English   /   Kannada   /   Nawayathi

گدگ : دل دہلانے والے سڑک حادثہ میں دس افراد ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

share with us

جن کو ایک قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے گوڈس رکشہ تقریباً ناقابلِ شناخت ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہلِ خانہ کو ایک لاکھ روپئے جبکہ حادثہ میں زخمی افراد کا علاج کے اخراجات حکومت کی جانب سے برداشت کیے جانے کااعلان کیا گیا ہے۔ 


نشہ آور گولیاں کھاکر سترہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی 

منگلور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) سترہ سالہ لڑکی کی جانب سے نشہ آور گولیاں کھاکر خودکشی کرلیے جانے کی واردات جیپو ، گجار کیرے کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت سیجال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جوشہر کے ایک نجی کالج کی بی اے کی طالبہ ہے۔ مذکورہ لڑکی نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اس کی ماں اپنے آبائی گاؤں گئی ہوئی تھی۔ جب اس کی ماں گھر لوٹی تو اپنے بیٹی کو گھر میں مردہ پایا ۔ اس اقدام کی کوئی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ کئی دنوں سے اداس لگی رہی تھی اور ہوسکتا ہے کہ اسی وجہ سے اس نے ایہ انتہائی اقدام کیا ہو۔ پانڈیشور پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


موٹر سائیکل ٹینکر سے ٹکرائی گئی ، بتیس سالہ شخص ہلاک 

پتور 17؍ اگست (فکروخبر نیوز) ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے تیل سے بھری ٹینکر سے ٹکرانے سے بتیس سالہ شخص کے ہلاک ہونے کی واردات تعلقہ کے پیرنے علاقے میں کل شام پیش آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اجئی (32) مقیم ٹمکور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کل شام وہ اپنے موٹر سائیکل پر جانے کے دوران ایک تیل سے بھری ٹینکر سے ٹکرگیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر آرہا اور ٹینکر کی زد میں آنے سے اس کی موقعۂ واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا