English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمونیٹی جدہ نے پرنسپالز کی تہنیت کی

share with us
bhatkal, bhatkal anjuman, anjuman bhatkal, bhatkal community jeddah

بھٹکل 24؍ اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے پی یو کالج (بوائزاینڈ گرلز) دونوں کے حوصلہ افزا نتائج پر پرنسپال سمیت وہاں کے اساتذہ اور معلمات کی خدمت میں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

آج بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی جانب سے انجمن پی یو کالج بوائز کے پرنسپال جناب یوسف کولا اور انجمن پی یو کالج گرلز کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کو عزت افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا اور انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ انجمن پی یو کالج بوائز کا نتیجہ 97.42 فیصد اور گرلز کا نتیجہ 97 فیصد رہا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جدہ جماعت کے ذمہ داران نے کہا کہ اسلاف کی جو میراث انجمن کی شکل میں ہمیں ملی ہے اس کو آگے بڑھانےکے لیے الحمدللہ بڑی کوششیں ہورہی ہیں اور اس سلسلہ میں وہ سبھی لوگ مبارکباد قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ لڑکیاں نتالئج کے سلسلہ میں لڑکوں کے مقابلہ میں آگے بڑھ جاتی تھیں۔ آج لڑکوں نے بازی مارلی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔ الحمدللہ اس مرتبہ 97 فیصد نتائج آئے ہیں ، ہماری کوششیں سو فیصد کی ہونی چاہیے اور یہ مقصد حاصل ہونے پر ان شاء اللہ اچھے پیمانے پر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔

انجمن کے ذمہ داران نے بھٹکل کیمونیٹی جدہ کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہوئے اور یقین دلایا کہ ان شاء اللہ انجمن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

جناب یوسف کولا اور ڈاکٹر فرزانہ فرح محتشم نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کیا اور انجمن کے ذمہ داران کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ اسی طرح انہوں نے اپنے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کے بغیر یہاں پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ انجمن کی کئی ایک خصوصیات میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس نے تمام طرح کے طلبہ کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں لیکن دوسرے کالجوں میں یہ بات نہیں ہوتی ہے۔ وہاں صرف ذہین طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اگر کمزور طلبہ کو داخلہ بھی دیا جائے تو ان کے لیے الگ کیٹیگیر بنائی جاتی ہے۔ ماشاء اللہ انجمن کے ذمہ داران ہمیں تعاون کررہے ہیں جس پر وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر انجمن کے ذمہ داران میں نائب صدر جناب محمد صادق پلور ڈاکٹر زبیر صاحب ، انجمن جنرل سیکریٹری اسحاق شابندری ، بھٹکل کیمونیٹی جدہ کے ذمہ داران میں صدر جناب قمر سعدا ، عبدالسلام صاحب ، عبیداللہ عسکری ، شعیب کوٹیشور اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا