English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل معاملہ کے اہم ملزم کو کورٹ نے سنایا موت کا فیصلہ

share with us

جج کے فیصلہ کے مطابق میمونہ کو دو مختلف معاملات میں چھ سال قید کی سزا جبکہ عبداللہ کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس موقع پر سیشن کورٹ کے جج ایم جے شکتی دھرن نے کہا کہ جس نے چودہ سالہ لڑکی کا قتل کیا ہے وہ معاشرہ کے لیے خطرہ ہے اور اسی وجہ سے اس کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ ملحوظ رہے کہ دسمبر 2006میں صفیہ نامی لڑکی کا قتل کیا گیا تھا جو گوا میں حمزہ کے مکان میں گھریلو کام کیا کرتی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق کھانے تیار کرنے کے دوران گرم پانی صفیہ کے جسم پر گرنے کی وجہ سے صفیہ سخت زخمی ہوگئی۔ اس بات سے حمزہ بڑا پریشان ہوا اور چائلڈ لیبر کے کام پر رکھنے کی وجہ سے قانون کے خوف سے صفیہ کو قتل کرکے اپنی بیوی میمونہ اور عبداللہ کی مدد سے ایک ڈیم میں اس کی لاش پھینک دی تھی۔ مذکورہ قتل معاملہ دو سال بعد سامنے آیا ۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ ملزمین کے خلاف کاروائی نہیں ہوسکی تھی۔ اس قتل معاملہ پر پردہ ڈالنے کے لیے آدور پولیس تھانہ کے اے ایس آئی گوپال کرشنا نے ملزمین کی مدد کی تھی ۔ گوا سے سفر کرنے کے دوران منجیشور پولیس چیک پوسٹ پر گوپال کرشنا نے رشوت لیتے ہوئے اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ حمزہ کے کار میں صفیہ بھی سفر کررہی ہے۔ مذکورہ افسر کی رشوت کا معاملہ سامنے آنے پر افسر کو اس کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا