English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور ساحل پر آئے سرسی کے دو بھائی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ساحل پر موجود لوگوں نے چھ میں سے چار لڑکوں کو بچالیا لیکن دو لڑکے سمندر میں غرق ہوگئے۔فکروخبر کے نمائندے جناب ذاکرکے مطابق اب تک مذکورہ لڑکوں کی تلاش جاری ہے ۔ رپورٹ لکھے جانے تک لاشوں کے ملنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔بتایا جارہاہے کہ یہ لوگ سرسی کے اندرانگر کے مقیم مولانا نعیم صاحب کے فرزندان ہیں۔


ساس کا قتل کر کے داماد فرار

بنگلور 16؍ اگست (فکروخبرنیوز) نجی معاملہ پر ہوئی لڑائی کے نتیجہ میں ایک شخص کی جانب سے اپنی ہی ساس کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعدقتل کردئیے جانے کی واردات کے پی اگراہارامیں پیش آئی ہے ۔ مقتول عورت کی شناخت رتنما (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ عورت اپنے شوہر کے نشہ آور چیزیں استعمال کرنے اور ہمیشہ نشے کی حالت میں رہنے کی وجہ سے مجبوراً اپنے بیٹی کے چترا کے ساتھ رہا کرتی تھی جس کی شادی پانچ سال قبل روی کمار نامی شحص سے ہوئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ روی کمار اور اس کی بیوی کے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر ہمیشہ تنازعہ رہتا تھا جس کی وجہ سے رتنما ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں کو خاموش کیا کرتی تھی۔ جمعہ کے روز روی کمار اپنے بیوی کے سلسلہ میں اپنی ساس سے جھگڑنے کے دوران روی کمار نے الزام لگایا کہ وہ اس کے اور بیوی کے معاملات میں دخل اندازی کیا کرتی ہے ۔ روی کمار غصہ میں گھر سے چلا گیا اور صبح پانچ بجے گھر آیا ۔ دروازہ کھٹکٹانے کے بعد جیسے ہی اس کی ساس نے دروازہ کھولا تو روی کمار نے اپنے ہی ساس کے گلے پر وار کرتے ہوئے سخت زخمی کردیا ۔ مدد کے لیے آواز لگانے کے بعد اس کے پڑوسیوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لینے کے لیے اپنا جال بچھادیا ہے۔ 


ہٹ اینڈ رن کیس میں بائک سوار ہلاک 

بیندور 16؍ اگست (فکروخبرنیوز)کل رات بیندور اہم شاہراہ 66پر پیش آئے ایک ہٹ اینڈ رن کیس سڑک حادثہ میں اسکوٹر سوار کے ہلاک ہونے کی واردات رات قریب ساڑھے تین بجے پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت رائیمونڈ نزریتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بذریعہ موٹر سائیکل اپندار سے بیندور کے نتیادھر نگر جارہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے ایک تیز رفتارلاری اس کے اسکوٹر سے ٹکرانے کے بعد آگے بڑھی ۔ حادثہ کی وجہ سے مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو پہلے اڈپی کے آدرشا اسپتال داخل کیا گیا جس کے بعد منیپال کے کستوربا اسپتال منتقلی کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ لاری ڈرائیور نے حادثہ کے بعد اپنی لاری روکنے کے بجائے رفتارتیز کرتے ہوئے آگے بڑھی ۔ لاری ڈرائیور کے خلاف عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا