English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : عین نمازِ تراویح کے موقع پر شہر بھر میں بجلی معطل ، کمٹہ ۔ ہوناور لائن میں خرابی

share with us

بھٹکل26؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) آج رات قریب آٹھ بجے شہر بھر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ خصوصاً نمازِ تراویح میں انہیں گرمی کی شدت نے بڑا پریشان کیا۔

کئی مساجد میں لوگ تراویح کے لیے ائیرکنڈیشنر کا استعمال کرتے ہیں جس سے پورے اطمینان کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کرتے ہیں تو کئی مساجد میں پنکھوں سے کام چلایا جاتا ہے۔ آج عین تراویح کے موقع پر بجلی نہ ہونے سے نمازِ تراویح ادا کرنے میں گرمی کی بڑی شدت محسوس کی لیکن اس کے باوجود مساجد میں نمازِ تراویح ادا کرنے والوں کی تعداد میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں دیکھی گئی اور لوگوں نے گرمی کی شدت کے باوجود پورے اطمینان کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کی اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

ہیسکام کے بھٹکل اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چپی ہاکل میں جمپر کٹ جانے سے کمٹہ اور ہوناور کے درمیان بجلی فراہم کرنے والی لائن منقطع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہوناور ، مرڈیشور اور بھٹکل میں بجلی نہیں ہے۔ ان کے مطابق رات قریب ساڑھے گیارہ بجے بجلی بحال  ہونے کی امید ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا