۔ مخدوم کالونی اور جامعہ آباد میں قائم بوتھوں میں سست رفتار سے پولنگ ہوئی جہاں عوام کو لمبی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔ جب سست رفتاری میں کسی بھی طرح کا فرق نظر نہیں آیا تو شام کے وقت وزیر انچارج اترکنڑا منکال وئیدیا ان دونوں پولنگ بوتھوں پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔

جامعہ آباد میں عوام کا کہنا تھا کہ یہاں 171 اور 172 دو پولنگ بوتھ ہیں اور 172 میں بڑی آسانی کے ساتھ لوگ پولنگ ہورہی تھی جبکہ 171 میں لمبی قطارتھی۔ گرمی کی وجہ سے عوام کو قطار میں کھڑے ہونے کے لیے دشواریاں پیش آئیں لیکن عوام نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرکے ہی دم لیا۔

بھٹکل میں دوپہرایک بجے تک تقریباً 43 فیصد پولنگ ہوئی اور شام پانچ بجے پولنگ فیصد 69 فیصد رہا۔ پولنگ کے اختتام تک ضلع بھر میں 75 فیصد پولنگ اور بھٹکل میں بھی تقریباً 75 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ ریکارڈ توڑ پولنگ تیگن گنڈی میں قائم بوتھ نمبر 165 اور 166 پر ہوئی جہاں 87 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے بعد دوسری جگہوں پر بھی 78 ، 75 ،  73 ، 72 فیصد وغیرہ پولنگ ہوئی۔ عوام کے مطابق اکثر پولنگ بوتھوں میں 70 فیصد سے زائد ہی پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ آج تیسرے مرحلہ کی پولنگ ہوئی ، کل سات مرحلوں میں یہ پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں جن کے نتائج 4 جون کو منظر عام پر آئیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا