English   /   Kannada   /   Nawayathi

فطرہ کمیٹی کی ایک اور اہم نشست کاانعقاد (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس کے علاوہ بعض حلقوں کے نمائندے فطرہ کمیٹی کے اہم میٹنگوں میں شرکت نہیں کرتے اس سلسلہ میں کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ جو حلقے کے لوگ میٹنگوں میں شرکت نہیں کرتے انہیں فطرہ کے چاول نہیں بھیجے جائیں گے ۔ نشست میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہر کے تمام حلقوں میں فطرہ کی مستحق کل 150خاندان کم ہوئے ہیں اور مضافات میں اس دائرہ کو وسعت دیتے ہوئے اس سال تین سو خاندان کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کنوینر کمیٹی کیے مطابق ہر سال فطرہ ہمیں زیادہ سے زیادہ وصول رہاہے اور ہماری کوشش اس بات کی زیادہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک فطرہ پہنچیں۔ ملحوظ رہے کہ دس دن قبل مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں بھی مرکزی فطرہ کمیٹی کی ایک نشست منعقد کی گئی تھی جس کے بعد تمام حلقوں کا از سر نو سروے کیا گیا اور آج منعقد ہونے والی نشست میں مستحق خاندان کی نئی فہرست جاری گئی ۔


ینگ مسلم سرویس ایسوسی ایشن کی جانب سے 23؍ جولائی کو اجلاس برائے تعلیمی اعزاز 

بھٹکل 13؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ینگ مسلم سرویس ایسوسی ایشن (Y.M.S.A) کی جانب سے 23؍ جولائی 2015 بروز جمعرات بعد نماز عشاء رابطہ ہال میں وائی ایم ایس کے اراکین میں عا لمیت ، سی اے اور کالت کی ڈگری کی تکمیل کرنے والوں کے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں بطور مہمانِ خصوصی علی گڑھ یونیورسٹی کے اکیڈمک اسٹاف کالج کے ڈائریکٹر اور اسلامک یونیوسی آف لیسٹر (برطانیہ) کے پروفیسر جناب عبدالرحیم قدوائی صاحب شرکت کررہے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ وائی ایم ایس کے ممبران میں امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے گیارہ طلباء نے عا لمیت کی تکمیل کی ۔ اس کے علاوہ ایک طالب علم نے سی اے کا کورس مکمل کیا اور ایک نے وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔ 
جمیع حضرات سے وقت پر شرکت کی درخواست ہے ۔ 
والسلام 
(مولانا) محمد عمران اکرمی ندوی 
جنرل سکریٹری وائی ایم ایس اے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا