English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقوں میں مسجد وں پر پتھراؤ وارداتوں میں دن بدن اضافہ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

مسجد پر حملہ کئے جانے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی اور شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسجد کے ذمہ داروں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دئیے جانے کے بعد پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور کسی بھی ناگفتہ بہ حالات سے نمٹنے کے لیے پولس کی زائد فورس لگادی ہے ۔


تھوکوٹو کے قریب پیش آیا سنگین سڑک حادثہ 

بائک سوار موقعہ پر ہی ہلاک 

منگلور 06؍ منگلور (فکروخبرنیوز) منگلور کے مضافاتی علاقے تھوکو ٹو میں بائک اور کے ایس آرٹی سی بس کے مابین پیش آئے سنگین سڑک حادثہ میں ایک شخص کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت شوا پرکاش (44) مقیم کولیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق منگلور کیرلا کے ایس آرٹی سی بس کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے مذکورہ شخص بس کے پہیے کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑدیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ منگلور سٹی کارپویشین کے ریوینو ڈپارٹمنٹ کے بل کلیکٹرکے طور پر کام کیا کرتا تھا۔ مقامی لوگوں نے قریب آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس کو موقعۂ واردات سے اسپتال منتقل کیا ۔ مہلوک شخص کا ایک ہاتھ پوری طرح پہیہ کی زد میں آنے سے خون جاری ہوگیا اور اسی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


گھر میں لٹکی ہوئی لاش سے خودکشی کا شبہ 

اہلِ خانہ نے قتل کا لگایا الزام 

سلیا 06؍ جون (فکروخبرنیوز) اپنے سسرال کے یہاں ایک شخص کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات تعلقہ میں کل پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ستیش (34) مقیم بیکن ہلی ، سکلیش پور کی لاش اس کے سسرال میں پائی گئی جس کی وجہ سے مہلوک کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے مبینہ طور پر اس کا قتل کردیا ہے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لیے اس کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکائی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سات سال قبل مذکورہ شخص کی شادی دیویا نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان کسی نہ کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے سے ستیش بڑا پریشان تھا۔ کئی مرتبہ اس نے اپنی بیوی کو اپنے گھر واپس آنے کی بات بھی کہی تھی لیکن اس کی بیوی نے اس کی ایک نہیں سنی اور اپنے میکہ میں رہنے لگی ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز اپنے سسرال پہنچا اور رات وہیں پر قیام کیا ۔ صبح سویرے ستیش کی لاش بند کمرے میں ساڑی سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ اس کی بیوی کے مطابق رات ستیش تنہا ایک کمرے میں آرام کررہا تھا ۔ اس کے کمرے سے ایک شراب کی خالی بوتل میں برآمدہوئی ہے اس کے علاوہ اس کے موبائل کے ٹکڑے کمرے میں بکھرے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے بیوی کو شبہ ہے کہ غصہ کی وجہ سے اس نے شراب پی لی تھی اور پھر موبائل کے ٹکڑے کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ستیش کی بھائی کا کہنا ہے کہ ستیش ایک اچھا انسان ہے ۔ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے کی وجہ سے وہ بڑا پریشان تھا اور اس کی موت پر کئی سوالات کھڑے ہوجاتے ہیں۔ میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ کی چھان بین کی جائے۔ سبرامنیا پولیس تھانہ میں خودکشی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران کوئی زخم اس کی جسم پر موجود نہیں تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا