English   /   Kannada   /   Nawayathi

آٹو رکشہ نالے میں گرنے سے ڈرائیور کی موت

share with us

منگلورو 25 مئی 2024(فکروخبرنیوز) تیز بارش کے دوران ایک آٹو رکشہ نالے میں گرنے سے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ کوٹارا کے ابکا نگر میں پیش آیا۔

مہلوک آٹورکشا ڈرائیور کی شناخت دیپک (40) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کوٹارا میں طوفانی پانی کے نالے میں کوئی پشتے نہ ہونے کی وجہ سے تیز بارش کے دوران پانی سڑک پر بہہ گیا جس کیو جہ سے سڑک اور نالے میں فرق کرنا ناممکن تھا۔ اس راستے سے گزرنے والا آٹو نالے میں جا گرا جس سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

بعد میں مقامی لوگوں نے ڈرائیور کی لاش نکال لی۔ مقامی لوگوں نے اس حادثے کے لیے ایم سی سی کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا