English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا شامل

share with us
karnataka muslim, muslim of karnataka, karnataka muslim now in obc

24؍اپریل2024 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریزرویشن کے فوائد میں مسلمانوں کو شامل کرنے کے لیے انہیں او بی سی میں شامل کیا ہے۔ اس کی اطلاع نیشنل بیک ورڈ کمیشن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں او بی سی زمرے میں شامل کیا ہے۔ قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے اس تعلق سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔ کمیشن کے مطابق کرناٹک کے مسلمانوں کوزمرہ بی-2 کے تحت او بی سی مانا گیا ہے۔ کمیشن نے اس کا سرکیولر بھی جاری کردیا ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے اس تعلق سے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹک حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، کرناٹک کے مسلمانوں کی تمام ذاتوں اور برادریوں کو ریاستی کانگریس کی حکومت کے تحت ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیے او بی سی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

نیشنل کمیشن فار بیک ورڈ کلاسس کے صدر ہنس راج گنگا رام اہیر کے مطابق کرناٹک حکومت کے زیر کنٹرول ملازمتوں اور تعلیمی اداروں کے داخلہ میں ریزرویشن کے لیے کرناٹک کے تمام مسلمانوں کو او بی سی کی ریاستی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کرناٹک میں مسلمانوں کی آبادی 12.92 فیصد ہے۔ کرناٹک میں مسلمانوں کی مذہبی اقلیت مانا جاتا ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق کرناٹک میں مسلمانوں کی شرح 12.32 فیصد ہے۔

بشکریہ : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا