English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوسٹل سیکوریٹی گارڈ مدد کرنے کے بجائے بہانے بنارہی ہے :عوام کا الزام(مزید خبریں)

share with us

آج اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں عینی شاہدین نے بتایا کہ کوسٹل گارڈ یہ بتاتی ہے کہ مشین والی چھوٹی کشتیاں (ایمہا بوٹ) سمندر میں اتارنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ بارش کے قہر کے بعد اب تک کئی اس طرح کی کشتیوں کو سمندر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ عوام کا الزام ہے کہ جان بوجھ کر کوسٹل گارڈ کے اہلکار لاش کوڈھونڈنے میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی کہ کوسٹل گارڈ کے اہلکاروں کی اس بے توجہی کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاش کو ڈھونڈنے کے سلسلہ میں عوام کی مدد کرنے پر ان پر دباؤ بنایا جائے ۔ 


شرابی باپ نے تین سالہ بچے کی جان لے لی 

کاسرگوڈ 22؍ جولائی (فکروخبرنیوز) نشہ میں دھت باپ نے بیوی سے جھگڑنے کے بعد غصہ میں آکر اپنے تین سالہ بچے کے قتل کیے جانے کی سنگین واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت راہل راج (03) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کے والد کی شناخت راجو کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کو راجا پورم پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واردات کل رات منظر عام پر آئی جبکہ نشہ میں دھت راجو اپنے گھر لوٹنے کے بعد اپنی بیوی سے جھگڑنے لگا۔ اس دوران اس نے اپنے بچے کو گھر سے باہر لے گیا اور گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔ بچے کی ماں کے چیخنے پر آس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور بچے کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ راجا پورم پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ 


غیرقانونی طور پر جمع کی گئی ریت پر چھاپہ 

کئی لاکھ قیمت کی ریت ضبط 

بنٹوال 22؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ریوینیو اور پنچایت افسران کی ملی جلی چھاپہ مار کاروائی میں نیتراوتی ندی کے کنارے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی ریت کل ضبط کرلی گئی ہے ۔ریوینیو افسران کے مطابق ضبط شدہ ریت کی قیمت لاکھوں روپئے ہے ۔ بتایا جارہا ہے رات میں جے سی بی کی مدد سے ندی سے ریت نکال کر کنارے جمع کی جارہی تھی ۔عوا م کا الزام ہے کہ اس غیر قانونی عمل کے خلاف منگلور کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر بھی شکایت کی گئی تھی لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پنچایت افسران کے علاوہ ولیج اکاؤنٹنٹ پردیب کمار ، پنچایت ڈیولپمنٹ افسر شواند وغیرہ موقعہ پر پہنچے اور کہا کہ اس چھاپہ مار کاروائی کی تفصیلات تحصیلدار کو پہنچائی جائے گی۔ افسران کا کہنا ہے کہ ریت مڈیپو کے راستے بذریعہ لاری رات کے اوقات میں کیرلا برآمد کی جاتی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ سیاسی دباؤکی وجہ سے کاروائی نہیں ہورہی تھی لیکن عام عوام کی جانب سے دباؤ بنائے جائے کے بعد مذکورہ کاروائی کی گئی ہے۔ تھمبے گرام پنچایت کے مبران نے کاروائی نہ کیے جانے پر پرزور احتجاج کی دھمکی بھی تھی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا