English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد نگر : راستہ تعمیراتی کام ادھورا:پانچ مہینے سے عوام پریشان(مزید ساحلی خبریں)

share with us

راستہ درستگی کے نام پر بیچ راستے میں کھدائی کرکے یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے رات دن گذرنے والے راہگیروں کو، سواریوں کو اور ساتھی اسکول آنے جانے والے بچوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ فکروخبر کی جانب سے کیے گئے خصوصی سروے میں یہاں کے عوام نے کونسلر اور حکومت کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے کونسلر نے ہمیں پرانے راستے کی جگہ نئے راستے کی تعمیر کا وعدہ کیا جس بناء پر محلہ کے ذمہ دارحضرات نے کونسلر کی جانب سے کیے جانے والے وعدے پر بھروسہ کرتے ہوئے نئے راستے کی تعمیر کی اجازت دی ۔ جس کے فوری بعد پرانے راستے کو کھود کر نیا راستہ بنانے کے لیے راستے کا سازوسامان بھی محلہ میں پہنچایاگیالیکن تقریباً پانچ مہینے گذرنے کے بعد بھی راستے کا تعمیراتی کام ابھی تک شروع نہیں ہواہے ۔ یہاں کے بیچ سڑک میں چھ فٹ نالی بنوانے کے لیے زمین کھودنے کی وجہ سے بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پر سے گذرنے کے لیے ایک فٹ چوڑی لکڑی بچھادی ہے جس پر سے بائک بمشکل پار ہوسکتی ہے ۔ بارش کے موسم کے پیشِ نظر نالی میں پانی میں بھرنے کی وجہ سے بچوں کا اس پر سے گذرنا خطرہ سے خالی نہیں۔ اس راستہ کا تعمیراتی کام نہ ہونے سے اسکول جانے والے بچوں کو ٹیمپو کے انتظار میں اپنے گھر سے دور بارش میں کھڑاہونا پڑرہاہے۔ اس طرح کے حالات پیدا ہونے سے یہاں کے عوام کئی ساری پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ راستہ کے تعمیراتی کام کے تعلق سے جب بھی کونسلر سے رابطہ کیاجاتا ہے کہ تو انہیں یہی جواب دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دو تین دن میں کام مکمل ہوجائے گا لیکن اب تک نہ تعمیراتی کا م شروع ہوا او رنہ قابلِ قبول پہل کی گئی۔ عوام میں پائی جارہی شدید ناراضگی سے محسوس ہورہا ہے کہ مذکورہ کام مکمل نہ ہونے پر عوام کا غصہ شدید احتجاج کی صورت اختیار کرجائے گا ۔ 


بیلتنگڈی : بس اور ٹیمپو کے مابین بھیانک تصادم 

ایک ہلاک ، چھ زخمی 

بیلتنگڈی 11؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سرکاری اور بس اور ٹیمپو کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں ایک شخص کے ہلاک اورچھ افراد کے زخمی ہونے کی واردات دھرمستھلا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت تھمیا (36) مقیم بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیموٹراویلر بنگلور سے دھرمستھلا جارہی تھی اور سرکاری بس دھرمستھلا سے بنگلور کی جانب جارہی تھی کہ بیلتنگڈی میں یہ حادثہ پیش آیا۔ تھمیا اور دیگر زخمیوں کومنگلور میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تھمیا نے اپنی آخری سانس لی ۔ بتایا جارہا ہے کہ چھ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مذکورہ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متأثر رہا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا