English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: چوری کی ورداتوں میں اضافہ (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اطلاع ملتے ہی شہری پولیس تھانہ کے افسران گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شہر میں پیش آنے والی وارداتوں میں ملوث افراد کاچہرہ جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔ 


چوری کی واردات میں استعمال کار کومشتعل عوام نے نقصان پہنچایا

منگلور 14؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سلسلہ وار چوری کی واردات میں استعمال کی جانے والی کار عام عوام کی جانب سے کار کو نقصان پہنچانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تلپاڑی کے قریب پنجالا میں سلسلہ وار چوری کی واردات کے سلسلہ میں پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا تھا۔ جس کار کو چوری کی اس واردات میں استعمال کیا گیا تھا پولیس اس کار کو اپنے قبضہ کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔ پیر کے روز مذکورہ کار کیرلا کی جانب جارہی تھی ۔ اس دوران لوگوں کو اطلاع ملنے پر کار کا پیچھا کرنے کے بعد تیلپاڑی میں کار کو روکا گیا اور اس پر سوار افراد سے کار کے متعلق سوالات کیے گئے۔ سوار افراد نے بتایا کہ انہوں نے کار کرایہ پر لی ہے اور اس کے بعد انہوں نے مالک سے رابطہ کیا ۔ تھوڑی دیر بعد موقعہ پر مالک دوسری کار پر سوار آیا اور لوگوں سے کار کے تعلق سے بات کرنے لگا۔ عوام نے اس دوران کار میں کچھ ڈنڈے او لوہے کی سلاخیں دیکھ کر عوام بھڑک اٹھے اور کار مالک اور عوام کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ مشتعل عوام نے دونوں کاروں کو نقصان پہنچایا ہے اور مالک اور کار پر سوار افراد پر حملہ کردیا۔ زخمی افراد کو تھوکوٹوکے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں کار اپنے قبضہ میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 


والد کے ظلم وستم سے پریشان بچے گھر چھوڑنے پرمجبور 

اڈپی 14؍ جولائی (فکروخبرنیوز) پارکلا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے دو بچوں نے اپنے والد کے ظلم وستم سے تنگ آکر گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گھر سے بلا اطلاع غائب ہوگئے۔ بچوں کی شناخت ساتویں جماعت کی طالبہ میگھاشری اور چوتھی جماعت کا طالب علم ناگراج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مذکورہ دونوں بچوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے لیکن بچے گھر نہ لوٹنے کی بات کہہ کر پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ بچوں کی والدین کی شناخت ہنومنتھا اور للیتا کی حیثیت سے کرلی گی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہنومنتھا روز اپنے دونوں بچوں کو بیلٹ سے زدوکوب کیا کرتا تھا۔ اسی وجہ سے پریشان بچوں نے تنگ آکر گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ اتوار کے روز مذکورہ دونوں بچوں نے اپنے کپڑے ایک تھیلی میں باندھ دئیے اور کسی کو خبر کیے بغیر گھر سے چلے گئے۔بچوں نے گھر سے نکلنے کے دوران دس روپئے اپنے ساتھ رکھے تھے اور اسی کو ٹکٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اڈپی پہنچے۔ بچے بارش کی پرواہ کیے بغیر ادھر ادھر گھوم رہے تھے ۔ اس دوران ایک سیکوریٹی گارڈمہیش نے ان سے بارش میں گھومنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے ساری تفصیلات بتادی ۔ رحم دل گارڈ بچوں کو اپنے گھر لے گیا اور رات کا کھانا کھلانے کے بعد رات اپنے گھر قیام کرایا۔ مہیش نے اپنے پڑوسیوں کو اس واقعہ سے آگاہ کرایا جنہوں نے اخباری نمائندوں کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی اس کی اطلاع کردی۔ اڈپی سرکل انسپکٹر گریش اور پولیس اہلکارمہیش کے گھر پہنچ کر بچوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے سامنے اپنا پورا واقعہ رکھنے کے بعد بچوں نے اپنے گھر واپس ہونے سے انکار کردیا ہے۔پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا