English   /   Kannada   /   Nawayathi

برسات کے بدلے تیور ، ندی بھی آئی غصہ میں ،بھٹکل میں موسلادھار بارش کا قہر(مزید ساحلی خبریں)

share with us

تعلقہ میں کل ہوئی طوفانی بارش سے کئی گھروں کے منہدم ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ نستار اور شہر کے راستے کو جوڑنے والے پل پر تیز بہاؤ کی وجہ سے کل یہاں سواریوں کی آمد ورفت نہ کے برابر رہی ۔صبح شروع ہونے والی اس موسلادھار بارش سے مخدوم کالونی ، آزاد نگر کے علاقوں کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا ، جہاں مالی نقصان ہوا وہیں عوام کی زندگی بھی اجیرن بن گئی۔ بندر روڈ ، غوثیہ اسٹریٹ ، چوتنی ، آزاد نگر اور موگلی ہونڈا میں تیز بارش کی وجہ سے کئی گھروں میں پانی چلے جانے سے عام عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا ۔ شہر کے اہم شاہراہ سرکل پر جمع پانی سے اہم شاہراہ سے گذرنے والی سواریوں کو بڑی دقت پیش آئی ۔اس کے علاوہ شہر میں کئی جگہوں پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت متأثر رہی اور لوگوں نے گھر میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ شہر کے مضافاتی علاقے شیرور میں طوفانی بارش سے کئی گھروں میں پانی چلے جانے سے لوگ نقلِ مکانی پر مجبور ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ گھروں میں پانی چلے جانے سے اشیاء خوردنی بھی پانی کے نذر ہوگئے۔ اس دوران افسوس ناک خبر یہ ہے کہ غوثیہ اسٹریٹ میں ایک نوجوان تیراکی کے دوران پانی کے تیز بہاؤ میں آگیا۔ اس نوجوان کی شناخت ذوالکفل مقیم غوثیہ اسٹریٹر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی تلاش کل سے اب تک جاری ہے۔ آج صبح سے ہی غوثیہ اسٹریٹ سے لے کر نستار تک کے علاقے تک تلاشی کام جاری رہا ۔ شہر کی مختلف ٹیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان تلاشی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک لاش ملنے کی ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔


کار اور بائک پانی میں بہہ جانے سے اس پر سوار دوافراد کی موت 

اڈپی 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) بے قابو کار ڈیم میں گرنے سے اس پر سوار شخص کے ہلاک ہونے کی واردات اڈپی میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت ستیش شیٹی (35) مقیم کارکلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے سسرال مٹو نامی علاقے کی طرف جانے کے دوران اس کی اومنی کا ر بے قابو ہوگئی اور قریب رات ساڑھے گیارہ بجے ڈیم میں گرگئی جس کی وجہ سے ستیش ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ کار پر سوار پرشانت نامی شخص کو بچالیا گیا ۔ بڑی کوششوں کے بعد لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ کاپو پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ اسی طرح کا ایک حادثہ ایک بائک سوار کے ساتھ بھی پیش آیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کمبلے پولیس تھانہ کا سب انسپکٹر نارااین نائک بائک پر جانے کے دوران سنکن پل سے گذررہا تھا ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پل کے اوپر سے پانی کا بہت زیادہ بہاؤ تھا جس کی وجہ سے اس کی بائک کا پہیہ پھسل گیا اور نارااین پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے لاش کوڈھونڈے میں بڑی تکالیف کا سامناکرنا پڑا ۔خبر لکھے جانے تک مذکورہ شخص کی لاش کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ 


اڈپی : تیز رفتار اسکور پؤ کار نے چھ سالہ بچی سمیت ایک خاتون کو روند ڈالا 

اڈپی 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار بے قابو کار کی جانب سے فٹ پاتھ پر چل رہے چھ سالہ بچی اور ایک خاتون کو روندئیے جانے کی سنگین واردات پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دیتی (06) اور سرسوتی(32) راستے کے کنارے چلنے کے دوران ایک بے قابو اسکار پؤ کار، ہری ایڈکا فرسٹ گریج کالج کے سامنے ان سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بچی کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی جبکہ خاتون نے سخت زخمی حالت میں اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا۔ اسکار پؤ کے ڈرائیور کی شناخت یوحنا شوا پراکی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہری ایڈکا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا