English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں غیر مسلم عورتیں برقعہ پہن کر مانگ رہی ہے بھیک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

دراصل مذہب و ملت کے تفریق سے کوئی فرق نہیں پڑھتا ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ دھوکہ د ے کر مسلم لباس کو اپنا کر بھیک مانگنا غلط ہے ، ایسا نہیں ہے کہ مسلمان غیر مسلم کو واپس کردیتا ہے ، دراصل زکواۃ و صدقہ کے سلسلہ میں مذہب نے یہی کہا ہے کہ وہ صرف مسلمان مفلس و لاچار احباب کو دے سکتے ہیں، اس وجہ سے ایک قسم سے یہ حق مارنا ہوا۔ اگر ہماری غیرمسلم مردوخواتین اپنے اصل بھیس میں آئیں گے تو ان کے لئے الگ سے مالدار حضرات انتظام کئے ہوتے ہیں جو زکواۃ و فطرہ کے زمرے میں نہیں آتے۔ تو اس طرح سے امدادی رقم سے وہ لوگ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں، بھیس بدل کر اس طرح گھر گھر جاکر دھوکہ دے کر مانگنا ممکن ہے قانوناً جرم ہوگا۔ لِہٰذا احبابِ بھٹکل سے درخواست ہے کہ زکواۃ و فطرہ وصدقات کی رقم اگردے رہے ہوں تو پہلے معلوم کرلے اور اگر غیرمسلم بھائی ہوں تو ان کو زکواۃ و فطرہ و صدقات کے رقم کے بجائے دوسری امداد ی رقم دیں ۔ کیوں کہ گھر آئے لاچار ومفلس افراد کو دھتکارنا اسلام نہیں سکھاتا اور اس کی سخت وعیدیں سنائی گئی ہیں۔ 

گرام پنچایت ممبر کا ایک سنا رپر جان لیوا حملہ :سخت زخمی حالت میں اسپتال منتقل 

اڈپی 07؍ جولائی (فکروخبرنیوز) گرام پنچایت ممبر مہیندرعرف پٹو نے اپنے بھائی مایور اور بہنوی دیوانندا کے ساتھ مل کرایک سنار پر جان لیوا حملہ کرنے کی واردات اتوار کی رات ضلع میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پڈوبدری مارکیٹ روڈ پر واقع سنار کی دکان کا مالک ستیش اچاریا رات گھرلوٹنے کے دوران مذکورہ افراد نے اس کی کار روک دی اور اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے سنار کے پہنے ہوئے زیورات اتار دئیے اور اس کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے متأثرہ شخص کے سر پر گہری چوٹیں پہنچی ہیں او ر اس کو پڈوبدری کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن بعض لوگوں کا کہنا ہے متأثرہ شخص اور حملہ آور مہیندر کے درمیان زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ستیش نے حالیہ پنچایت انتخابات میں بے جے پی کے امیدوار سیتا رام کا ساتھ دیا تھا اور مہیندرا نے اسی کا بدلہ چکانے کے لیے اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔ ملحوظ رہے کہ حملہ آور مہندرا کے خلاف پولیس تھانہ میں اس طرح کے معاملات پہلے سے درج ہیں ۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ 


تین افرا دنے مل کر ایک شخص کا قتل کرڈالا 

اڈپی 07؍ جولائی (فکروخبرنیوز) آسام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو تین افراد نے مل کر چھرا گھونپ کر قتل کردئیے جانے کی واردات اڈپی کے مضافاتی علاقے برہماور میں منظرعام پر آئی ہے۔ مقتول نوجوان کی شناخت میہندراج بونسی (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایک کار خانہ میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہیں جو واردات کے بعد فرار ہیں جن کی شناخت نیانا داس ، سکلیشور سرونیا اور جیانتھ داس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین نے پہلے مہیندراج کو فون کیا اور دھمکی دے ڈالی جس کے بعد اس پر تیز ہتھیاروں سے حملہ کرکے سخت زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ برہماور پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


سرتکل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان جاں بحق 

سرتکل 07؍ جولائی (فکروخبرنیوز) بس اور بائک کے آپسی تصادم میں ایک نوجوان کے موقعۂ ورادات پر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت رنجیت (24)مقیم اگرامیلو کی حیثیت سے کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفاتر بس کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے مذکورہ شخص زمین پر آرہا اور سخت چوٹیں پہنچنے کے باعث موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ سڑ حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ پر ڈرائیور تیز رفتار ی کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں اور بے قابو ہونے کے بعد کسی سوار سے ٹکراجاتے ہیں جس سے دوسروں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ سرتکل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ دو روز قبل بھٹکل اہم شاہراہ موڈ بھٹکل کے قریب پیش آئے لاری اور بائک آپسی تصادم میں منجوناتھ اچاریہ نامی شخص نے اپنی جان گنوائی تھی ۔ اس کے بعد منگلور کے مضافاتی علاقے تھوکو ٹو میں بس اور بائک کے تصادم میں شوا پرکاش ہلاک ہوگیاتھا۔ بڑھتے سڑک حادثات کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود بس اور لاریوں کی تیز رفتاری میں کمی ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا