English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع انتظامیہ نے مندر میں صبح چلنے والے بھجن پروگرام کی آواز دھیمی رکھنے کا حکم جاری کردیا (مزید خبریں)

share with us

ضلع انتظامیہ نے اس شکایت کی وجہ سے سبرامنیا مندر کی انتظامیہ کو فیصلہ جاری کردیا ہے کہ بھجن پروگرام کی آواز دھیمی رکھی جائے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے صادر کیے جانے والے اس فیصلہ کے خلاف چند تنظیموں نے اپنی ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ واپس نہ لینے پر ضلع بھر میں سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عنقریب کرنے والے ہیں۔ 


لاپتہ لڑکے کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب 

پتور 05؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کے ایس آرسی بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے تعاون سے پتو ر پولیس ایک دن قبل لاپتہ ہونے والے لڑکے کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایک دن قبل مذکورہ لڑکے کے اہلِ خانہ نے پتور پولیس تھانہ میں لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی کہ جو اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلنے کے بعد اسکول بھی نہیں پہنچا اور واپس گھر بھی نہیں لوٹا تھا۔ پتور پولیس نے لڑکے کا موبائل فون ٹریک کرتے ہوئے یہ پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی کہ لڑکے موبائل فون کا لوکیشن بنگلور کی جانب جارہی ایراوت بس پر بتارہا ہے۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے متعلقہ بس کے ڈرائیور او رکنڈکٹر سے رابطہ کیا اور لڑکے کے موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکے پر نظر رکھی جائے۔ پولیس نے بس ڈرائیور او رکنڈکٹر کو ہدایت دی تھی کہ مذکورہ لڑکے کو کیمپے گوڑا بس اڈے پر ان کے رشتہ دار کے حوالے کردیا جائے ۔واضح رہے موجودہ دور میں پولیس نئی نیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گمشدہ افراد کی چھان بین کرنے میں بڑی حد تک کامیاب نظر آرہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا