English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور: جعلی رپورٹر کو پولس نے بلیک میل کے الزام میں گرفتار کرلیا(مزید خبریں)

share with us

اس کے علاوہ اگر دولاکھ کی رقم منی پال بیکری میں جمع نہیں کیا گیا تو اس کے بیٹے کو بھی قتل کردینے کی دھمکی دے دی۔ جولائی چار کو فون پر دھمکی دینے والا ملزم پردیپ 6جولائی کو دوبارہ فون کرکے بار بار روپیوں کا مطالبہ کرنے لگا ۔ پردیپ کا خالو جان سے مارنے کی دھمکی سے گھبراتے ہوئے راضی ہوگیا او ر پھر اس کی اطلاع پولس کو کردی ۔ پولس نے منصوبہ بناتے ہوئے سی ڈی دینے اور رقم لینے کے بہانے ملزم نوجوان کو کنداپور بلالیا، اور پھر ملزم کو موقعہ پاکر گرفتار کرلیا، مگر سی ڈی حوالے کرنے آیا ہوا نوجوان اصل ملزم نہیں تھا تو پھر پولس نے جب اس نوجوان سے تحقیق کی تو اصل ملزم منی پال میں ہونے کی بات سامنے آئی۔پھر پولس کارروائی کرتے ہوئے ملزم پردیپ کو گرفتار کرلیا تب جاکر پتہ چلاکہ اس کا رشتہ دار ہی اس کو بلیک میل کررہا تھا۔ 


لاٹری کے نام پر عورت سے پینسٹھ ہزار روپئے لوٹ لئے گئے 

منگلور 08جولائی (فکروخبرنیوز ) ملکی کی مقیم ایک عورت نے یہاں پولس تھانے میں یہ شکایت درج کرائی گئی ہے کہ 25لاکھ روپئے لاٹری میں جتانے کے بہانے اس سے پینسٹھ ہزار روپئے لوٹ لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آنچن نامی یہ عورت نے ایک فون کال ریسیو کیا جس میں سامنے والا ہندی زبان میں اس سے سمجھایا کہ اُس نے ایک لاٹری میں پچیس لاکھ روپئے جیتے ہیں، لہٰذا اتنی بڑی رقم ڈپوژٹ کرنے کے لیے ان کو پینسٹھ ہزار روپئے جمع کرنے ہوں گے، لاٹری جیتنے کی خوشی میں عورت نے 29جون کو دو اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم جمع کردی۔اور اس کے بعد اس نے لگاتار مذکورہ نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کسی نے جواب نہیں دیا۔ پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد اکاؤنٹ نمبر لے کر اس کی تحقیق کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا