English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی کوشش کریں : جناب منکال وائیدیا

share with us

انہوں نے ان کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بھٹکل کے ایم ایل اے جناب منکال وائیدیا نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو ترقی کے سلسلہ میں عملی اقدام کرنا ہوگا ۔ حکومت تمام لوگو ں کو ترقی دلانے کے لیے کوشش کررہی ہیں لیکن اس کے لیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہرطرح کی سہولیات لوگوں کے لیے موجود ہیں۔ ہمارے ذریعہ سے عوام حکومتی سہولیات حاصل کرکے اپنے ملک کو ترقی کی جانب لے جائیں۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپائسیس بورڈ کے چیرمین جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ آزادی سے پہلے دیہات اور گاؤں میں رہنے والے لوگ وہیں رہنے کو ترجیح دیتے تھے لیکن آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ہر شخص شہروں کا رخ کررہا ہے ۔ ہمیں اس بات پر غوروفکر کرنا چاہیے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو ترقی دلانے کی فکر کریں۔ اس تقریب کے علاوہ ادارہ انجمن حامئ مسلمین کے سبھی شعبہ جاتی ادارے جیسے انجمن انجینئرنگ کالج ، انجمن ڈگری اینڈ پی یو کالج، اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول ، انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ، انجمن بوائز ہائی اسکول، انجمن وومین کالج وغیرہ کے علاوہ ، اسداللہ اسوسی ایشن بھٹکل ، شاہین مخدوم اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل ، آئیڈیل اسکول کمٹہ اور مختلف سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کی جانب سے بھی پرچم کشائی کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ۔ 


جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد اور علی پبلک اسکول میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات منائی گئی 

بھٹکل 15؍ اگست (فکروخبرنیوز) آج شہر کے مشہور دینی ادارے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد ، علی پبلک اسکول بھٹکل ، اقراء عربک اسکول منگلور ، مدرسہ رحمانیہ منکی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات منعقد کئی گئی جہاں ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہمیں اس ملک میں ایک اچھا شہری بن کر زندگی گذارنے کی ترغیب دی گئی ۔ جامعہ اسلامیہ میں مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے پرچم کشائی کی اور علی پبلک اسکول میں بھی مولانا موصوف نے پرچم کشائی کے بعد طلباء کے سامنے مجاہدین آزادی اور ان کی خدمات کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے طلباء کو ان کی صفات اپنی زندگی میں لانے کی ترغیب دلائی ۔ اسی طرح اقراء عربک اسکول منگلور اور مدرسہ رحمانیہ منکی بھی یومِ آزادی کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی جہاں طلباء نے مختلف پروگرام پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ 

(خبر میں مذکورہ تمام اداروں کے پرچم کشائی تقریب کے مناظرکو ہمارے فوٹو گیلری میں ملاحظہ کرسکتے ہیں)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا