English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانی مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئے لٹیرے

share with us

بتایا جارہا ہے کہ چور وں نے رات اسی گھر میں گذاری اور صبح کو پینتیس ہزار نقدی اور گولڈ چین اور انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔ متعلقہ گھر کی مالکن نے جب اپنے پڑوسی کو واردات کے بارے میں خبر دینے کے بعد واردات منظر عام پر آئی ہے۔ پولیس اہلکار فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مذکورہ گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اسی سال مارچ کے مہینے میں رادھا کے شوہر کا انتقال ہونے کی وجہ سے وہ گھر میں اکیلے ہی قیام کرتی تھی۔ 


تالاب میں ڈوب کر اٹھارہ سالہ نوجوان ہلاک 

اڈپی 12؍ جولائی (فکروخبرنیوز) تیراکی کے دوران اٹھارہ سالہ نوجوان کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات ضلع کے ہیبری نامی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کے شناخت پرکاش نائک (18) مقیم نیلکو ر گاؤں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکا اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ گھر کے قریب واقع تالاب میں تیراکی کے غرض سے اترے ۔ جب دونوں ساتھیوں نے دیکھا کہ پرکاش ڈوب رہا ہے تو اس کی مدد کے لیے آگے بڑھے مگر تب تک پرکاش بے ہوش چکا تھا اور آخری سانسیں لے رہاتھا۔ اس کے دونوں ساتھیوں نے اسے منی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ہیبری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جارہی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا