English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی پنچایت میں پہلی بار ایک مسلم خاتون صدارت کے عہدے پر فائز

share with us

بالآخر تحصیلدار نے قرعہ اندازی کے ذریعہ اس کا فیصلہ کیا جس کے بعد شاہین خلیل شیخ اس میعاد کے لیے صدر کے عہدے پر فائز کی گئی۔ جبکہ بی جے پی کے ممبر سریش بدھونٹ کھاروی نائب صدرمنتخب کرلئے گئے ۔ فکروخبر کے نمائندے اور پنچایت ممبر جناب ذاکرکٹنگری نے فکروخبر کو بتایا کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پنچایت کے صدر کے انتخاب پر منکی کے عوام خوش نظر آرہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ پچھلے باسٹھ سالوں سے یہ سیٹ دوسروں کی ہوکر رہ گئی تھی لیکن اس مرتبہ کے انتخابات میں کانگریس کے نمائندوں کے بھاری اکثریت کے بعد الحمدللہ یہ سیٹ مسلمانوں کے لیے آئی ہے۔ 


ہیبلے پنچایت میں کانگریسیوں کی اکثریت نے اپنی ا کثریت ثابت کردکھائی 

صدر اور نائب صدر دونوں کانگریسی بنے 

بھٹکل یکم جولائی (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے علاقہ ہیبلے گرام پنچایت میں اس مرتبہ کے پنچایت انتخابات میں نیاموڑ دیکھنے میں آیا ۔ یہاں کی مقامی جماعت اور تنظیم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھاری اکثریت صدارتی انتخابات کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ جاری میعاد کے لیے بالاتفاق صدر کے طور پر ناراین درگپا موگیر کا انتخاب ہوا جبکہ نائب صدر کے لیے انتخابات کیے گئے جس میں بی جے پی کے نمائندے کے لیے گیارہ ووٹ ملے اور کانگریس کے امیدوار نے سولہ ووٹ حاصل کیے ۔ اس بنیاد پر نائب صدر بھی کانگریس سے تعلق رکھنے والے جناب علی ابو بنے۔ اس موقع پر فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے جناب علی ابو نے خصوصی طور پر تینگن گنڈی کی مقامی جماعت کے علاوہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، ایم ایل اے جناب منکال وائیدیا اور حنیف آباد ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں کی وجہ سے اس مرتبہ مسلمان امیدواروں کے علاوہ مسلمانوں کے حمایت یافتہ امیدوار ہی پنچایت میں بطور ممبران کے جیت کر آئے اور صدر اور نائب صدر کے دو اہم عہدے بھی انہی کو حاصل ہوئے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہیبلے پنچایت میں مسلمانوں کے حمایت یافتہ پنچایت ممبران عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا