English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :عید الفطر کی مناسبت سے پولس انتظامیہ منعقد کی خصوصی نشست (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

غلط افواہوں پر کان نہ دھرنے کے لیے نوجوانوں سے اپیل کی جائے ۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی نے کہا کہ ہم پولیس انتظامیہ اوردیگر محکموں کی جانب سے بھر پور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر اداروں کے ذمہ داراور میڈیا کے احباب موجود تھے۔


انجمن پی یو کالج میں چوری کی واردات 

ایک لیپ ٹاپ اور چالیس ہزار نقدی پر ہاتھ صاف 

بھٹکل 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) شہر کے مشہور تعلیمی انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے کیمپس میں آج صبح چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق انجمن پی یو کالج میں کل رات پیش آئی چوری کی واردات میں چالیس ہزار نقدی کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ کل رات کچھ نامعلوم افراد کالج کیمپس میں داخل ہوئے اورانجمن پی یو کالج میں داخل ہوئے اورپرنسپال کے دفتر میں رکھے نقدی اور ایک لیپ ٹاپ لے اڑے ۔ پولیس تھانہ میں اس واردات کی شکایت درج کی جاچکی ہے اور پولیس نے تحقیقات کرنے کی بات کی ہے۔ 


دماغی مریض نے آٹھ سالہ لڑکے کا قتل کردیا

کاسرگوڈ 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) دماغی مریض شخص کی جانب سے آٹھ سالہ لڑکے کو چھرا گھونپ کر قتل کردئیے جانے کی واردات پیریا کالیاتھ نامی علاقے میںآج صبح پیش آئی ہے۔ مقتول کی شناخت عباس کے بیٹے محمد فہد(08) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کالیاتھ سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔ عام عوام نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فہد اپنے بہن صالحہ اور ایک پڑوسی کے ساتھ اسکول جارہا تھا کہ ملزم نے انہیں ڈرانے کی کوشش کی اور اس کے بعد اچانک چاقو نکال کر فہدکو چھرا گھونپ کر قتل کردیا ۔ یہ سب کچھ اتنے میں جلدی ہوا کہ اس کی بہن کی سمجھ نہیں سکی۔ جب بہن اپنے بھائی کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو ملزم ڈر کربھاگنے لگا۔ چیخ وپکار سن کر آس پڑوس کے لوگ موقعۂ واردات پر پہنچے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑکر اس کی خوب جم کر پٹائی کی اور ایک بجلی کے کھمبے سے باندھا اور اس کے بعد بیکل پولیس کے حوالے کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم دماغی مریض ہے ۔ ذرائع کے مطابق دوتین سال قبل بھی مذکورہ ملزم نے بذریعہ فون پولیس کوریلوے ٹرک پر بم ہونے کی اطلاع دے کر پریشانی میں ڈال دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد اس کو گرفتار کرکے رہا کردیا تھا۔ بیکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


بے قابو بس کھائی میں گرنے سے سولہ مسافر زخمی 

منگلور 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) بے قابو بس کھائی میں گرنے سے سولہ مسافر کے زخمی ہونے کی سنگین واردات آج پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی روڈ سے کنی گولی جانے کے دوران ایک موڑپر ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بس ایک کھائی میں جاگری ۔ اس واردات میں سولہ مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں گیارہ مسافر کنی گولی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور بقیہ پانچ کو مکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ڈرائیور نے مسافروں کی خبر رکھنے کے بجائے موقعۂ ورادات سے فرار ہوگیا۔ یوتھ سرویس اینڈ فشیریس کے وزیر ابھئی چندرا جین نے اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے راستہ کشادگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔وزیر نے جائے واردات پرواقع موڑ کے کنارے ایک دیوار بھی تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بچپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا