English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے عید ملن پروگرام

share with us

عشائیہ کے وقفے کے بعد پروگرام کی دوسری نشست کا آغاز جناب شوکت کٹنگری کی نعت سے ہوا۔ اس پروگرام کی دلچسپ بات یہ رہی ہے کہ پروگرام کی شرکت کے لیے سب سے پہلے حاضر ہونے والے شخص اور اہلِ خانہ کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے لیے ناصر محتشم اور نعمان کو دودو سو ریال کے کوپن دئیے گئے اور فیملی میں سب سے پہلے حاضر ہونے والے جواد کاڑلی کو چار سو ریال کے کوپن سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مولانا اظہر آرمار نے رمضان اور عید الفطر کے موضوع پر بہترین نصائح پیش کیے۔ پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سب سے بہترین کارکردگی کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا جن میں عبداللہ رشید ، محمد ابن فضیل آرمار، انفال ابن اظہار آرمار، اقدس ابن اشفاق خمبراوغیرہ قابلِ ذکر ہیں جبکہ بڑی عمر کے افراد کے لیے منعقدہ کھیلوں میں عفان مانی اور طاہر قاضیا کو انعامات دئیے گئے۔ صدارتی کلمات میں قطر جماعت کے صدر محمد صلاح الدین شاہ بندری نے آپس میں محبت کے ساتھ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے ایک دوسرے کا تعاون کرنے پر زور دیا اور جماعت کی جانب سے منعقد ہونے والے ہر پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ۔ امسال شرکاء جلسہ کے لیے کل 26 انعامات دئیے گئے۔ مولانا فضیل آرمار ندوی کے شکریہ کے ساتھ قریب رات بارہ بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کے نظامت کے فرائض سکریٹری جماعت وکنوینر عید ملن کمیٹی جناب عبدالعظیم رکن الدین صاحب نے انجام دئیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا