English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری میں ملک بھر میں کرناٹک تیسرے نمبر پر ، تین سالوں سے خریداری میں  1275 فیصد اضافہ

share with us

بنگلورو 27 اپریل 2024 : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے پریشان عوام اب الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ایک وقت میں ان گاڑیوں کے خریداری میں لوگ پس وپیش کا شکار تھے اور چارجنگ کے مسائل کی وجہ سے زیادہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے تھے لیکن جب سے ان گاڑیوں کی خریداری کے بعد لوگ اس کے فوائد جان گیے تو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کو ترجیح دے رہیں اور ہندوستان بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری میں کرناٹک تیسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں اتر پردیش سرفہرست ہے اور اس کے بعد مہاراشٹرا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ریاست 21-2020 24-2023 تک رجسٹریشن میں 1275% اضافہ دیکھا گیا ہے۔

18-2017 میں صرف 1922 ای وی تھے۔ اب، تعداد بڑھ کر 159,428 ہو گئی ہے، جس میں دو، تین اور چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔ کرناٹک میں الا 3.4 لاکھ ای وی ہیں، جن میں سے 2.98 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں ہیں، جب کہ 23,516 پہیہ گاڑیاں اور 18,246تین پہیہ گاڑیاں ہیں۔

ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر جنیندر کمار نے کہا جب یہ گاڑیاں پہلی بار متعارف کروائی گئیں، تو بہت کم خریدار تھے اور لوگ چارجنگ اسٹیشنوں کے بارے میں بھی پریشان تھے۔ 2017-18 میں، صرف 1922 ای وی تھے، جن میں 97 دو پہیہ گاڑیاں، 1589 تھری وہیلر، اور 236 چار پہیہ گاڑیاں شامل تھیں۔ اب، قصبوں اور شہروں میں چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم ہورہے ہیں۔

کرناٹک حکومت عوام میں ماحول کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ای وی پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے (سوائے گاڑیوں کے جن کی قیمت 25,000 روپے سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے ای وی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 24-2023میں، رجسٹرڈ ای وی میں سے، دو پہیہ گاڑیوں کی کل تعداد 140,327 ہے، جب کہ کاریں 13,667 ہیں، اور تین پہیوں کی تعداد 5,434 ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا