English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان بازارکے لئے باکڑوں کو لے کر قرعہ اندازی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اپنے ناموں کا اندراج کرنے کے لیے لوگوں کا ماننا ہے کہ پچاسی دکانوں میں سے صرف اکتالیس دکانیں نیلام کی گئی اور بقیہ دکانیں قریب میں واقع دکانوں کے حوالے کی گئی جبکہ ان دکانوں کے سلسلہ میں بھی قرعہ اندازی ہونی چاہیے تھی اس طرح ان دکانوں کو متعلقہ دکانداروں کے حوالے کئے جانے کی وجہ سے عوام نے بالخصوص ہر سال جو باکڑے لگاکر روزی روٹی کماتے ہیں انہوں نے سخت اعتراض جتایا ہے ، انہوں نے بتایا کہ بلدیہ نے بغیر اطلا ع کئے یہ فیصلہ لیا۔بلدیہ کی زمین تمام عوام کی ہوتی ہے اور قرعہ اندازی کے لیے لوگوں کو دئے جانے کا عمل سراہنا تھا مگر امسال اس میں سے کچھ باکڑوں کو مخصوص کرکے بعض لوگوں کا حق چھینا گیا ہے ۔ اس موقع پر مردو خواتین کی بڑی بھیڑ دیکھنے میں آئی جو اپنے نام کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ 


چین جھپٹ کر فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے کیا گرفتار 

منگلور 04؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ٹاؤن ہال کے قریب ایک شخص کے گلے سے چین جھپٹ کر فرار ہونے والے شخص کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی بس کے قریب گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایڈون دنیش کمار نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے جھپٹی گئی چین بھی برآمد کرلی ہے۔مذکورہ شخص اجئے نامی شخص کے گلے سے چھین جھپٹ کر فرار ہوگیا ۔ اجئے نے پولیس تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دوسرے ہی روز کے ایس آر ٹی سی بس کے قریب ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ 


منگلور : کنویں سے لاش برآمد ، خودکشی کا شبہ 

منگلور 04؍ جولائی (فکروخبرنیوز) پچپن سالہ شخص کی لاش اس کے گھر کے قریب واقع کنویں سے سرتکل کے علاقے کٹی پلا میں جمعہ کے روز برآمد ہوئی ہے ۔ عوام کا ماننا ہے کہ یہ خودکشی کی واردات ہوسکتی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت مدھو سدھن راؤ (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پتائی کنٹراکٹر کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹے کی جانب سے دو روز قبل گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی اور جمعہ کے روز اس کی لاش اس کے ہی گھر کے قریب واقع کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس تھانہ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ مذکورہ شخص کانگریس پارٹی کا ممبر بھی تھا۔ مقامی ایم ایل اے محی الدین بھی مہلوک شخص کے گھر پہنچے اور گھر والوں سے تعزیت کی ۔ خودکشی کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ سرتکل پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


ٹپر لاری نے دیڑھ سالہ بچے کو روند ڈالا ، موقعہ پر ہی ہلاک 

کنداپور 04؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ٹپر لاری کی زد میں آنے سے دیڑھ سالہ بچے کے موقعہ پر ہی ہلاک ہونے کی واردات شہر میں جمعہ کے روز پیش آئی ہے۔بچہ کی شناخت دھے منا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کے والدین ماروتی اور لکشمی مزدوری کیا کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برندوان عمارت میں انہدامی کارروائی چل رہی تھی اور بچہ یہاں کھیل رہاتھااور اس کے قریب ہی اس کے والدین کام کررہے تھے کہ اچانک ٹپر لاری کے پیچھے لینے کے دوران بچہ پہیہ کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ٹپر لاری کے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے کنداپور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا