English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدالت انصاف کی طرف سے حکم امتناعی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر سلامتی کونسل کو منتقل کریں گے:گوتریس

share with us

24/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ "غزہ پر جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے حکم امتناعی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر سلامتی کونسل کو منتقل کریں گے۔"
گوتریس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے، اس کے قانون کے مطابق پابند ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ فریقین اس کے حکم کی تعمیل کریں گے"۔
ین الاقوامی عدالت انصاف نے "اسرائیل کو مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کھولنے کا حکم دیا تاکہ انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جا سکے"۔
عدالت نے جمعے کو جاری کیے گئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اسرائیل تفتیش کاروں کو محصور پٹی تک رسائی کی اجازت دے اور ایک ماہ کے اندر حاصل ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنی چاہیے‘‘۔
گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35,857 شہید اور 80,293 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا